Azam Law Chamber.

Azam Law Chamber. Your trusted legal advisor. Helping individuals and businesses navigate legal matters. for consultation:+92334-8881143

08/10/2025
30/06/2025

New amendment in Arms act.

29/06/2025

Details about court fees.

29/04/2025

*اگر آپ نے اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل فروخت کر دی ہے، لیکن سیف سٹی کے آن لائن چالان اب بھی آپ کے نام پر آ رہے ہیں، تو درج ذیل اقدامات کریں:*
1. *تھانے کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست دیں:*
• ایک سادہ کاغذ پر فروخت کی تفصیل لکھ کر درخواست تیار کریں۔
• درخواست پر تھانے سے ریسیونگ (رسید) حاصل کریں۔
2. *ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں گاڑی/موٹرسائیکل بلاک کروائیں:*
• درکار دستاویزات:
• سادہ کاغذ پر ایک درخواست
• پولیس رپورٹ (فروخت یا گمشدگی کی)
• بیان حلفی (اسٹام پیپر پر تصدیق شدہ)
• شناختی کارڈ کی نقل (کاپی)
• یہ تمام دستاویزات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر کے پاس جمع کروائیں۔
• اصل شناختی کارڈ کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے سامنے پیش ہوں۔
• کارروائی مکمل ہونے پر گاڑی بلاک کر دی جائے گی۔
3. *سیف سٹی اتھارٹی کو اطلاع دیں:*
• اپنے شہر کی سیف سٹی اتھارٹی کے آفیشل ایمیل ایڈریس پر ایکسائز کا جاری کردہ *“بلاک سرٹیفکیٹ”* اور *پولیس رپورٹ* کی تصاویر بھیجیں۔
• ایمیل میں واضح طور پر لکھیں کہ مذکورہ گاڑی آپ کے شناختی کارڈ سے منسلک نہیں رہی، لہٰذا آئندہ اس گاڑی پر چالان نہ بھیجا جائے۔

⚖️ Khula After Unregistered Marriage — Important Legal Information ⚖️اگر کسی غیر رجسٹرڈ نکاح (یعنی ایسا نکاح جس کا یونین...
28/04/2025

⚖️ Khula After Unregistered Marriage — Important Legal Information ⚖️

اگر کسی غیر رجسٹرڈ نکاح (یعنی ایسا نکاح جس کا یونین کونسل میں ریکارڈ نہیں) پر خلع لی جائے تو:

عدالت سے خلع کا ڈگری (Khula Decree) تو مل جاتا ہے،

لیکن چونکہ نکاح رجسٹرڈ ہی نہیں تھا، اس لیے یونین کونسل یا نادرا کے ریکارڈ میں شادی یا طلاق کی خودکار تبدیلی نہیں ہوتی۔

کیا کرنا چاہیے؟

خلع کا ڈگری سنبھال کر رکھیں۔

اگر شناختی کارڈ یا کسی سرکاری کاغذ میں "Marital Status" اپڈیٹ کروانا ہو تو خلع ڈگری کی کاپی کے ساتھ درخواست دیں۔

نادرا بعض اوقات مزید حلف نامہ بھی مانگ سکتا ہے۔

اگر نکاح رجسٹرڈ ہوتا تو:

عدالت سے خلع کے بعد یونین کونسل کو اطلاع دی جاتی،

پھر یونین کونسل Dissolution Certificate جاری کرتی،

اور نادرا کا ریکارڈ خودکار طریقے سے اپڈیٹ ہو جاتا۔

---

یاد رکھیں:
غیر رجسٹرڈ نکاح کے کیس میں خلع ڈگری صرف ذاتی قانونی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
سرکاری ریکارڈ اپڈیٹ کروانے کے لیے الگ سے اپلائی کرنا ضروری ہوتا ہے۔

---

قانونی مشورے یا کیس فائل کروانے کے لیے رابطہ کریں:
Malik Bilal azam Advocate
Contact: 0334-8881143

---

27/04/2025

04/04/2025

Registration of rent agreement.

PLJ 2025 Cr.C. 22 اگر ملزم کی غیر حاضری کی بنا پر ٹرائل کورٹ اسکے قابل ضمانت/ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے یا ...
06/03/2025

PLJ 2025 Cr.C. 22
اگر ملزم کی غیر حاضری کی بنا پر ٹرائل کورٹ اسکے قابل ضمانت/ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے یا اسکو اشتہاری قرار دیتی ہے تو ملزم اسی ٹرائل کورٹ میں حاضر ہو کر ان احکامات کو recall کرنے کی درخواست دے سکتا ہے اور عدالت کو وارنٹ منسوخ کرنے اور ملزم کو اشتہاری قرار دینے کا حکم واپس لینے کا قانونی اختیار حاصل ہے
Warrant issued by the Court can be cancelled by the Court which issued under Section 75 Cr.P.C.
Prime and basic purpose of issuance of process including summons warrants as well as proclamation is to bring the accused before the Court for facing the proceedings in the case; order in said regard is not judgment in terms of Section 369 Cr.P.C. and on the basis of cogent, convincing and valid reasons, same can be recalled by the Court after surrender of the accused.

پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہمحکمہ داخلہ پنجاب نے 165 سالہ قدیم قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے "قانون...
25/02/2025

پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے 165 سالہ قدیم قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے "قانونی اصلاحات کمیٹی" تشکیل دے دی۔ کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی، ضابطہ فوجداری 1898، تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ تیار کریگی۔ کمیٹی "قومی سلامتی کے قانون" کا مسودہ بھی تیار کریگی۔ جرائم کی روک تھام، قانون کے موثر نفاذ اور امن عامہ کی بحالی سے متعلق قانونی اصلاحات لائی جائیں گی۔ پنجاب میں خصوصاً خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین میں ترامیم تجویز کی جائیں گی۔ کمیٹی انسداد دہشت گردی، سائبر کرائم، سائبر سکیورٹی اور بین الصوبائی رابطہ سے متعلق قوانین میں جدید سائینسی تکنیک اور معاشرتی تقاضوں سے ہم آہنگ ترامیم تجویز کریگی

25/02/2025

What to do In case of vehicle theft.

Address

Mohammadan Block District Court Jhelum
Jhelum
49600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azam Law Chamber. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share