Proactive Tax & Law Associates

Proactive Tax & Law Associates FBR Tax Consultant Almost 15 Years of Experience in the field of Tax Advisory services.

14/08/2026
02/08/2026

02/08/2026

📢 ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن پورٹل میں اہم بہتریاں
یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلز کی آراء کو مدِنظر رکھتے ہوئے IRIS انکم ٹیکس ریٹرن پورٹل میں متعدد اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔
یکم اگست 2026 کو جاری کردہ اپڈیٹ کے مطابق:
✅ Unstructured Property سے متعلق ایرر کو ختم کر دیا گیا ہے۔
✅ نان ریزیڈنٹس کے لیے جہاں قانوناً قابلِ اطلاق ہو، ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے کا آپشن فراہم کر دیا گیا ہے۔
✅ نان ریزیڈنٹس کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے بجائے غیر منقولہ جائیداد (Immovable Property) کی علیحدہ رپورٹنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
✅ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس اور دیگر اکاؤنٹس کے IBANs درج کرنے کی سہولت شامل کر دی گئی ہے۔
✅ AOPs اور کمپنیوں کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں Business Capital درج کرنے کا آپشن فعال کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدامات یقیناً خوش آئند ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ تعمیری تجاویز اور پیشہ ورانہ فیڈبیک نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تاہم، ابھی بھی IRIS پورٹل میں کئی تکنیکی اور عملی مسائل موجود ہیں جنہیں جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکس ریٹرن فائلنگ کا عمل مزید آسان، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ایف بی آر اسی جذبے کے ساتھ باقی مسائل بھی حل کرے گا تاکہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلز کو ایک بہتر اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم میسر آ سکے

26/07/2026

تمام عالم اسلام کو مبارک ہو کہ ٹیکس ائیر 2026 کی ریٹرنز سبمٹ ہونا شروع ہوچکی ہیں

24/07/2026

,
Income Tax Return filing for Tax Year 2026 will open from Monday, 27 July 2026. All taxpayers are advised to file their returns accurately & honestly, ensuring that all declared information is true & correct. Timely & truthful compliance strengthens the tax system for everyone.

یا صرف مجموعی (Lump Sum) Cash Purchases کی بنیاد پر Section 161 کے تحت Withholding Tax Demand بنائی جا سکتی ہے؟ اسلام آب...
23/07/2026

یا صرف مجموعی (Lump Sum) Cash Purchases کی بنیاد پر Section 161 کے تحت Withholding Tax Demand بنائی جا سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ Section 161 کے تحت کسی taxpayer کو withholding tax کی عدم کٹوتی کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے محکمہ صرف مجموعی (lump sum) cash purchases پر انحصار نہیں کر سکتا۔ محکمہ پر لازم ہے کہ وہ متعلقہ transactions، متعلقہ suppliers اور ہر اس payment کی واضح نشاندہی کرے جس پر قانون کے مطابق withholding tax کٹنا چاہیے تھا لیکن نہیں کٹا۔
اس مقدمے میں محکمہ نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ taxpayer نے نقد خریداریوں پر withholding tax نہیں کاٹا، لہٰذا Section 161 کے تحت tax demand درست ہے۔ دوسری جانب Tribunal نے "paid" اور "payable" کی بنیاد پر taxpayer کے حق میں فیصلہ دیا۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ Tribunal کی یہ reasoning درست نہیں، کیونکہ Section 153(7)(iii) کی روشنی میں صرف یہ کہنا کہ ادائیگی نقد ہوئی، withholding obligation سے استثنا پیدا نہیں کرتا۔
تاہم عدالت نے اس کے باوجود محکمہ کی Reference مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ Supreme Court کے فیصلے Commissioner Inland Revenue v. MCB Bank Ltd (2021 SCMR 1325) کے مطابق Section 161 کے تحت کارروائی کرنے سے پہلے محکمہ کو ہر متعلقہ transaction اور متعلقہ party کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔ یہ واضح کرنا ہوگا کہ کس ادائیگی پر، کس تاریخ کو اور کتنی withholding tax کٹنی چاہیے تھی مگر نہیں کٹی۔ صرف مجموعی خریداریوں کی بنیاد پر tax demand عائد نہیں کی جا سکتی۔
عدالت نے مزید قرار دیا کہ Section 161 "fishing expedition" یا "roving inquiry" کی اجازت نہیں دیتا۔ Commissioner پہلے خود ریکارڈ کا جائزہ لے کر application of mind کرے گا، متعلقہ transactions کی شناخت کرے گا، اور اس کے بعد ہی taxpayer کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ محض taxpayer پر یہ بوجھ ڈال دینا کہ وہ خود ثابت کرے کہ کون سی خریداری threshold سے کم تھی، قانون کے مطابق نہیں۔
اس مقدمے میں محکمہ نے مختلف suppliers سے کی گئی متعدد نقد خریداریوں کو اکٹھا کر کے یہ مؤقف اختیار کیا کہ taxpayer نے withholding tax سے بچنے کے لیے خریداریوں کو تقسیم کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس reasoning کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ قانون میں ایسی کوئی ممانعت موجود نہیں کہ ایک کاروبار مختلف suppliers سے threshold سے کم مالیت کی متعدد خریداری نہیں کر سکتا۔ اگر محکمہ کسی transaction کو قانون کی خلاف ورزی قرار دینا چاہتا ہے تو اسے ہر متعلقہ transaction کو الگ الگ ثابت کرنا ہوگا، محض مجموعی اعداد و شمار کی بنیاد پر liability پیدا نہیں کی جا سکتی۔
اہم قانونی اصول
Section 161 کے تحت withholding tax demand برقرار رکھنے کے لیے محکمہ پر لازم ہے کہ وہ متعلقہ transactions اور متعلقہ parties کی واضح شناخت کرے، یہ ثابت کرے کہ کس payment پر withholding tax کٹنا چاہیے تھا، اور application of mind کے بعد کارروائی کرے۔ صرف lump sum cash purchases یا عمومی الزامات کی بنیاد پر tax demand قانون کے مطابق نہیں۔
حوالہ: Commissioner Inland Revenue v. M/s Amson Vaccine (Private) Limited — ITR No. 234/2015, Islamabad High Court, فیصلہ مورخہ 20.05.2026 (2026 SLD 2997).
See less

19/07/2026

Address

4/Bull Road Lahore & Orchad Block Paragon City Barki Road Lahore
Lahore
42000LA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Proactive Tax & Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share