NYA Khan

NYA Khan Criminologist, Social Activist, Technology Entrepreneur

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچانے کے بعد عوام کی طرف سے متوقع پریشر آنے سے بچنے کی خاطر     فی ...
13/09/2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچانے کے بعد عوام کی طرف سے متوقع پریشر آنے سے بچنے کی خاطر فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف دینے کی خصوصی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کےلیے خصوصی اسکیم شروع کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی والوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف دیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں پیٹرول پر ریلیف کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریلیف کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی ریلیف اسکیم کی رجسٹریشن کا اجرا آج سے کردیا گیا ہے، ریلیف کے طریقہ کار کو آگاہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسکیم رجسٹریشن کےلیے موٹرسائیکل، رکشہ، چھوٹی گاڑیوں کی
معلومات دینے پر صوبوں کے شکرگزار ہیں۔

کراچی میں ایک اندوہناک حادثہ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16 میں کھڑی گاڑی میں کھیلتے ہوئے بچے سے گولی چل گئی، ...
13/09/2026

کراچی میں ایک اندوہناک حادثہ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16 میں کھڑی گاڑی میں کھیلتے ہوئے بچے سے گولی چل گئی، 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

گاڑی میں 4 لڑکے کھیل رہے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق کم عمر لڑکے احمد سے گولی اتفاقیہ طور پر چل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پستول گاڑی میں موجود تھا، گولی لگنے سے 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کم عمر لڑکے کو حراست میں نہیں لیا گیا، تاہم تفیش کا عمل جاری ہے.

مہنگائی میں اضافے پر تشویش، بنیادی ضروریات زندگی سستی کرنے کا مطالبہکراچی:  ایوارڈ یافتہ میڈلسٹ این۔ وائی۔ اے۔ خان نے نے...
13/09/2026

مہنگائی میں اضافے پر تشویش، بنیادی ضروریات زندگی سستی کرنے کا مطالبہ
کراچی: ایوارڈ یافتہ میڈلسٹ این۔ وائی۔ اے۔ خان نے نے اپنا تجزیاتی تبصرہ کیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ زندگی کی بنیادی ضروریات کی اشیاء جیسے آٹا، چنے کی دال، دودھ، پیٹرول، ادویات، گیس، کچھ سبزیاں، صاف پانی اور بجلی سمیت کچھ اور بنیادی ضروریات عام شہری کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک پیغام میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات مزید سنگین ہو سکتی ہیں۔ پیغام میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عام آدمی کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور مؤثر نگرانی کے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی سروے اور معتبر حلقوں کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافے کے مقابلے میں اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے گھریلو بجٹ چلانا ناممکن ہو گیا یے۔ اگر یہ اسی طرح چلتا رہا تو لوگ فاقوں اور مایوسی سے مرنا شروع ہو جائیں گے۔

#مہنگائی #آٹا #دال #بجلی #گیس #پیٹرول #ادویات

2. Biological Theoryجرمیات کی Biological Theory (حیاتیاتی نظریہ) کرمنالوجی میں یہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہے کہ بعض لوگوں می...
13/09/2026

2. Biological Theoryجرمیات کی

Biological Theory (حیاتیاتی نظریہ) کرمنالوجی میں یہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہے کہ بعض لوگوں میں جرم کرنے کا رجحان جسمانی، حیاتیاتی یا اعصابی عوامل سے کس حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔
حیاتیاتی نظریہ کیا کہتا ہے؟
اس نظریے کے مطابق مجرمانہ رویے کی وجوہات میں بعض اوقات:
جینیاتی عوامل
دماغ کی ساخت اور کام
ہارمونز اور کیمیائی توازن
اعصابی نظام
حمل یا ابتدائی نشوونما کے دوران بعض حیاتیاتی اثرات
بعض جسمانی یا اعصابی خصوصیات
کردار ادا کر سکتی ہیں۔
یعنی سادہ الفاظ میں:
حیاتیاتی نظریہ یہ دیکھتا ہے کہ انسان کے جسم، دماغ اور جینیاتی ساخت میں موجود بعض عوامل اس کے مجرمانہ رویے کے رجحان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
لیکن ایک بہت اہم بات
جدید کرمنالوجی یہ نہیں کہتی کہ جس شخص میں کوئی حیاتیاتی خصوصیت ہو، وہ لازماً مجرم بنے گا۔ جرم عموماً کئی عوامل کے باہمی اثر کا نتیجہ ہوتا ہے، جن میں ماحول، خاندان، معاشرہ، تعلیم، معاشی حالات اور نفسیاتی عوامل بھی شامل ہیں۔
اسی لیے Biological Theory کو آج زیادہ تر جرم کے ممکنہ حیاتیاتی عوامل کو سمجھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، نہ کہ کسی شخص کو صرف اس کی جسمانی یا جینیاتی خصوصیات کی بنیاد پر مجرم قرار دینے کے لیے۔

13/09/2026
11/09/2026

شہری کی بہادری، یا بے وقوفی! اپنی جان خطرے میں ڈالنا حماقت یا دلیری؟
CCTV ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک ڈاکو تو بائک کے کر چلا جاتا ہے مگر دوسرے کو شہری دبوچتا ہے اور گرا دیتا ہے۔ شہری اور ڈاکو میں کشمکش چلتی ہے بالآخر شہری کی بروقت کوششوں اور مزاحمت کے نتیجے میں ایک ڈاکو پکڑا گیا۔
یہ واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ شہری اگر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جرائم کے خلاف آواز اٹھائیں اور بروقت پولیس کو اطلاع دیں تو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہے۔
👏 بہادر شہری کو خراجِ تحسین۔

اس فوٹیج میں ایک دلچسپ پہلو دو افراد کی قسمت بھی نوٹ کی جا سکتی ہے۔ ویڈیو دیکھیں۔۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر شخص اپنا گارڈ لے کر گھوم رہا ہے اس کلچر کو ختم کرنا ہو گا، اب شہر سے ڈالہ کلچر خت...
11/09/2026

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر شخص اپنا گارڈ لے کر گھوم رہا ہے اس کلچر کو ختم کرنا ہو گا، اب شہر سے ڈالہ کلچر ختم کرنا ہو گا۔

مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کا مقدمہ لڑنے کے لیے لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا درست نہیں، ایسی شارع جس پر لاکھوں لوگوں کا گزر ہوتا ہے اسے بند کرنا ٹھیک نہیں، لوگ جتنا زیادہ ٹریفک میں پھنسیں گے اتنا پیٹرول خرچ ہو گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر سیاست کرنے کا حامی نہیں، میں آپ کو کوئی اور جگہ دیتا ہوں، وہاں جا کر احتجاج کریں، یہ لوگوں کا حق ہے کہ ان کے مسائل حل ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی انتظامیہ سڑکوں پر کام کر تی نظر آتی ہے، کام کرنے کے طریقے پر اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ہم ٹارگٹ بنا کر کام کر رہے ہیں کہ کیا کیا کرنا ہے، یونیورسٹی روڈ کا بڑا مسئلہ اب حل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم پر سیاسی کھینچا تانی کو ختم کرنا ہو گا، سٹی کونسل کے اجلاس میں ہماری رہنمائی کی جائے کہ پانی کی تقسیم کا طریقہ کیا ہو؟ پمپنگ نہ ہونے اور لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پانی نہیں پہنچتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے سرِ عام اسلحے کی نمائش قابلِ قبول نہیں، ان کمپنیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اور پولیس اقدامات کر رہی ہے، ہم سب کو کوشش کر نے کی ضرورت ہے کہ قانون کا ساتھ دیں، وزیرِ اعلیٰ آئے، کوئی ڈالہ نہیں تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پانی کے ضائع ہونے پر کارروائی کرنا ہو گی، اس سے پانی بھی ضائع ہوتا ہےاور سڑک بھی خراب ہوتی ہے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ پوری دنیا میں کہیں نگراں حکومت نہیں ہوتی صرف پاکستان میں ایسا ہے، یہ سال ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور تکمیل کا ہے اور اب تیاری یہ ہے کہ الیکشن جلد سے جلد ہوں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NYA Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category