AL- ADL LAW FIRM

AL- ADL LAW FIRM Legal, Corporate & Tax Consultants. Legal, Corporate & Tax Consultants

22/04/2019

ملک میں بے نامی اکاونٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا گیا

لاہور:ملک میں بے نامی اکاو¿نٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق : فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی اکاو¿نٹس رکھنے والوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے جاسکیں گے، جواب نہ ملنے پر رقم فوری ضبط ہوجائے گی، اس وقت بے نامی اکاو¿نٹس میں 50 ارب روپے کی موجودگی کی معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔ ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایف بی آر کو بے نامی اکاو¿نٹس میں موجود رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی اکاو¿نٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے ٹریبونل قائم کردیے گئے ہیں، 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان بے نامی اکاو¿نٹس کی نشاندہی پر4 فیصد کے علاوہ ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی بے نامی اکاو¿نٹس کی نشاندہی پرمالیت کا 3 فیصد اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے۔ بے نامی اکاو¿نٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے، ایف بی آرایکٹ کا اطلاق بے نامی بینک اکاو¿نٹس، بےنامی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد پرہوگا۔

22/04/2019

ٹیکس ادائیگیوں میں 5سال کے دوران 181ارب روپے کا اضافہ

لاہور:پانچ سال کے دوران انفرادی طور پر ٹیکس ادائیگیوں میں 180.9 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2013تا 2017کے دوران انفرادی طور پر 892.4 ارب روپے کے ٹیکسز ادا کئے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی ٹیکس ڈائریکٹریز کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013تا 2017کے دوران انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 10لاکھ 770 افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013میں 89.4 ارب روپے کے انفرادی ٹیکس ادا کئے گئے جو مالی سال 2014میں 115ارب روپے جبکہ 2015میں 205 ارب روپے تک بڑھ گئے اسی طرح مالی سال 2016کے دوران انفرادی طور پر ٹیکس ادائیگیوں کا حجم 212.7 ارب روپے اور مالی سال 2017میں 270.3 ارب روپے تک بڑھ گیا ۔اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013کے دوران 7لاکھ 27 ہزار 76 افراد نے انفرادی طور پر ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جو 2014کے دوران 7 لاکھ 91ہزار 211 تک بڑھ گئے۔ اسی طرح مالی سال 2015کے دوران 10لاکھ ایک ہزار 714ٹیکس دہندگان نے انفرادی گوشوارے جمع کرائے جن کی تعداد مالی سال 2016کے اختتام پر 11لاکھ 36 ہزار 857 تک پہنچ گئی جو مالی سال 2017کے دوران 17 لاکھ 27 ہزار 846 ٹیکس گوشواروں تک بڑھ گئی ۔

01/01/2019

جنوری کے وسط میں مزید ٹیکس لگانے کی سمری تیاری

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے آئندہ ماہ کے وسط میں مزید ٹیکس عائد کرنے کی سمری تیاری کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا جس میں جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے جب کہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لے کر 22 فیصد تک ہے۔ذرائع کے مطابق برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی سپلیمنٹری بل میں شامل ہے۔

01/01/2019

ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری کر لی۔ایف بی آر نے بڑے ٹیکس نادہندگا سے ریکوری کے لیے اسپیشل یونٹ قائم کر دیا۔اسپیشل یونٹ 20 بڑے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس ریکوری کے لیے تحقیقات کرے گا۔ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن منگل سے شروع ہو جائے گا اور اسپیشل یونٹ نے فاسٹ ٹریک کی بنیادوں پر ایک ماہ میں ریکوری کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔

31/12/2018

بیرون ملک سے پرانے سامان کی امپورٹ پر پابندی اٹھالی گئی

لاہور: حکومت نے بیرون ملک سے پرانے سامان کی امپورٹ پر سے پابندی اٹھالی ہے اب پرانا سامان کسٹم ڈیوٹی اداکرکے لایا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے وزارت تجارت نے کسٹم حکام کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ دور حکومت نے بیرون ملک سے پراناسامان امپورٹ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بیرون ملک سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی پرانا سامان امپورٹ نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن اب حکومت کی جانب سے پرانا سامان امپورٹ کرنے پر پابندی ختم کردی ہے۔بیرون ملک سے پرانا سامان فرنیچر، فریج، ٹیلیفون، پردے، برتن،واشنگ مشین، ٹی وی اور دیگر پراناسامان کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے امپورٹ کیا جاسکے گا، وزارت منسٹری کی جانب سے ایس آر او1528″1″2018 بھی جاری کردیا گیا ہے۔

27/12/2018

ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئےایک منی بجٹ لانے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ایک اور منی بجٹ لانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے اور انسداد منی لانڈرنگ و اسمگلنگ سمیت ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے ایک اور منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے جس میں نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ زیرغور ہے اور منی بجٹ کے تحت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نان فائلرز کے خلاف گھیرامزید تنگ کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نان رجسٹرڈ لوگوں کے لیے اشیاء کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں مزید 2 سے 3 فیصد اضافے کا امکان ہے، جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا بھی امکان ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق بجٹ یا ریونیو اقدامات سے متعلق ہونے والی ورکنگ کو پالیسی بورڈ میں پیش کیا جارہا ہے، اب پالیسی سازی کا اختیار پالیسی بورڈ کے پاس جارہا ہے، اس کے علاوہ مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی نےذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھایا جائے، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر و ایف بی آر کی ٹیم اس بارے میں جلد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

03/12/2018

ایف بی آرکا ریونیوشارٹ فال 99 ارب روپے سے تجاوز

فیصل آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کر99 ارب روپے ہوگیا ہے۔رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر) دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کر99 ارب روپے ہوگیا ہے جبکہ صرف گذشتہ ماہ (نومبر) کے دوران 35 ارب روپے سے زائد کا ریونیو شارٹ فال کا سامناکرنا پڑا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے اتنا بڑاریونیوشارٹ فال ہی جمعہ کی شام ایف بی آرکے پانچ ممبران کے تبدیل کئے جانیکی بنیادی وجہ بنا ہے اورآئندہ ہفتے مزید اہم تبدیلیاں متوقع ہے۔

Mian Muhammad Nawaz    Advocate High Court      0321-9433854
27/11/2018

Mian Muhammad Nawaz
Advocate High Court
0321-9433854

Address

211, SECOND FLOOR, ATIF CENTER, OPP. HIGH Court GATE, 1 TURNER ROAD
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AL- ADL LAW FIRM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to AL- ADL LAW FIRM:

Share