16/11/2025
کونج سائبیریا سے نکلتا ہے اور منگولیا، بحیرہ اسود کو عبور کرتا ہے، شمالی چین سے ہوتا ہوا یہ پرندا کے پی کے، پنجاب، کشمیر، سندھ، بلوچستان۔۔۔۔۔۔اور پھر راجھستان، گجرات۔۔۔۔۔اور پھر وسطی ہندوستان میں داخل ہوتا ہے۔۔
ہزاروں میل کے اس سفر میں انکا شکار شاذونادر ہی ہوتاہے۔ یہ ہر سال صیح سلامت پنجاب اور سندھ کی دھرتی میں داخل ہوتے ہیں۔۔
اگر کوئی کونج شاہ لطیف وارث شاہ یارحمان بابا کے دیس میں آکر مارا جائے تو کتنی شرم کی بات ہوگی۔ پرندے فطرت کا زیور ہیں۔۔
ویسےتو یہ ساری قومیں مہمان نوازی کےدعوے کرتی نہیں تھکتیں۔۔۔۔۔۔۔لیکن ان مہمان پرندوں کےساتھ یہ سلوک قابل شرم ہے۔۔
اس کے برعکس راجھستان انڈیین پنجاب میں ان کا سواگت کیا جاتا ہے۔ان کے لئے سارا سال دانا اکٹھا کیا جاتا ہے اوران کی آمد پر باقاعدہ تیوہار منایا جاتا ہے۔
کلچرائیزڈ مہمان نواز کون ہوئے سوکالڈ مہمان نوازی کے دعوےدار۔۔۔۔۔اندر سے اس قدر خوفناک ہیں کہ اس موضوع پر بات کرنے میں ہی شرم آتی ہے۔۔