Har Qesam malumat

Har Qesam malumat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Har Qesam malumat, Legal, Karachi.

16/04/2025
16/04/2025

پاکستان کے نظام سے لاکھ اختلافات سہی، مگر جب پائلٹ یہ اعلان کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی حدود میں داخل ہو چکے ہیں اور کچھ لمحوں میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے… تو عجیب سا سکون ملتا ہے

اور پھر ایک دل گیر سی خاموشی ہوتی ہے… کہ جس ملک سے محبت ہے، وہی ملک دنیا کے تقریباً ہر ملک سے پیچھے ہے۔
ترقی کرتے شہر، صاف سڑکیں، نظام، خوش اخلاق لوگ، قانون کی پاسداری—سب کچھ پیچھے رہ جاتا ہے جب پاکستان کی مٹی کی خوشبو سانسوں میں اُترتی ہے۔
پھر دل کہتا ہے:

یہی تو میرا پاکستان ہے، دکھوں کے باوجود اپنا ہے

12/04/2025

"جب زمین ہلتی ہے… تو سوچو ربّ کیا کہنا چاہتا ہے؟"

آج ترنول، اسلام آباد اور ارد گرد کے علاقوں میں زلزلے نے ہمیں لمحہ بھر میں جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

زمین ہلی نہیں تھی… ربّ نے ہمیں جگایا تھا!

قرآن کہتا ہے:

> إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
"جب زمین پوری شدت سے ہلا دی جائے گی…" (الزلزال: 1)

کیا ہم سمجھنے والے ہیں؟
کیا ہم اللہ کی طرف پلٹنے والے ہیں؟
یا پھر غفلت کی نیند میں ڈوبے رہیں گے؟

یہ زلزلہ صرف ایک جھٹکا نہیں تھا، یہ ایک صدا تھی… ایک پکار تھی…

"اے امتِ محمدیہ! لوٹ آؤ…!"

ہم غافل ہیں، لیکن فلسطین و غزہ کے مظلوم زمین پر لیٹے، شہید ہو کر بھی رب کے قریب ہو رہے ہیں۔
ہم آرام سے بستروں میں، اور وہ ملبے تلے اذانیں دے رہے ہیں، قرآن پڑھ رہے ہیں، شہادت پا رہے ہیں!

حدیثِ مبارکہ ہے:

> "زلزلے قیامت کی نشانیوں میں سے ہیں، اور وہ اللہ کے بندوں کو ڈرانے کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔" (مسند احمد)

تو اے اللہ! اگر یہ زلزلہ تیرا عتاب تھا، تو معاف کردے…
اگر یہ تنبیہ تھی، تو ہم لوٹ آئے…
اور اگر یہ آزمائش تھی، تو ہمیں صبر و استقامت عطا فرما…

ہمیں بخش دے یا رب!
اور ہمارے فلسطینی بھائیوں کو جلد آزادی اور فتح نصیب فرما…
یا اللّٰہ! ہمیں بھی ان کا سا ایمان، صبر، اور قربانی کا جذبہ عطا فرما… آمین

کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ دیر تک بیٹھنا سگریٹ نوشی سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے؟ہم میں سے اکثر لوگ آرام دہ کرسی پر بیٹ...
09/04/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ دیر تک بیٹھنا سگریٹ نوشی سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے؟

ہم میں سے اکثر لوگ آرام دہ کرسی پر بیٹھے رہنے کو نعمت سمجھتے ہیں، مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ تحقیق کے مطابق، روزانہ چھ گھنٹے یا اس سے زیادہ مسلسل بیٹھے رہنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ دیر تک بیٹھنے کی عادت دل کی بیماریوں، شوگر، ذیابیطس، موٹاپے اور کینسر کے خطرات کو 50 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔

سوچیں! ہمارا جسم 600 پٹھوں اور 206 ہڈیوں پر مشتمل ہے، جو حرکت کے لیے بنائے گئے ہیں، لیکن جب ہم گھنٹوں بے حرکت بیٹھے رہتے ہیں تو ہمارے جسم پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں:

🔹 انسولین کی خرابی – جس سے شوگر اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
🔹 دماغی کمزوری – خون کی گردش متاثر ہونے سے دماغ بھی صحیح کام نہیں کرتا۔
🔹 نظامِ ہاضمہ کی خرابی – جس کے نتیجے میں قبض اور معدے کی جلن پیدا ہوتی ہے۔
🔹 ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ – کمر درد، گردن میں تکلیف اور جسمانی اکڑاؤ کا سامنا ہوتا ہے۔
🔹 موٹاپا اور دل کی بیماریاں – جسم میں فالتو چربی جمع ہونے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے۔
🔹 ہڈیوں کی کمزوری – مسلسل بیٹھے رہنے سے ہڈیاں رفتہ رفتہ کمزور ہو جاتی ہیں۔
🔹 کینسر کا خطرہ – سستی اور نالائقی کے ساتھ ساتھ، جسمانی کمزوری مختلف بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔

یہ خطرات خاموش قاتل کی طرح ہماری صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اور ہمیں اس وقت تک احساس نہیں ہوتا جب تک بیماریاں ہمارے جسم میں جڑ نہ پکڑ لیں۔

ابھی حرکت میں آئیں!
اپنی زندگی کو فعال بنائیں، وقفے وقفے سے چہل قدمی کریں، ورزش کو معمول بنائیں اور اس مہلک عادت سے خود کو بچائیں۔ یاد رکھیں، آپ کی صحت آپ کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے! 💙

®ڈاکٹر نعمان خان

جہاں وسائل وہاں مسائل وفاقی اور صوبائی خکومت کی ملی بھگت سے مائینز اینڈ منرل 2025 ایکٹ نافذ ہونے جارہا ہے جس سے صوبے کے ...
09/04/2025

جہاں وسائل وہاں مسائل
وفاقی اور صوبائی خکومت کی ملی بھگت سے مائینز اینڈ منرل 2025 ایکٹ نافذ ہونے جارہا ہے جس سے صوبے کے وسائل وفاق کے زیر کنٹرول چلے جائینگے یہ ایکٹ صوبائی خودمختیاری پر کاری ضرب ہے وسائل پر اختیار اٹھارویں ائینی ترمیم جو دو تہائی اکثریت سے پاس ہوئی لیکن مقتدر ادارے اور انکے ہمنواوں کو یہ ترمیم کھٹک رہا تھا اج پی ٹی ائی کی صوبائی اور وفاقی خکومت ایسے اقدام کرنے چلے ہے جو چھوٹے اقوام کے وسائل پر غاصبانہ قبضہ تصور ہوگا!!!!

08/04/2025

رشتے داری مقابلے کے لیے نہیں ہوتی، جو مقابلہ کرے وہ اپنا نہیں ہوتا۔
رشتے تبھی قائم رہتے ہیں جب ایک دوسرے کی مجبوریوں کو سمجھا جائے، نہ کہ برتری ثابت کی جائے

پشاور کے علاقے پشتخرہ نوے کلی میں اہلسنت والجماعت  کے رہنما مولانا قاری اعجاز عابد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو...
07/04/2025

پشاور کے علاقے پشتخرہ نوے کلی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا قاری اعجاز عابد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

اف اللّٰہ😭😭 چاند رات پر بھی علماء محفوظ نہیںکراچی شہر میں قاری عبد الرحمن نامعلوم افراد  کی فائرنگ سے شہید 😭😭
30/03/2025

اف اللّٰہ😭😭
چاند رات پر بھی علماء محفوظ نہیں
کراچی شہر میں قاری عبد الرحمن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید 😭😭

30/03/2025

چاند رات 🌙
خیبر پختونخوا میں سینکڑوں زخمی لوگ ہسپتالوں کو منتقل

وجہ ؟ ہوائی فائرنگ

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Har Qesam malumat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Har Qesam malumat:

Share

Category