Abu Salman Real Estate & Construction

Abu Salman Real Estate & Construction Inshaa Allah A Revolution In Real Estate

27/10/2023
فَاِنَّ حِزۡبَ اللّٰہِ ہُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿مائده ۵۶﴾اللہ کی جماعت ہی غالب آنے والی ہے۔
10/10/2023

فَاِنَّ حِزۡبَ اللّٰہِ ہُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿مائده ۵۶﴾
اللہ کی جماعت ہی غالب آنے والی ہے۔

11/04/2022


حسن بصری کے پاس ایک شخص آیا اور آ کر کہنے لگا اے ابو سعید! میرا دل بہت زیادہ سخت ہے تو آپ نے فرمایا :اَذِبْهُ بِالذِّكْرِ اس کو اللہ کے ذکر کے ساتھ نرم کردے.
صالحین میں سے کسی نے فرمایا :اللہ کا ذکر شفا ہے اور لوگوں کا ذکر بیماری ہے. اللہ کی قسم ہماری طرف سے کیسی عجیب بات ہے اور ہماری جہالت ہے کہ ہم شفا کو چھوڑ رہے ہیں اور بیماری کی طرف تیزی سے گھس رہے ہیں؟

13/03/2022

# محتاجی.
محمد اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے ابن آدم! تو میری عبادت کے لیے یک سو ہوجا میں تیرا سینہ بے نیازی سے بھر دونگا اور تیری محتاجی دور کردونگا ، اور اگر تو نے ایسا نہیں کیا تو میں تیرا دل مشغولیتوں سے بھر دونگا اور تیری محتاجی دور نہ کروں گا. (ابن ماجہ)

12/03/2022

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 🌹
جہاد ہمیشہ میٹھا ( پسندیدہ ) اور تروتاز رہے گا
جب تک آسمان سے بارش برستی رہے گی اور لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آئیگا جب ان میں سے کچھ ( قرآن ) پڑھنے والے لوگ کہیں گے کہ یہ جہاد کا زمانہ نہیں ہے پس جو اس زمانے کو پاۓ
( یاد رکھے کہ ) وہی زمانہ جہاد کا بہترین زمانہ ہوگا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ اب جہاد کا زمانہ نہیں رہا؟ تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
وہ لوگ یہ بات کہیں گے جن پر اللّٰہ تعالیٰ کی بھی لعنت ہوگی اور
فرشتوں اور تمام انسانوں کی بھی ___ ⚔️
( شفاء الصدور فضائل جہاد )⚔️

08/03/2022

#پڑوسی کی گواہی.
ایک شخص نے محمد اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سوال کیا:
یا رسول اللہ جب میں اچھا کام کروں تو مجھے کیسے پتا چلے گا کہ میں نے واقعی اچھا کام کیا اور جب میں برا کروں تو مجھے کیسے پتا چلے گا کہ واقعی میں نے برا کام کیا؟
رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :
جب تمھارے پڑوسی کہیں کہ تم نے اچھا کام کیا ہے تو واقعی تم سمجھ لو کہ تم نے اچھا کام کیا ہے اور جب وہ کہیں کہ تم نے برا کام کیا ہے تو سمجھ لو کہ واقعی تم نے برا کام کیا ہے (سنن ابن ماجہ)

05/03/2022

#مریض.
محمد اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :جو شخص کسی مریض کی عیادت کے لیے جاتا ہے تو گویا وہ جنت کے باغات میں چلتا ہے جب وہ مریض کے پاس بیٹھتا ہے تو اللہ کی رحمت کے سمندر میں غوطے کھاتا ہے اور جب وہاں سے واپس روانہ ہوتا ہے تو اس کے لیے ستر ہزار فرشتے مقرر کردیئے جاتے ہیں جو سارا دن اس کے لیے مغفرت کی دعا مانگتے رہتے (مسند احمد)

03/03/2022

#اصل _مسلمان.
محمد اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :اصل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں. اور اصل مؤمن وہ ہے جس سے لوگوں کو اپنی جان و مال کے بارے میں کوئی خطرہ نہ ہو. (سنن نسائی)

02/03/2022

#آگ سے دور.
ایک آدمی نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس آیا اور پوچھا :مجھے کوئی ایسا کام بتائیے جس پر میں عمل کروں تو وہ مجھے جنت کے قریب اور آگ سے دور کردے آپ نے فرمایا : یہ کہ تو اللہ کی بندگی کر اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر ،نماز کی پابندی کر، زكاة ادا کر اور اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کر. (صحیح مسلم)

01/03/2022

#تین باتوں کا حکم اور تین سے رک جانا.
محمد اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :میں تمہیں تین باتوں کا حکم دیتا ہوں اور تین باتوں سے منع کرتا ہوں، میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور فرقہ فرقہ مت بنو اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے تمھارے معاملات کا نگران بنایا ہے اس کی اطاعت کرو اور میں تمہیں فضول گفتگو ، کثرت سوال اور مال ضائع کرنے سے منع کرتا ہوں. (السلسلہ الصحیحۃ)

01/03/2022

#دو مرتبہ لعنت کی ہے.
عمر بن عبدالعزیز نے میمون بن مہران سے کہا کہ : رشتوں کو توڑنے والے کی ہمارے سامنے تعریف مت کرو کیوں کہ ایسے شخص پر اللہ نے دو مرتبہ لعنت کی ہے. " اللہ نے جن رشتوں کو جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے توڑتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے لعنت ہے اور برا ٹھکانا ہے." ( سورہ الرعد)

Address

Karachi
75290

Opening Hours

Monday 13:00 - 20:00
Tuesday 13:00 - 20:00
Wednesday 13:00 - 20:00
Thursday 13:00 - 20:00
Saturday 13:00 - 20:00
Sunday 13:00 - 20:00

Telephone

+923168915125

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abu Salman Real Estate & Construction posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Abu Salman Real Estate & Construction:

Share

Category