10/04/2026
گورنمنٽ اسکول ساڈوری سعید خان میں امید فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس کا مقصد غریب اور مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔ اس موقع پر بچوں میں اسکول بیگ، کاپیاں، جیومیٹری باکس، پینسل، ربڑ اور شاپنر تقسیم کیے گئے۔ مزید برآں جن بچوں کے پاس جوتے موجود نہیں تھے، انہیں جوتے بھی فراہم کیے گئے تاکہ وہ بہتر انداز میں تعلیم حاصل کر سکیں۔
تقریب کے دوران امید فاؤنڈیشن کے بانی
چیئرمین محمد شہزاد بھٹی صاحب،
صدر ايدووڪيٽ سجاد علي قمبرانی صاحب
اور جنرل سیکریٹری محمد مٹھو بھمبھرو صاحب
نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلاحی کام کی فنڈنگ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد غریب طلبہ کو درپیش تعلیمی مشکلات کو کم کرنا اور انہیں تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
تقریب کو اساتذہ، طلبہ اور مقامی افراد کی جانب سے خوب سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ اس طرح کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ