06/08/2026
کاروباری ساکھ اور عزتِ نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں!
ہمارے کلائنٹ کے برانڈ/بزنس کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک انفلوئنسر کی جانب سے بے بنیاد، جھوٹے اور گمراہ کن الزامات پر مبنی ویڈیوز وائرل کی گئیں، جن کا مقصد صرف اور صرف بزنس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا.
ہماری لاء فرم بدر اینڈ بدر لاء کی جانب سے اپنے کلائنٹ کے قانونی حقوق اور برانڈ کے وقار کے تحفظ کے لیے ہم نے پنجاب ڈیفامیشن ٹریبیونل (Punjab Defamation Tribunal) میں باقاعدہ ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے.
آج سے اس قانون شکنی کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے اور ٹریبیونل کی جانب سے مذکورہ انفلوئنسر کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں.
نوٹ: سوشل میڈیا آزادیِ اظہار کا نام ہے، کسی کی برسوں کی محنت اور بزنس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا لائسنس نہیں۔ قانون ہر شہری اور بزنس کو تحفظ فراہم کرتا ہے.