Legal ways

Legal ways Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Legal ways, Lawyer & Law Firm, kasur, Kasur.

‏آج سے 8 سال پہلے کی بات ہے، گوجرانوالہ کے 18 سالہ ایاز نامی لڑکے پر قتل کا الزام لگا اور ایف آئی آر درج ہوگئی۔ گرفتار ہ...
30/12/2022

‏آج سے 8 سال پہلے کی بات ہے، گوجرانوالہ کے 18 سالہ ایاز
نامی لڑکے پر قتل کا الزام لگا اور ایف آئی آر درج ہوگئی۔ گرفتار ہوا، کیس چلا اور عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی۔ لڑکا بے گناہ تھا۔ گھر والوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل کا فیصلہ آتے آتے آٹھ سال لگ گئے۔
آج سے ‏کچھ ماہ پہلے ایاز کے کیس کا فیصلہ آیا ہے، اور عدالت نے اسے با عزت بری کر دیا ہے۔ آپ شاید یقین نہ کریں لیکن ایاز جیل سے وکیل بن کر نکلا ہے۔ اس نے اپنے یہ 8 سال ضائع نہیں کئے، اس نے جیل میں رہتے ہوئے ایف اے، بی اے، ایم اے اور پھر وکالت کی تعلیم حاصل کی ہے۔
کوئی اور ہوتا تو جیل کے ‏مجرمانہ رنگ میں رنگ جاتا لیکن اپنی بے گناہی اور "خدا" کی رحمت پر یقین نے ایاز کو حوصلہ ہارنے نہیں دیا۔ رائے محمد ایاز پچھلے 8 ماہ سے وکالت کی پریکٹس کر رہا ہے اور جو درد اور غم انہوں نے برداشت کیا، اپنی زندگی کے 8 قیمتی سال جیل کی سلاخوں جن میں سے 4 سزائے موت کی کوٹھڑی میں گزارے‏کو یہ بھول نہیں سکتے۔
رائے محمد ایاز کی کوشش ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں مظلوم اور بے قصور کے لئے آسانیاں لائیں جائیں۔

منقول

جسٹس ...کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ بہت پریشان رہتے تھے کوئی ان کی قبر پر ہرہفتے پھٹا جوتا رکھ جاتا کافی جدو جہد کے بعد...
13/11/2022

جسٹس ...کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ
بہت پریشان رہتے تھے کوئی ان کی قبر پر ہر
ہفتے پھٹا جوتا رکھ جاتا

کافی جدو جہد کے بعد
لاٹھی ٹیکتے ایک ضعیف شخص کو
پکڑ لیا گیا
پوچها بابا جی یہ کام آپ کرتے ہیں؟

بابا جی نے کہا جسٹس...کی وجہ سے میرے
خاندان کے ساتھ ظلم ہوا
میرا گهر بار سب لٹ گیا میرے جوان بیٹے کو
موت کی نیند سلا ديا گیا۔

جسٹس... نے خاندانی دشمنی کی بنیاد پر مجھے برباد کر دیا
اب اپنے آپ کو سکون دینے کے لیے میں جسٹس ...کی قبر پر جوتا مارتا نہیں بلکہ رکھ جاتا ہوں.

میرا ایمان ہے کہ میرا رکھا ہوا جوتا اسے فرشتے
مارتے ہوں گے۔

(ایڈووکیٹ اے کے بروہی کی کتاب سے اقتباس )

میرا دل کرتا ہے یہ اقتباس ہر جج کی ٹیبل پر پڑا ہو بلکہ بڑے سائز کا پوسٹر بنا کے ہر عدالت میں جج کی کرسی کے سامنے والی دیوار پر آویزاں ہو ۔

02/10/2022

فوجداری/کریمینل وکالت کرنے والے وکلاء کو پولیس اسٹیشن میں ہونے والے کارروائی جو فوجداری مقدمات کی جاتی ہے اس کے بارے جاننے کے لئے ضروری ہے پولیس اسٹیشن میں موجود رجسٹرز اور ان میں تحریر کی جانے والی کاروائی*_

_پاکستان میں ہر پولیس اسٹیشن میں 25 رجسٹرز ہوتے ہیں اور ان مختلف نوعیت کی کاروائی تحریر کی جاتی ہے۔_

_*رجسٹر نمبر 1*: رپورٹ ابتدائی اطلاعی_
_*رجسٹر نمبر 2*: روزنامچہ_
_*رجسٹر نمبر 3*: فائل (سٹینڈنگ آرڈرز، سرکلر آرڈرز و دیگر احکام)_
_*رجسٹر نمبر 4*: روپوشان و مفروران_
_*رجسٹر نمبر 5*: خط و کتابت_
_*رجسٹر نمبر 6*: متفرق_
_*رجسٹر نمبر 7*: پھاٹک مویشیاں (حذف ہوا)_
_*رجسٹر نمبر 8*: سرچ سلپ و پیروی مقدمات_
_*رجسٹر نمبر 9*: کرائم رجسٹر_
_*رجسٹر نمبر 10*: رجسٹر نگرانی_
_*رجسٹر نمبر 11*: انڈیکس ہسٹری شیٹ و پرسنل فائل_
_*رجسٹر نمبر 12*: پرچہ جات مجاریہ و موصولہ_
_*رجسٹر نمبر 13*: کتب برائے افسران گزٹ شدہ_
_*رجسٹر نمبر 14*: فائل بک رپورٹ ہائے ملاحظہ جات_
_*رجسٹر نمبر 15*: رجسٹر پیدائش و اموات (یونین کونسل منتقل ہوا)_
_*رجسٹر نمبر 16*: رجسٹر ملازمان و مال سرکار_
_*رجسٹر نمبر 17*: رجسٹر لائسنس ہائے_
_*رجسٹر نمبر 18*: رسید کتب برائے اسلحہ گولی بارود_
_*رجسٹر نمبر 19*: رجسٹر مالخانہ_
_*رجسٹر نمبر 20*: رجسٹر حسابات_
_*رجسٹر نمبر 21*: فائل بک روڈ سرٹیفکیٹ_
_*رجسٹر نمبر 22*: چھاپہ شدہ کتب رسیدات_
_*رجسٹر نمبر 23*: فائل (پولیس گزٹ، گزٹ انکشاف جرائم)_
_*رجسٹر نمبر 24*: مجموعہ قوائد پولیس_
_*رجسٹر نمبر 25*: یاداشت ہائے افسران مہتمم تھانہ جات_

01/10/2022
01/10/2022

سوال: قبر کشائی کے قوانین اور طریقہ کار:
جواب: کسی بھی مقتول کی موت کی وجہ معلوم کرنے اور تحقیات کرانے کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست زیر دفعہ 176 ضابطہ فوجداری گزاری جاسکتی ہے جس پر مجسٹریٹ انکوائری تشکیل دینے کاحکم دے سکتا ہے

جب کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 176(2)کے تحت درخواست گزار کر قبر کشائی کراے جانے کی استدعا کی جاسکتی ہے
جس پر مجسٹریٹ درخواست منظور کرکے اپنی نگرانی پر قبر کشائی کرانے کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دے سکتا ہے تاکہ وجہ موت کا ٹھیک طرح پتہ چل سکے
اعلی عدلیہ نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ قبر کشائی کی درخواست زائد المعیاد ہو تب بھی مجسٹریٹ درخواست کو خارج نہیں کرسکتا
ایک اور مقدمہ میں قرار دیا گیا ہے کہ اگرمقدمہ عدالت میں چل رہا ہو اور کوئی فریق قبر کشائی کی درخواست گزارے تو دوسرے فریق کو سنے بغیر درخواست منظور نہ کی جاے
اگر ایک بار پوسٹ مارٹم ہوجاے اور تدفین ہوجاے تو دوبارہ قبر کشائی کرنے کے بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جاسکتا ہے
قبر کشائی کی درخواست یا قتل کی تحقیات کی درخواست گزارنے پر کوئی معیاد لاگو نہیں ہوتی یہ درخواست کبھی بھی دی جاسکتی ہے

قبر کشائی کی درخواست اور موت کی وجوہات کی تحقیات کی درخواست کوئی بھی دے سکتا ہے حتی کہ اجنبی شخص بھی مجسٹریٹ کو درخواست دے کر قانون کو حرکت میں لاسکتا ہے
جب ایک بار مجسٹریٹ کرادے تو گورنمنٹ یا پولیس دوبارہ انکوائری نہیں کراسکتی اور نہ ہی قبر کشائی کرا سکتی ہے
ایک اور فیصلہ میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ پولیس کی قید میں کوئی بھی شخص پولیس کی ذمہ داری میں پر ہوتا ہے اگر وہ قیدی کو جعلی مقابلہ میں ماردے اور اگر پولیس کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو یہی سمجھا جاے گا کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے
References:

2003 PCRLj 2000, PLD 1998 S.C 388,1985 MLD 782,2006 YLR 2953

30/09/2022

مقدمہ کی کامیابی کے لیے وکیل اور کلائنٹ کی درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ/ قانونی رشتہ رکھنا بہت ضروری ہے اور وکیل کو کبھی بھی غیر ضروری طریقوں سے تنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اور وکیل سے اچھی کارکردگی کیلئے چند ضروری ہدایات برائے کلائنٹ جو آپ کو ہمیشہ اپنے کیس میں کامیاب کرائیں گی۔

● کسی بھی وکیل سے مشورہ لینے کے لیے اس کے چیمبر تشریف جائیں۔ موبائل پر بات کرنے یا کاغذات دکھانے کی غلطی نہ کریں۔ نہ توجہ ملتی ہے اور نہ ہی اچھا مشورہ۔

● مشورہ فیس وکیل کو ضرور دیا کریں۔ اپنی قیمتی و مہنگی جائیداد یا پھر اپنی ذات و اولاد کے بارے میں مشورہ کرتے وقت پیسے نہ بچاتے رہا کریں۔

● بہتر یہی ہے کہ اپنے کیس کی ہر تاریخ سماعت پر پیش ہوا کریں اور پیروی کریں۔ یہ وکیل سے زیادہ کہیں آپ کی خود کی ذمہ داری ہے۔

● کیس سے متعلق جو بات سمجھ نہ آئے کسی باہر کے بندے یا کسی دیگر وکیل سے پوچھنے کی بجائے اپنے وکیل سے پوچھا کریں۔ ٹھیک مشورہ ملے گا اور غلط فہمی پیدا نہیں ہوگی۔

● ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں وکیل بھی دیگر انسانوں کی طرح ہوتا ہے, فون کال پر مشورہ کرنے سے پہلے ان سے پوچھ لیا کریں کہ وہ میسر بھی ہیں یا نہیں اور کال کرتے وقت یہ بات بھی یاد رکھیں کہ مناسب اوقات کار میں کال کیا کریں نہ کہ آدھی رات یا صبح سویرے۔ اور مختصر اور ضروری بات کے لئے فون کال کیا کریں۔

● ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں اس دنیا میں کچھ بھی مفت نہیں ہے۔ اس لیے کیس کی فیس مکمل اور بر وقت ادا کر دیا کریں۔ کبھی بھی مفت یا سستے وکیل کے چکر میں نہ پڑا کریں۔ آپ یہ بات نوٹ کریں گے کہ مناسب فیس کی ادائیگی والے وکیل کی طرف سے اچھے رسپانس کے ساتھ ساتھ آپ کے کیس میں بھی اچھی پیش رفت ہوگی۔

● چوکس اور دیانت دار رہیں اور کبھی کوئی بھی بات جو آپ کے کیس سے متعلق ہو اپنے وکیل سے نہ چھپائیں ورنہ آخر میں اس کا صرف اپ کو ہی نقصان ہو گا۔

● وکیل اور سائل کا رشتہ ہمیشہ یقین و اعتماد کا ہوتا ہے.۔ یقین و اعتماد قائم رہے گا تو مقدمہ کے نتائج بھی مثبت آئیں گے۔ اچھے وکیل کی کیس کے اچھے نتائج سے متعلق ہمیشہ اپنی طرف سے اچھی کوشش ہوتی ہے ناکہ گارنٹی۔
#ایک وکیل کی #طاقت اسکا علم ہوتا ہے جتناایک وکیل کے پاس علم ہوگا اتنا زیادہ اسکے اندر ہوگی

وکیل صرف وہی شہرت پاتاہے جو قابل,محنتی کے ساتھ ساتھ ایماندار بھی ہو اور عدالت میں جج کے سامنے بحث کرنے کا #ہنر آتا ہو

ہر جج کے سامنے جج کی #طبعیت کے کرنا ہی #مہارت ہوتی ہے اسکے علاوہ کا خیال رکھنا بھی لازمی ہے

ایک بات یاد رکھیں صرف ایل ایل بی کرلینے سے کوئی وکیل نہیں بن جاتا بلکہ وکیل صرف وہ ہوتا ہے جو آے اور #عدالتی کاروائی میں شامل ہوکر روزانہ سیکھے.

30/09/2022

ایک وکیل کی طاقت اسکا علم ہوتا ہے جتناایک وکیل کے پاس علم ہوگا اتنا زیادہ اسکے اندر خود اعتمادی ہوگی

وکیل صرف وہی شہرت پاتاہے جو قابل,محنتی کے ساتھ ساتھ ایماندار بھی ہو اور عدالت میں جج کے سامنے بحث کرنے کا ہنر آتا ہو

ہر جج کے سامنے جج کی طبعیت کے مطابق بحث کرنا ہی مہارت ہوتی ہے اسکے علاوہ روزانہ ڈریسنگ کا خیال رکھنا بھی لازمی ہے

ایک بات یاد رکھیں صرف ایل ایل بی کرلینے سے کوئی وکیل نہیں بن جاتا بلکہ وکیل صرف وہ ہوتا ہے جو روزانہ کچہری آے اور عدالتی کاروائی میں شامل ہوکر روزانہ سیکھے.

Address

Kasur
Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Legal ways posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share