حافظ اطہر خاں سلطان ایڈووکیٹ

حافظ اطہر خاں سلطان ایڈووکیٹ Professional Lawyer
0300 24 25 080

پنجاب بھر میں اب عدالتیں سوموار تا جمعرات محض 4 دن کام کریں گی
11/03/2026

پنجاب بھر میں اب عدالتیں سوموار تا جمعرات محض 4 دن کام کریں گی

11/03/2026
Happy Independence Day ❤️
14/08/2025

Happy Independence Day ❤️

28/09/2024

‏پاکستان میں درج ذیل افراد کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازمی ہے:

1. ملازمین (تنخواہ دارافراد):

اگر ان کی سالانہ آمدنی چھ لاکھ سے زیادہ ہو۔

2. کاروباری افراد:

اگر ان کی سالانہ آمدنی چار لاکھ سے زیادہ ہو۔

3. پراپرٹی مالکان:

اگر ان کی پراپرٹی سے حاصل ہونے والی کرایہ کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپے سے زیادہ ہو۔

4. گاڑیوں کے مالکان:

وہ افراد جو ایک ہزار سی سی یا اس سے زیادہ انجن کی گاڑی رکھتے ہوں۔

5. زمین کے مالکان:

اگر ان کی ملکیت میں ایسی غیر منقولہ جائیداد ہو جس کی مالیت پچاس لاکھ سے زیادہ ہو۔

6. غیر ملکی آمدنی کمانے والے:

اگر ان کی غیر ملکی آمدنی دس ہزار سے زیادہ ہو۔

7. منافع بخش لین دین کرنے والے افراد:

وہ افراد جنہوں نے پراپرٹی، شیئرز یا کسی بھی قسم کی کیپیٹل گینز کی لین دین سے منافع حاصل کیا ہو۔

8. رجسٹرڈ کمپنیاں اور فرمز:

تمام کمپنیاں اور رجسٹرڈ فرمز اپنی آمدنی کی پرواہ کیے بغیر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی پابند ہیں۔

9. پچھلے سال کے غیر فائلرز:

اگر کوئی شخص پچھلے سال ٹیکس فائل کرنے کا پابند تھا مگر اس نے فائل نہیں کیا۔

2024 کے لیے ملازمین کے لیے ٹیکس سلیب:

1. PKR 600,000 تک:

کوئی ٹیکس نہیں

2. PKR 600,001 – PKR 1,200,000:

چھ لاکھ سے زائد سالانہ آمدن پہ اڑھائی فیصد ٹیکس

3. PKR 1,200,001 – PKR 2,400,000:

بارہ لاکھ سے زائد سالانہ آمدن پہ ساڑھے بارہ فیصد جمع پندرہ ہزار روپے ٹیکس

4. PKR 2,400,001 – PKR 3,600,000:

چوبیس لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدن پہ بیس فیصد جمع ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے ٹیکس

5. PKR 3,600,001 – PKR 6,000,000:

چھتیس لاکھ سے زائد سالانہ آمدن پہ پچیس فیصد جمع چار لاکھ پانچ ہزار روپے ٹیکس

6. PKR 6,000,001 اور اس سے زیادہ:

ساٹھ لاکھ سے زائد سالانہ آمدن پہ ساڑھے بتیس فیصد جمع دس لاکھ پانچ ہزار روپے ٹیکس

اگر کسی شخص کی سالانہ آمدنی چھ لاکھ روپے سے کم ہے تو اسے ٹیکس نہیں دینا پڑتا۔ تاہم، ٹیکس فائلنگ کے قواعد کے مطابق، ایسے افراد کو پھر بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازمی ہے۔

اگر وہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے، تو ایک حالیہ خبر کے مطابق ان پر مختلف پندرہ مالی پابندیاں لگ سکتی ہیں، مثلاً نان فائلر نیا کرنٹ بینک اکاؤنٹ نہیں بن سکے گا، بیرون ملک سفر پہ پابندی، گاڑی جائیداد کی خرید و فروخت پہ پابندی، بینک ٹرانزیکشنز میں اضافی ٹیکس دینا، میوچل فنڈ میں انویسٹ کرنے پہ پابندی وغیرہ۔ فائلر بننے کے کئی فوائد ہیں، جیسے فائلر ہونے کی صورت میں بہت سی سرکاری خدمات پر کم ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
فائلر بننے کے لیے رابطہ کریں۔
حافظ اطہر رانا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
0300 2425080

03/09/2024

بھائی نے بہن کے خلاف دعوی کیا ہے وہ اسکی بہن نہیں ہے بلکہ اسکے مرحوم باپ نے اسے ( منہ بولی بیٹی ) adopt کیا تھا۔
لہذا adopted child ہونے کی وجہ سے وہ اس کے باپ کی جائیداد کی وارث نہیں ہے۔۔
ساتھ ہی بھائی نے بہن جسکا نام لیلی تھا اسکے DNA کروانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی جو کہ منظور ہو گی کہ اسکا ڈی این کو اسکے بھائی اور ماں سے compare کیا جائے۔۔ثرائل کورٹ نے درخواست منظور کرلی جو فیصلہ ہائی کورٹ تک برقرار رہا۔۔جب ان فیصلوں کے خلاف بہن سپریم کورٹ آئی تو قاضی فائز عیسیٰ نے مندرجہ زیل گراونڈز کو ڈسکس کرتے ہوئے بھائی کا دعوی ہی بھاری جرمانے کے ساتھ خارج کر دیا۔۔پوائنٹس درج زیل تھے۔
1 کسی کو اسکی مرضی کے بغیر ڈی این اے کروانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا جو کہ right of privacy آرٹیکل 14 آئین پاکستان کے خلاف ہے۔۔

2۔ نادرہ کے تمام ڈاکومنٹس یہ بتا رہے ہیں کہ لیلی عبدلقیوم یعنی مرحوم کی بیٹی ہے ۔۔اور آرٹیکل 128 قانون شہادت آرڈر کی اسے protection حاصل ہے۔

کوئی یہ تو دعوی کر سکتا ہے کہ میرا ڈی این اے میرے باپ سے میچ کروایا جائے کہ میں اسکی اولاد ہوں ۔۔لیکن کوی یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلاں فلاں کی اولاد نہیں ہے اسکا ڈی این اے کروایا جائے۔۔لہزا بچوں کو سوشل stigma سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے دعوی جات کو بھاری جرمانے سے خارج کیا جائے۔۔

PLD 2018 SC 149

‏محکمہ داخلہ پنجاب نے بھکاری مافیا چیفس کے گرد شکنجہ سخت کر دیا۔ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم منظور؛ بھیک منگوانا ن...
31/08/2024

‏محکمہ داخلہ پنجاب نے بھکاری مافیا چیفس کے گرد شکنجہ سخت کر دیا۔ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم منظور؛ بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار۔ کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 10 لاکھ سے 20 لاکھ جرمانہ ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 2 سال قید ہوگی۔ اسی طرح بغیر معذور کیے بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 5 سے 7 سال قید اور 5 لاکھ سے 7 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ سزاؤں اور جرمانے میں کئی گنا اضافہ بھکاری مافیا کی حوصلہ شکنی کریگا…

Address

Sabzazar
Lahore

Telephone

+923002425080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حافظ اطہر خاں سلطان ایڈووکیٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share