Sadi Ahmad Advocate

Sadi Ahmad Advocate Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sadi Ahmad Advocate, Lawyer & Law Firm, Lahore.

31/10/2022

FIR is public document. Citizen can get copy of FIR from police station
u/a 87 QSO.
__________________________________

23/10/2022

پولیس آفیسر زیر حراست ملزم پر تشدد کرے تو اس کو پانچ سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

156(D) Police order 2002

22/10/2022

چرس پی کر ڈرائیونگ کرنا جرم ہے جس کی سزا 6 ماہ قید ہے۔

U/s 100 Motor Vehicle Ordinance, 1965.

21/10/2022

.اگر کوئی شخص ہوائی فائرنگ کرتا ہوا پکڑا جاتا ہے تو اس پر section 337 H2 کے تحت تین ماہ قید اور جرمانہ سنایا جاسکتا ہے.

19/10/2022

اگر سسر نے نکاح نامہ پر دلہا کے وکیل کے طور پر دستخط کیے ھوں تو بہو اپنے سسر کے خلاف حق مہر کا دعوی دائر کر کے حق مہر وصول کرسکتی ھے.
PLJ 2022 LAHORE 137

جڑانوالہ میں منگنی ختم ہونے پر نوجوان نے منگیتر کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی...
12/10/2022

جڑانوالہ میں منگنی ختم ہونے پر نوجوان نے منگیتر کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
جڑانوالہ میں لاہور روڈ پر نوجوان منگنی ختم ہونے کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی منگیتر اور میٹرک کی طالبہ آمنہ کو قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔
یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب آمنہ چنگ چی رکشے میں سوار اسکول جا رہی تھی کہ اچانک اس کے منگیتر مظہر نواز نے وہاں پہنچ رکشے کو روکا اور لڑکی کو اس میں سے اتار کر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، قتل کے فوری بعد لڑکے نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اس ہولناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لوگوں کی بھی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔
سٹی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکا لڑکی آپس میں کزن اور سابق منگیتر تھے، لڑکی کےگھر والوں نے منگنی ختم کردی تھی جس پرملزم نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

07/10/2022

کسی بھی عورت کو زبردستی دارالامان نہیں رکھا جا سکتا دارالامان میں رہنے والے لڑکی جب
چاہے اپنی مرضی سے دارلامان سے رہا
ہوسکتی ہے۔
Pld 2021 lah 77

02/10/2022

سپریم کورٹ پاکستان نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ تمام پرائیویٹ میڈیکل کالجز انٹرنشپ کے دوران پبلک سیکٹر کے برابر تنخواہ دینے کے پابند ہیں
2022 SCMR 36

خبردار- ہوشیار
02/10/2022

خبردار- ہوشیار

02/10/2022

پڑ پوتے یعنی گریٹ گرینڈ چلڈرن کے پروپوسیٹس( propositus) میراث میں حصے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا ایک اہم فیصلہ !

فیصلے کی تفصیل میں جانے سے پہلے کیس کے مختصر حقائق کچھ یوں ہیں کہ:

تمیز النسا نام کی ایک عورت جو کہ اس کیس میں مورث اعلیٰ ہیں یعنی جس سے میراث کی تقسیم کا آغاز ہوتا ہے ۔ تمیز النسا انیس جون دو ہزار پندرہ کو فوت ہوجاتی ہیں اور اپنے پیچھے ترکے میں اسلام آباد میں ایک رہائشی گھر چھوڑ دیتی ہیں ۔ یاد رہے کہ تمیز النسا کے دو بیٹے ان سے پہلے ہی فوت ہوئے تھے جن میں ایک کا نام نواب الدین تھا اور یہ انیس سو بیانوے میں فوت ہوا تھا ۔ نواب الدین کا بھی ایک بیٹا تھا جس کا نام عزیز الرحمان تھا جو کہ رشتے میں تمیز النسا کا پوتا لگتا تھا لیکن یہاں سے اصل مسئلے یعنی اس کیس کا آغاز ہوتا ہے اور آغاز ایسے ہوتا ہے کہ تمیز النسا کا عزیز الرحمان نامی پوتا بھی تمیز النسا سے پہلے یعنی دو ہزار پانچ میں فوت ہوجاتا ہے اور تمیز النسا کی وفات دو ہزار پندرہ میں ہوئ ہوتی ہے اور اس کیس کے پیٹیشنرز بھی عزیز الرحمان کے بیٹے یعنی تمیز النسا کے پڑ پوتے ہیں ۔ اب ہوتا یہ ہے کہ تمیز النسا کے پڑپوتے مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن فور کے تحت تمیز النسا کے ترکے میں اپنے حصے کے لئے اسلام آباد کے سول جج کے پاس کیس کرلیتے ہیں جو کہ خارج ہوجاتی ہے ۔ وہاں سے پیٹیشنرز ہائ کورٹ میں کیس کرتے ہیں اور ہائ کورٹ بھی ان کا کیس خارج کر دیتی ہے ۔ سول جج اور ہائ کورٹ سے کیس خارج ہونے کے بعد پیٹیشنرز سپریم کورٹ میں سی پی ایل اے فائل کرتے ہیں اور یہاں سے سپریم کورٹ میں اس کیس کا آغاز ہوتا ہے ۔ سپریم کورٹ میں یہ کیس تین رکنی بینچ جو کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ہوتی ہے ۔

سپریم کورٹ کے سامنے ایک ہی سوال رکھا گیا تھا جو کہ یہ ہے کہ کیا پڑ پوتے مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن فور میں مستعمل لفظ " چلڈرن" میں شمار ہوں گے یا نہیں ؟

سپریم کورٹ نے اس سوال کا جواب یہ کیس خارج کر کے یہ دیا ہے کہ پڑپوتے "چلڈرن" میں شمار نہیں ہوتے اور یوں تمیز النسا کے پڑپوتے یعنی عزیز الرحمان کے بیٹے تمیز النسا کے ترکے میں کوئ حصہ نہیں رکھتے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے اس جواب کا آغاز سیکشن فور ہی سے کیا ہے اور سیکشن فور کے الفاظ نقل کرنے کے بعد ہائ کورٹ کے فیصلے کا ایک پیراگراف نقل کیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سیکشن کو فیڈرل شریعت کورٹ نے خلاف اسلام قرار دیا ہے لیکن چونکہ اس فیصلے کے خلاف اپیل ہوئ ہے جو کہ پینڈنگ ہے لہزا فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ معطل ہے اور یوں سیکشن فور مسلم فیملی لاز آرڈیننس کا حصہ ہے ۔

سپریم کورٹ میں پیٹیشنرز کے وکیل کا سارا دار و مدار سیکشن فور میں مستعمل اصطلاح "پر سٹرائپس " رہی اور ان کا سارا زور اس بات پر رہا کہ پوتوں کے پہلے فوت ہونے کی صورت میں پڑپوتے ، پوتوں کی جگہ لے لیتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں "پر سٹراپس " کی اصطلاح کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ اصطلاح مشہور کیس لا " PLD 1990 SC 1051 " میں پہلے ہی اس پر تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ ہوچکا ہے ۔ اور اس کے بعد صراحتاً یہ لکھا ہے کہ سیکشن فور صرف ان پوتوں کے لیے ہے جو مورث اعلیٰ کی وفات کے وقت ذندہ ہوں اور اس کے بعد جسٹس صاحب نے فیصلے میں لکھا ہے کہ اس بات میں کوئ شک نہیں کہ اسلامی قوانین میں اس پوتے کا اپنے نانا یا دادا کے میراث میں کوئ حصہ نہیں ہوتا جس کا باپ اس کے نانا یا دادا سے پہلے فوت ہوجائے لیکن ساتھ میں یہ بھی لکھا ہے کہ سیکشن فور اس مندرجہ بالا رول میں ایک ایکسیپشن ہے اور اس کے بعد مزید لکھا ہے کہ سیکشن فور میں "چلڈرن" لفظ استعمال ہوا ہے نہ کہ "قانونی وارث " اور یہ بات بھی اس پر دلالت کرتی ہے کہ موجودہ پیٹیشنرز کا کیس سیکشن فور کے تحت نہیں آتا ۔ فیصلے کے آخر میں سپریم کورٹ نے سول جج اور ہائ کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یہ فیصلہ دیا کہ پڑپوتے سیکشن فور کے تحت میراث کے حق دار نہیں ہیں یعنی کہ عزیز الرحمان کے بیٹوں کا تمیز النسا کی جائیداد میں کوئ حصہ نہیں بنتا ۔

نوٹ : مندرجہ بالا کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی رپورٹ ہوا تھا جس کی سائیٹیشن " 2021 CLC 1821 " ہے ۔

24/09/2022

پردہ نشین اور ناخواندہ خاتون کے لین دین سے فائدہ اٹھانے والوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ لین دین کے وقت خاتون کی رہنمائی کیلئے اس کا وکیل یا خاندان کا کوئی مرد موجود تھا

2021 SCMR 19

22/09/2022

Address

Lahore

Telephone

+923003492244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadi Ahmad Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share