HHT&CO.

HHT&CO. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HHT&CO., Criminal lawyer, Islamabad.

Effective and Innovative Solutions for Defence
Going to Extra Mile to Protect our Client's Interest
Globle Standard with Local Excelance
Professionalism and Comitment
An Eye on the End Game

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ – ویڈ لاک پالیسی پر تاریخی وضاحتسپریم کورٹ آف پاکستان ن...
24/02/2026

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر
سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ – ویڈ لاک پالیسی پر تاریخی وضاحت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے CPLA No. 4701 of 2024 (مبشر اقبال ظفر بنام وزارتِ دفاع و دیگر) میں ایک نہایت اہم اور اصولی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں شادی شدہ سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر کے معاملہ پر “Wedlock Policy” کی قانونی حیثیت اور اس کے نفاذ کو واضح کیا گیا۔

یہ فیصلہ مورخہ 04 دسمبر 2025 کو جسٹس Ayesha A. Malik اور جسٹس Munib Akhtar پر مشتمل بینچ نے تحریر کیا۔

💢 کیس کا پس منظر
درخواست گزار ایک Assistant Health Inspector (BPS-5) تھے جنہیں عبدالحکیم (ضلع خانیوال) سے ڈیرہ نواب صاحب (ضلع بہاولپور) ٹرانسفر کر دیا گیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ:
ان کی اہلیہ سرکاری سکول ٹیچر ہیں اور دل کی مریضہ ہیں۔
وہ خود شوگر کے مریض ہیں۔
ان کے دو کم سن بچے ہیں جنہیں والدین کی نگرانی درکار ہے۔
Wedlock Policy کے تحت میاں بیوی کو ایک ہی اسٹیشن پر تعینات رکھا جانا چاہیے، خاص طور پر جب طبی مسائل موجود ہوں۔
ان کی اپیل Federal Service Tribunal نے مسترد کر دی، جس کے بعد معاملہ Supreme Court of Pakistan میں آیا۔

⚖ سپریم کورٹ کے اہم نکات
1️⃣ ویڈ لاک پالیسی محض رسمی ہدایت نہیں
عدالت نے واضح کیا کہ 1998 سے نافذ Wedlock Policy کا مقصد شادی شدہ سرکاری ملازمین کو غیر ضروری علیحدگی اور خاندانی مشکلات سے بچانا ہے۔
2️⃣ میڈیکل گراؤنڈ کو اعلیٰ ترجیح
پالیسی کے مطابق طبی مسائل کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے۔
3️⃣ پبلک انٹرسٹ کی مجبوری ضروری
عدالت نے کہا کہ اگر کسی ملازم کو اسی اسٹیشن سے ہٹایا جائے جہاں اس کا شریک حیات تعینات ہو تو اس کیلئے "compelling public interest" کی ٹھوس وجہ ہونی چاہیے۔ محض روٹین ٹرانسفر کافی نہیں۔

4️⃣ آئینی اصولوں کی روشنی میں فیصلہ
عدالت نے آئین کے آرٹیکل 34 اور 35 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست پر لازم ہے کہ:
شادی اور خاندان کا تحفظ کرے
خواتین کی قومی زندگی میں مکمل شرکت کو یقینی بنائے
لہٰذا ایسی پالیسیوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔

💢عدالت کا حتمی حکم
سپریم کورٹ نے:
فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا
08.02.2021 کا ٹرانسفر آرڈر منسوخ کر دیا
سول پٹیشن کو اپیل میں تبدیل کرکے منظور کر لیا

🔎 اس فیصلے کی قانونی اہمیت
✔ Wedlock Policy کو مضبوط عدالتی پشت پناہی حاصل ہوگئی۔
✔ سرکاری ملازمین کو روٹین ٹرانسفر کے نام پر خاندان سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔
✔ محکمہ اپنی مرضی سے پالیسی کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔
✔ “Legitimate Expectation” کا اصول تسلیم کیا گیا۔

یہ فیصلہ تمام شادی شدہ سرکاری ملازمین خصوصاً خواتین ملازمین کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔

ریاستی پالیسیوں کا مقصد عوام کی فلاح ہے، نہ کہ انہیں مشکلات میں ڈالنا۔

پریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا  سندھ ہائیکورٹ کا حکم غیر قانونی قرار ...
21/02/2026

پریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس منیب اختر نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ شناختی کارڈ کوئی لگژری نہیں بلکہ عام زندگی گزارنے کے لیے بنیادی ضرورت ہے، اور کیا کل عدالتیں رقم کی واپسی کے لیے بجلی اور پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم بھی دیں گی؟ سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کیا کہ کسی شہری کو شناختی کارڈ سے محروم کرنا اس کے بنیادی حقِ زندگی کو سلب کرنے کے مترادف ہے، جبکہ ضابطہ دیوانی کے سیکشن 51 کے تحت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ Peshawar High Court (پشاور ہائیکورٹ) کی سی پی سی میں کی گئی ترمیم کا اطلاق صوبہ سندھ پر نہیں ہوتا اور قانون میں واضح حکم کے بغیر کوئی بھی عدالت شناختی کارڈ بلاک نہیں کر سکتی۔
‏یاد رہے کہ 2016 میں ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کے خلاف رقم کی ادائیگی کی ڈگری جاری کی تھی، عدم ادائیگی پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جسے سندھ ہائیکورٹ نے برقرار رکھا، تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے دونوں

عدالتوں کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

FollowLaw&CrimeSupremeCamino al Mundial 2026The Lincoln LawyerEveryone ProductsHHT&CO.ViralHogAwernessEvery DayLaw & Order@

19/02/2026

AwernessLaw&CrimeSupremeHHT&CO.Law & OrderFollowThe Lincoln LawyerEvery DayViralHogEveryone ProductsCamino al Mundial 20...
17/01/2026

AwernessLaw&CrimeSupremeHHT&CO.Law & OrderFollowThe Lincoln LawyerEvery DayViralHogEveryone ProductsCamino al Mundial 2026

AwernessLaw&CrimeSupremeEvery DayThe Lincoln LawyerLaw & OrderHHT&CO.
15/01/2026

AwernessLaw&CrimeSupremeEvery DayThe Lincoln LawyerLaw & OrderHHT&CO.

Follow Awerness Law&Crime ViralHog Law & Order Supreme HHT&CO. The Lincoln Lawyer
11/01/2026

Follow Awerness Law&Crime ViralHog Law & Order Supreme HHT&CO. The Lincoln Lawyer

Everyone Products Every Day Awerness Follow Law & Order Law&Crime Supreme ViralHog
03/01/2026

Everyone Products Every Day Awerness Follow Law & Order Law&Crime Supreme ViralHog

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HHT&CO. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to HHT&CO.:

Share