24/09/2023
کیا آپ جانتے ہیں خلع طلاق اور تنسیخ نکاح میں کیا فرق ہے ؟
خلع نکاح کو ختم کرنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں بیوی شوہر کو کچھ دے کے یا حق مہر معجل کا کچھ حصہ اور غیر معجل کا بھی کچھ حصہ چھوڑ کے بذریعہ عدالت شوہر کی رضامندی کے بغیر نکاح ختم کروا کے آزاد ہو جاتی ہے۔
خلع ایک طلاق تصور ہو گی یعنی کہ اگر وہ مرد عورت جن کے درمیان خلع ہوئی وہ تین ماہ تک اگر رجوع کر لیں تو ان کا نکاح بحال ہو جاۓ گا اور اگر تین ماہ کے بعد وہ دوبارہ اکٹھے رہنا چاہیں تو بغیر حلالہ رہ سکتے بس ان کو نئے حق مہر کے ساتھ نیا نکاح پڑھانا ہو گا
اس کے علاوہ طلاق بھی نکاح کو ختم کرنے کا ایک طریقہ ہے اس طریقے کو استعمال کرنے کا حق شوہر کے پاس ہے کہ وہ اپنی بیوی کو جب مرضی طلاق دے سکتا ہے طلاق زبانی بھی دے سکتا اور بذریعہ پیپر بھی دے سکتا میسج کال پر بھی دے سکتا طلاق تین طریقے سے دی جا سکتی صرف ایک پیپر بھیجنے سے یا صرف ایک بار زبان سے بولنے سے یا دو ماہ میں ایک ایک کر کے دو پیپر بھیجنے سے یا زبانی بولنے سے یا تین ماۂ میں ایک ایک کر کے تین ہیپر بھیجنے سے یا تین بار زبانی بولنے سے
کیا آپ جانتے ہیں کے مرد اگر عورت کو طلاق دیتا ہے تو طلاق اس طریقے سے دے گا کہ شرعی طور پر بھی ہو اور قانونی طورپر بھی نکاح نامہ ختم کیا جا سکے
اب بات کرتے ہیں تنسیخ نکاح کی
تنسیخ نکاح بھی نکاح کو ختم کرنے کا ایک طریقہ اس طریقہ میں عورت کورٹ میں جا کے ان خاص وجوہات کا ذکر کرتی ہے جو وجوہات مسلم تنسیخ نکاح ایکٹ 1939 میں بیان کی گئی ہیں اگر وہ ان وجوہات میں سے کسی بھی وجہ کو ground بنا کے کورٹ میں جاتی ہے تو کورٹ نکاح کو ختم کرنے کی ڈگری پاس کر دے گی.