Muhammad Tariq Saleem Balyana

Muhammad Tariq Saleem Balyana legal services

مجھ سے بچھڑے ہو تو منظورِ نظر ہو کس کے؟آج  کل  کس  کو  ستاتے  ہو  ،  کہاں  ہوتے  ہو؟
13/02/2026

مجھ سے بچھڑے ہو تو منظورِ نظر ہو کس کے؟
آج کل کس کو ستاتے ہو ، کہاں ہوتے ہو؟

12/02/2026

عدالت ٹرائل کو تعمیل مختص کا دعویٰ خارج ہونے والی پارٹی کو دی ہوئی رقم کی ریکوری کا دعویٰ کرنے کا کہنے کی بجائے تسلیم شدہ رقم کی واپسی ڈگری کرنی چاہیے تھی ۔۔۔۔
2026 LHC 999
Learned trial court, if found it not plausible that suit for specific performance of agreement to sell dated 18.10.2022 filed by the petitioner could not be decreed in the light of prior agreement to sell dated. 04.12.2020 executed in favour of respondent No.2, could have ordered for return of sale consideration to the petitioner, especially when the Court itself had acknowledged his right to claim the said amount.....

مہر ناصر حسنانہ  کے  صاحبزادے کی شادی میں شرکت
12/02/2026

مہر ناصر حسنانہ کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت

07/02/2026

مولانا رومی رحمۃ اللّٰہ علیہ جس انداز سے لوگوں کو مثالوں سے سمجھاتے تھے، وہ انداز کمال تھاہ

کہتے ہیں محمود غزنوی کا دور تھا :

ايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو طبیب کے پاس گیا
اور کہا کہ مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں سواء شہد کے تم اگر شہد کہیں سے لا دو تو میں دوائی تیار کیے دیتا ہوں اتفاق سے موسم شہد کا نہیں تھا ۔۔
اس شخص نے حکیم سے ایک ڈبا لیا اور چلا گیا لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے لگا
مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی
جب مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ محمود غزنوی کے دربار میں حاضر ہوا
کہتے ہیں وہاں ایاز نے دروازہ کھولا اور دستک دینے والے کی رواداد سنی اس نے وہ چھوٹی سی ڈبیا دی اور کہا کہ مجھے اس میں شہد چاہیے ایاز نے کہا آپ تشریف رکھیے میں بادشاہ سے پوچھ کے بتاتا ہوں ۔
ایاز وہ ڈبیا لے کر بادشاہ کے سامنے حاضر ہوا اور عرض کی کہ بادشاہ سلامت ایک سائل کو شہد کی ضرورت ہے ۔۔
بادشاہ نے وہ ڈبیا لی اور سائیڈ میں رکھ دی ایاز کو کہا کہ تین بڑے ڈبے شہد کے اٹھا کے اس کو دے دیے جائیں
ایاز نے کہا حضور اس کو تو تھوڑی سی چاہیے
آپ تین ڈبے کیوں دے رہے ہیں ۔
بادشاہ نے ایاز سے کہا ایاز
وہ مزدور آدمی ہے اس نے اپنی حیثیت کے مطابق مانگا ہے
ہم بادشاہ ہیں ہم اپنی حیثیت کے مطابق دینگے ۔
مولانا رومی فرماتے ہیں ۔
آپ اللّٰہ پاک سے اپنی حیثیت کے مطابق مانگیں وہ اپنی شان کے مطابق عطا کریگا شرط یہ ہے کہ
مانگیں تو صحیح ......

26/01/2026

خبردار ہوشیار ،اب بیوی کو گھورنا یا طلاق کی دھمکی دینا جرم ⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️⚠️ہے

آمین ثم آمین
23/01/2026

آمین ثم آمین

23/01/2026
22/01/2026

حضرتِ سیِّدُنا بایزیدبسطامی رحمتہ اللہ تعالی علیہ
کسی جگہ سے گزر رہے تھے، مُلاحظہ فرمایا ایک بچّہ کیچڑ میں گر گیا ہے اور اس کا بدن اور لباس گندگی میں لتھڑ گئے ہیں لوگ دیکھتے ہوئے گزر جاتے ہیں کوئی پروا بھی نہیں کرتا کہیں دُور سے ماں نے دیکھا دوڑتی ہوئی آئی دو تھپَّڑ بچے کو لگائے کپڑے اُتار کر دھوئے اُسے غسل دیا حضرت(رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ) کو یہ دیکھ کر وَجد آ گیا اور فرمایا کہ یِہی حال ہمارا اور رَحمتِ الٰہی کا ہے ہم گناہوں کی دَلدَل میں لِتھَڑ جاتے ہیں کسی کو کیا پروا مگر رحمتِ الٰہی کا دریا جوش میں آتا ہے ہم کو مصیبتوں کے ذَرِیعے درست کیا جاتا ہے اور توبہ و عبادات کے پانی سے غسل دے کر صاف فرما تا ہے
(مُعلّمِ تقریر ص ۳۳ ملخصاً )
________________

22/01/2026

۔۔۔۔۔۔.......۔۔۔۔ *مولانا رومی اور دریا* ۔۔۔۔۔۔۔......................۔۔

ایک مرید مولانا رومی کے پاس آیا اور کہا:
"میں اللہ کو پانا چاہتا ہوں، مگر دنیا مجھے روک دیتی ہے۔"

مولانا رومی اسے دریا کے کنارے لے گئے، اور کہا:
"پانی میں اُترو۔"

جیسے ہی مرید پانی میں داخل ہوا، رومی نے اس کا سر پانی میں دبا دیا۔ مرید ہاتھ پاؤں مارنے لگا، اور جب مولانا نے سر باہر نکالا تو مرید ہانپ رہا تھا۔

رومی نے پوچھا:
"جب تم پانی میں تھے، تمہیں کیا چاہیے تھا؟"

مرید بولا:
"صرف سانس، بس سانس!"

رومی نے کہا:
"جب تمہیں اللہ کی طلب ایسے ہی ہو جائے، جیسے تمہیں سانس کی تھی، تب وہ خود تمہارے سامنے آ جائے گا۔"

حکمت:
محض خواہش کافی نہیں۔ اللہ کو پانے کے لیے تڑپ اور سچی طلب ضروری ہے۔ جو دل سے پکارے، وہ خالی نہیں لوٹتا۔

22/01/2026

‏قاصد نے دی خبر کہ وہ آئیں گے رات کو
اتنا کیا چراغاں کہ ،،گھر ہی جلا دیا

Address

Jhang Sadar
144221

Telephone

+923457607337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Tariq Saleem Balyana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Muhammad Tariq Saleem Balyana:

Share

Category