Riaz Hussain & Associates

Riaz Hussain & Associates Advocate High Court Karachi.

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ — معطل سرکاری ملازم کو مکمل تنخواہ اور مراعات کا حق حاصل ہےSupreme Court of Pakistan ...
22/02/2026

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ — معطل سرکاری ملازم کو مکمل تنخواہ اور مراعات کا حق حاصل ہے

Supreme Court of Pakistan نے ایک نہایت اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ معطلی (Suspension) برطرفی یا ملازمت کے خاتمے کے مترادف نہیں ہے، لہٰذا معطل سرکاری ملازم اپنی معطلی کی مدت کے دوران مکمل تنخواہ، الاؤنسز اور سروس بینیفٹس کا حق دار ہوتا ہے۔

یہ فیصلہ Civil Petition No. 4753 of 2025 میں دیا گیا، جو Federal Board of Revenue کی جانب سے Federal Service Tribunal کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

کیس کا پس منظر:

ملازم نے طویل سروس (31 سال سے زائد) مکمل کرنے کے بعد بیماری کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کی درخواست دی۔ بعد ازاں میڈیکل بورڈ نے انہیں مزید سروس کے لیے نااہل قرار دیا۔ محکمہ نے انہیں جبری ریٹائر کیا اور معطلی کی مدت کو بغیر تنخواہ غیر معمولی رخصت شمار کرتے ہوئے ادا شدہ تنخواہ و الاؤنسز کی ریکوری کا حکم دیا۔

ملازم نے اپیل دائر کی جس پر ٹریبونل نے قرار دیا کہ:

معطلی کی مدت کو Fundamental Rule 53 کے تحت مکمل تنخواہ و مراعات کے ساتھ شمار کیا جائے۔

معطلی کے دوران دی گئی رقم کی ریکوری قانون کے مطابق نہیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ:

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ:

معطلی ایک عبوری اقدام (Interim Measure) ہے، سزا نہیں۔

ملازم اور محکمہ کے درمیان سروس کا معاہدہ برقرار رہتا ہے۔

جب تک ملازم کو قانونی طور پر برطرف نہ کیا جائے، وہ اپنے عہدے پر برقرار تصور ہوگا۔

تنخواہ روکنا یا ریکوری کرنا قانون اور انصاف کے منافی ہے۔

Fundamental Rule 53(b) واضح طور پر مکمل تنخواہ اور مراعات کی ضمانت دیتا ہے۔

عدالت نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:

> "اے ایمان والو! اپنے عہد پورے کرو" (القرآن 5:1)
"اللہ انصاف کا حکم دیتا ہے" (القرآن 16:90)

مزید برآں عدالت نے سابقہ نظائر کا حوالہ دیا:

Abdul Khalig Bangash v. Secretary, Government of West Pakistan

Government of N.W.F.P v. I.A. Sherwani

عدالت نے قرار دیا کہ معطلی کے دوران مکمل تنخواہ دینا اسلامی اور آئینی تقاضا ہے۔

حتمی نتیجہ:

سپریم کورٹ نے محکمہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا اور Leave to Appeal منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

---

اہم قانونی نکتہ:

✔️ معطلی سزا نہیں
✔️ سروس کنٹریکٹ برقرار رہتا ہے
✔️ مکمل تنخواہ اور الاؤنسز کا حق برقرار رہتا ہے
✔️ بغیر قانونی جواز ریکوری نہیں کی جا سکتی

یہ فیصلہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے ایک مضبوط نظیر ہے اور سروس لاء کے معاملات میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور صاحب۔ سندھ حکومت کی طرف سے ختم کیا گیا فوتی کوٹہ بحال۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی اپ...
16/09/2025

سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور صاحب۔ سندھ حکومت کی طرف سے ختم کیا گیا فوتی کوٹہ بحال۔

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فوتی کوٹہ کی تمام زیر التواء درخواستیں بحال کر دی ہیں۔
اب وہ تمام امیدوار، جنہوں نے اپنے والدین (فوت شدہ سرکاری ملازمین) کے کوٹہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے درخواستیں جمع کرائی تھیں، انہیں ملازمت حاصل کرنے کا حق مل سکے گا۔
یہ فیصلہ نہ صرف انصاف کی فتح ہے بلکہ ان تمام خاندانوں کے لیے امید کی کرن بھی ہے جو سالوں سے اپنے حق کے منتظر تھے۔

NOTICE FOR LAWYERS ⛈️In view of the expected heavy rainfall, both President & General Secretary requested to the honorab...
09/09/2025

NOTICE FOR LAWYERS ⛈️
In view of the expected heavy rainfall, both President & General Secretary requested to the honorable courts that no any adverse orders will be passed in any case at the High Court and City Court Karachi on 10.09.2025.

حکومت پاکستان نے وکلاء کے تحفظ کے لیے پورے پاکستان میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔اب وکلاء کو ہراساں کرنے یا وکلاء پر حم...
17/12/2024

حکومت پاکستان نے وکلاء کے تحفظ کے لیے پورے پاکستان میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔

اب وکلاء کو ہراساں کرنے یا وکلاء پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں ہوگا اور وکلاء کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی صورت میں جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔

یاد رہے کہہ حکومت پاکستان نے گزشتہ سال وکلاء کے تحفظ کا قانون منظور کیا تھا جسکا مقصد پولیس و دیگر اداروں کی طرف سے وکلاء کو ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنا ہے ۔

Winter Vacation for High Court of Sindh.
06/12/2024

Winter Vacation for High Court of Sindh.

25/11/2024
SZABUL: ADMISSIONS FALL-2024Last date for submission of Online Admission Form 04-08-2024.
21/07/2024

SZABUL: ADMISSIONS FALL-2024
Last date for submission of Online Admission Form 04-08-2024.

جسٹس شفیع صدیقی "چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف" ١٣جولائی کو بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے گورنر...
11/07/2024

جسٹس شفیع صدیقی "چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف" ١٣جولائی کو بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے گورنرسندھ ان سے حلف لیں گے

سندھ حکومت نے 2 ایڈیشنل اور 6 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہٹائے گئے ایڈیشنل ایڈ...
10/07/2024

سندھ حکومت نے 2 ایڈیشنل اور 6 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہٹائے گئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز میں صولت رضوی، چوہدری وسیم اختر شامل ہیں۔

صولت رضوی گریڈ ایک سے 15 تک نوکریوں کی بھرتی والے کیس میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ ایک سے پندرہ کی نوکری کے لیے بھرتیوں کا عمل غیر قانونی قرار دے دیا تھا، عدالت نے بھرتیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست منظور کر لی تھی۔

فارغ کیے گئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز میں نوشابہ سولنگی، غلام اکبر اور عمران علی جتوئی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شرف الدین جمالی، غلام مصطفیٰ ابڑو اور عروج فاطمہ بھٹو بھی عہدوں سے فارغ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 12:00 - 20:00
Tuesday 12:00 - 20:00
Wednesday 12:00 - 20:00
Thursday 12:00 - 20:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 12:00 - 20:00

Telephone

+923083611405

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riaz Hussain & Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Riaz Hussain & Associates:

Share