Law Department, KMC

Law Department, KMC we are a team to safeguard the interest of Karachi Metropolitan Corporation before the courts of law

13/07/2024

فل حال تو زندگی ہم سے بری طرح کھیل رہی ہے مگر شاید اس نے ہمارا نعرہ نہیں سنا

زندگی تجھ سے ہر اک سانس پر سمجھوتہ کروں
شوق جینے کا ہے مجھ کو مگر اتنا تو نہیں
😂
زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا
تیری بخشش تیری دہلیز پر رکھ جائے گا۔

اپن جھکے گا نہیں سالا 😂😂

26/04/2022

ہمار ے بہت ہی هردل عزیز بھائی اور محکمہٴ قانون کے ایک قابل وکیل عرفان انصاری بھائی کی طبیعت ناساز ہے تمام گروپ ممبران سے درخواست ہے کہ رمضان کی ان باسعادت گھڑیوں میں ان کی صحتیابی کیلئے خاص دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمت اور کرم فرمائے آمین ۔ منجانب مشیر قانون و انتظامیہ محکمہ قانون بلدیہ عظمیٰ کراچی ۔

16/07/2021

کراچی: سندھ بھر میں عیدالضحی کے باعث 20تا22جولائی عام تعطیل ہوگی

چیف سیکریٹری سندھ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

16/07/2021

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے ڈیوٹی سے غیر حاضر کنسلٹنٹ، ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے 24 گھنٹے کے اندر غیر حاضری کی وضاحت طلب کرلی گئی ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن ملازمین کو وضاحتی نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں کنسلٹنٹ کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر انعام دانش، ڈاکٹر صائمہ کے علاوہ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے 11 افراد، اسٹاف کے چار اور ایڈمن ڈپارٹمنٹ کا ایک ملازم شامل ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بدھ کی صبح کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران ایڈمنسٹریشن بلاک، ریڈیو لوجی، ایکوروم، کنسلٹنٹ کلینک، ایمرجنسی اور سی سی یو کا معائنہ کیا گیا جہاں کنسلٹنٹ کارڈیو لوجسٹ سمیت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا جبکہ انجیو گرافی کی تینوں مشینیں غیر فعال تھی اور تین میں سے صرف ایک ایکو مشین کام کررہی تھی، وارڈز میں تمام مریض اسپتال گاؤن کے بغیر تھے اور زندگی بچانے والا انجکشن اسپتال کی فارمیسی میں دستیاب نہیں تھا، جس پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شدید بر ہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ امراض قلب علاج کے لئے قائم کئے گئے اہم ترین اسپتال میں اس قسم کی غفلت اور لا پرواہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر محکمہ ایچ آر ایم کی جانب سے فوری طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو خط جاری کردیا گیا تھا جس میں انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ فوری طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو وضاحتی نوٹس جاری کئے جائیں اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔

21/06/2020

میئر کراچی وسیم اختر نے لیاقت آباد نمبر10میں ہونے والے کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ کریکر حملے کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور متعلقہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فوری ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی تاکہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبّی امداد فراہم کی جائے۔ کریکر حملے میں سات افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔ زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال پہنچنے پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بیربل گینانی کو ہدایت کی کہ وہ فوری ہسپتال پہنچیں اور نگرانی کے فرائض انجام دیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد کراچی میں امن قائم ہوا ہے اسے کسی صورت خراب نہیں ہونا چاہیے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں پانی، سیوریج،ٹریفک سمیت متعدد مسائل پہلے سے ہی موجود ہیں اور شہری ان مسائل کے سبب ذہنی اذیت کا شکار ہیں اس لیے کراچی مزید کسی حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ میئر کراچی نے زخمیوں سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

21/06/2020

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میئرکراچی وسیم اختر کے حوالے سے سما ٹی وی چینل پر نشر کئے گئے جھوٹے اور بدنام کن مواد کے خلاف میئرکراچی کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے میئرکراچی کے مؤقف کو درست تسلیم کر لیا ہے اور سما ٹی وی چینل کی انتظامیہ کو تنبیہ کی ہے کہ رپورٹنگ میں بین الاقوامی طور پر مسلمہ صحافیانہ اخلاقیات اپنائے اور اس حوالے سے پیمرا کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پیمرا کونسل آف کمپلینٹس(سندھ) کے فیصلے کے مطابق 9 اپریل 2020 کو سما ٹی وی پر نشر ہونے والی مذکورہ بالا رپورٹ واضح طور پر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 20 کی خلاف ورزی ہے لہٰذا کونسل نے متعلقہ قانونی دفعات کی رو سے اس پر اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے جس کے دوران فریقین کا نکتہ نظر سنا گیا اور سما ٹی وی چینل پر چلائی گئی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کونسل متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچی کی سما چینل نے دوسرے فریق کا نکتہ نظر جانے بغیر اور اسے اپنے دفاع کے لئے مناسب موقع دیئے بغیر جس سے غیر ضروری کردار کشی سے بچا جاسکتا، میئر کراچی وسیم اختر کے نام کو مسٹر ریحان کے ساتھ جوڑ کر ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ نہیں کیا لہٰذا میسرز جاگ براڈکاسٹنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ (سما ٹی وی) کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ ایسی غیر ذمہ داری سے گریز کرے، واضح رہے کہ سما ٹی وی چینل پر نشر کی گئی مذکورہ بالا رپورٹ کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کراتے ہوئے میئرکراچی کے وکیل کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے مؤکل کا متعلقہ خبر سے کوئی تعلق نہیں اور اس سلسلے میں ان کی جماعت 2016 سے ہر سطح پر اپنے مؤقف کو پیش کر چکی ہے اور اس کے باوجود کسی ٹی وی چینل پر اس طرح بے بنیاد اور گمراہ کن رپورٹ نشر ہونا عوام الناس میں میئر کراچی کی بدنامی کا سبب بنا ہے اس لئے پیمرا کمپلینٹ کونسل یہ رپورٹ نشر کرنے والے چینل کے خلاف کارروائی کرے اور چینل کو آئندہ پیشگی تصدیق اور حقائق جانے بغیر ایسی خبریں جاری نہ کرنے کا پابند کیا جائے، پیمرا کونسل آف کمپلینٹ سندھ کے روبرو میئرکراچی وسیم اختر کی طرف سے ان کے وکیل ارشاد علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ سما ٹی وی کی نمائندگی بیورو چیف فیصل شکیل اور رپورٹر محمد علی حفیظ کر رہے تھے، میئر کراچی کی درخواست پر پیمرا کونسل نے پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی) ایکٹ2007 ساتھ پڑھا جائے رول (4)8 اور (5)8 کے تحت حاصل اپنے اختیارات کے مطابق فیصلہ سنایا.

Address

Room No. 24, 2nd Floor KMC Head Office M. A. Jinnah Road Karachi
Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923122893699

Website

http://www.kmc.govt.com.pk/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Law Department, KMC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Law Department, KMC:

Share