19/08/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کولئی پالس کوہستان ارباب شفیع اللہ جان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل پالس حیات خان نے تھانہ بٹیڑہ کا باضابطہ معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تھانے کے مختلف شعبہ جات، ریکارڈ، حوالات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس افسران و اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور عوام کو بروقت و مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔