Advocate & Tax Consultant Tax Lawyer

Advocate & Tax Consultant Tax Lawyer Our services

Active Tax Filer

NTN/GST Registratoin

Income/Sales Tax Return

Company Registration

11/09/2024

مجھےیہ نہ بتاؤ کہ انہوں نےمیری پیٹھ پیچھےکیا کہا بلکہ مجھے یہ بتاؤ۔۔!
وہ تمہارے سامنے اتنے بے جھجک کیوں تھے جو آرام سے یہ باتیں کہہ گئے۔۔۔

10/07/2024
17/04/2024

اپنے شریک حیات کے لئے اللّه سے یہ دعا مانگا کریں کہ
جو بھی شریک حیات نصیب میں تو نے لکھا ہے وہ ذہنی سکون دینے والا ہو ، محبت اور عزت دینے والا ہو ۔
ہم تیری پناہ مانگتے ہیں برے ساتھی سے جو وقت سے پہلے ہمیں بوڑھا کر دے ۔
ہم پناہ مانگتے ہیں ایسے ہمسفر سے جو ہماری ہنسی چھین لے اور ہمیں اذیت دے۔
رب کریم! ذہنی اذیتوں کا شکار بنانے والے ساتھی سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین

25/03/2024

جہاں بھی پتنگ بازی نظر آئے 15 پر کال کر کے نشان دہی کروائے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں یہ ڈور کل کو آپ کا گلہ بھی کاٹ سکتی ہے.

11/03/2024

کل سے دوران افطاری تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں لوگ غربت کی انتہائی درجہ پر کھڑے ہیں . رمضان مبارک♥️

07/03/2024

Facebook new invention,
Go to the comment and write@and then click on the highlight and press the send button. If the highlight text is blue,you know that your ID is strong and cannot be hacked easily.

04/03/2024

یہ غیر سیاسی پوسٹ ہے
کوئی بھی سیاسی وابستگی والا صاحب اسے صرف کہانی سمجھ کر پڑھے۔ ۔۔۔۔

کسی نے بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر عورتوں کو بھرے بازار میں لائین لگا کر تزلیل کی ۔۔

کسی نے آٹا دینے کے لیے عورتوں مردوں کو لائینوں میں کھڑا کر کے عزت نفس کو کچلا ۔۔

کسی نے لنگر خانے بنا کر مفت دستر خوان پر بٹھا کر عزت نفس کو چلتا کیا ۔۔

ان سب نے عورتوں کو گھریلو دستکاری کیوں نہیں بنا کر دی کہ اپنے ہاتھ سے کمائیں ۔۔
انکو روزگار کیوں نہ دیا کہ بھائیو مفت نہیں کھاؤ بلکہ کما کر کھاو
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

ہم 1978 میں جب نویں کلاس میں پڑھتے تھے ، اس وقت اسکول یونیفارم میں اونٹ کے رنگ کی شلوار قمیض اور سفید جوتے ہوتے تھے ۔
ہیڈ ماسٹر صاحب یونیفارم کے معاملے میں بہت سختی سے پیش آتے تھے اس لئے تمام طلباء یونیفارم پہن کر آتے تھے سوائے دو ایک کے جو غریب تھے۔
ایک دن صبح کی اسمبلی کے دوران میٹرک کے طالب علم بیکھو مٙل بغیر یونیفارم کے اسمبلی کی قطار میں کھڑا تھا ، جیسے ہی ہیڈ ماسٹر کی نظر اس پر پڑی بہت ہی غصے میں بیکھو مٙل کو کالر سے پکڑ کر باہر لیکر آیا ، ہیڈ ماسٹر کا غصہ دیکھتے ہوئے بیکھو مل زور زور سے کہنے لگا
سائیں میری بات سنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بات سنیں
میرا باپ باسو مل غریب آدمی ہے وہ مجھے کہاں سے یونیفارم اور جوتے لیکر دے ؟
مجھے آپ ماریں نہیں میں کل سے اسکول نہیں آؤں گا ۔

ہیڈ ماسٹر استاد غلام حیدر کھوکھر نے اسے چھوڑ دیا اور اسٹیج پر چڑھ کر تمام طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے بعد بیکھو مٙل ایک ایک کلاس میں آئے گا ، آج آپ کو جو خرچی ملی ہے وہ آپ بیکھو مل کو دے دینا تاکہ وہ یونیفارم خرید کر سکے۔
میرے پاس حسب معمول آٹھ آنے جیب خرچ ملتا تھا سوچا آج کے دن سموسہ نہیں کھاؤں گا وہ میں بیکھو مل کو دے دوں گا ۔
کلاس میں ابھی بیٹھے ہی تھے کہ کلاس کے ٹیچر استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کلاس میں آ گئے ، تھوڑی دیر بعد بیکھو مٙل بھی استاد سے اجازت لیکر ہماری کلاس میں داخل ہوا ۔
اس کے ہاتھ میں ایک ایک روپے کے چند نوٹ اور کچھ سکّے تھے جو شاید اس نے اپنی کلاس سے جمع کئے تھے ۔
استاد فقیر محمد حیات ہسبانی بہت غصے میں تھے ہم سب کو منع کیا کہ کوئی بھی اس کو پیسے نہیں دے گا اور بیکھو مٙل کی جانب دیکھتے ہوئے غصے میں کہا کہ ۔۔
شرم نہیں آتی جو بھیک مانگتے پھرتے ہو ۔
کیا غربت کی آڑ میں ساری زندگی بھیک مانگتے پھرو گے ؟
واپس اپنے کلاس میں جاؤ اور جن جن سے پیسے لئے ہیں ان کو واپس کر کے آؤ میں تمہیں یونیفارم لیکر دوں گا
بیکھو مٙل استاد کے کہنے پر واپس اپنی کلاس میں گیا اور سب کو ان کے پیسے واپس کر کے آ گیا ۔
استاد فقیر محمد حیات ہسبانی نے پوچھا کہ شام کے وقت کون سا کام کر سکتے ہو ؟
بیکھو مٙل نے جواب دیا کہ میرا باپ موچی ہے ، میں بوٹ پالش کرنا اور جوتوں کی مرمت کا کام کر سکتا ہوں مگر میرے پاس سامان خرید کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
استاد نے پوچھا کتنے پیسے چاہئے ہونگے ؟
اس نے کہا ایک لکڑی کی پیٹی اور چند برش ، پالش وغیرہ سب ملا کر کوئی ڈیڑھ سو روپے چاہئے ان میں سب سامان آ جائے گا ۔
استاد نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور ڈیڑھ سو روپے گن کر دیئے اور کہا کہ یہ ادھار ہے ، تم مجھے روز کے حساب سے ہر ہفتے سات روپے واپس کرنا۔
اس کے بعد مجھ سے کاپی مانگی اور اس کے تین کورے صفحات پھاڑ کر نکال لئے اور ان پر کچھ لکھنے لگے تینوں چِٹھیاں بیکھو مٙل کو دیتے ہوئے کہا ایک چِٹھی رشید پنجابی کو دینا وہ تمہیں کپڑا دے گا اور تمہیں ایک روپے روزانہ کے حساب سے اس کا قرض واپس کرنا ہے ، دوسری چٹھی خالق منگی کو دینا وہ تجھے نئے جوتے دے گا اسے بھی ایک روپیہ روز کے حساب سے قرضہ واپس کرنا ہے ، یہ تیسری چِٹھی یوسف درزی کو دینا وہ تمہیں یونیفارم سی کر دے گا اسے بھی ایک روپے روزانہ دینے ہیں، چار روپے قرضہ اتارنے کیلئے تمہیں ہر صورت میں اتنا کمانا ہیں تاکہ تم قرضہ چکا سکو اور اسے کے بعد تمہیں اپنی محنت کے ذریعے آگے بڑھنا ہے
ایک بار بھیک مانگنے کی عادت پڑ گئی تو ساری زندگی بھیک مانگتے ہی گزرے گی
بیکھو مٙل وعدہ کر کے چلا گیا بعد میں استاد نے ہمیں کہا کہ آپ لوگ اپنے جوتوں کی مرمت اور بوٹ پالش ہمیشہ بیکھو مٙل سے کروایا کریں
وقت تیزی سے گزر گیا 22 سال پلک جھپکتے گزر گئے
1999 میں ہائے اسکول کرونڈی میں دسویں کلاس کے طلباء کی الوداعی پارٹی ہو رہی تھی ، استادوں کے ساتھ شہر کے معززین کو بھی دعوت تھی۔
تقریر کرنے کیلئے شہر کی ایک بڑی فیکٹری کے معزز جنرل منیجر بیکھو مٙل کو دعوت دی گئی ، کاٹن کے سوٹ میں ملبوس ، ماتھے پر رے بین کا چشمہ رکھے اپنی تقریر میں اسی اسکول میں پیش آئے 1978 کا قصہ سناتے ہوئے زار و قطار روتے ہوئے اسٹیج پر بیٹھے اپنے استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کے پیروں کو چھوتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک کامل استاد نے مجھے بھیک مانگنے سے بچایا اور محنت کا سبق دیا ۔...
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کل مدد کے نام پر جو بھیک بانٹی جا رہی ہے, اس سے ھم مستقل بھکاری پیدا کئے جا رہے ہیں ، اس کی تصیح کے لئے بھی کسی استاد فقیر محمد حیات ہسبانی جیسا مرد قلندر درکار ھے

08/02/2024

اپکے علاقے میں موبائل سروس آرہی ہے ؟

16/10/2023

بینک کی چکمتی دمکتی عمارت کے اندر صاف شفاف کرسیوں پہ بیٹھے سوٹڈ بوٹڈ بینکرز کی اندرونی کیفیت کاش کوئی سمجھ پاتا

30/06/2023

♦️مالی سال 2023 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل یکم جولائی 2023 سے شروع ہوگا اور آخری تاریخ 30 ستمبر 2023 مقرر کی جائے گئی جس میں بعد ازاں متوقع توسیع بھی ہو گی!

اگرچہ فنانس ایکٹ 2023-24 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں کئی اہم ترامیم کی گئی ہیں، لیکن تین اہم ترین ترامیم کا خلاصہ درج ذیل ہے۔

سیکشن 231AB میں ابتدائی ترمیم کے مطابق، یکم جولائی 2023 سے تمام بینکوں کو NON-ATL افراد سے ایک دن میں 50,000 روپے سے زائد رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔

دوسری ترمیم سیکشن 236C کے تحت ATL میں شامل غیر منقولہ جائیداد فروخت کرنے والے افراد کے لیے ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دی گئی ہے اور NON-ATL افراد کے لیے یہ شرح 4 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کر دی گئی ہے۔

سیکشن 236C میں سب سیکشن 2A بھی متعارف کروائی گئی ہے! جس کے مطابق وہ افراد جو 2.5 کروڑ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد فروخت کرنا چاہتے ہیں، اور اگر مذکورہ جائیداد پر سیکشن 7E انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کا اطلاق ہوتا ہے، تو پہلے اُنہیں سیکشن 7E کے تحت 2.5 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر منقولہ جائیداد پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا اور ادائیگی کا ثبوت لازمی طور پر بوقت رجسٹری تحصیلدار کو فراہم کرنا ہو گا۔

تیسری ترمیم سیکشن 236K کے تحت ATL میں شامل غیر منقولہ جائیداد خریدنے والے افراد کے لیے ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح کو 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دیا ہے اور NON-ATL افراد کے لیے یہ شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 10.5 فیصد کر دی گئی ہے جب کہ ہر خریدار پر پہلے سے یہ شرط لازم ہے کہ وہ سیکشن 75A کے تحت 50 لاکھ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد خریدتے وقت بینکنگ ٹرانزیکشن کے ذریعے بائع کو رقم ادا کرنے کا پابند ہو گا...

14/06/2023

Address

Islamabad

Telephone

+923325533611

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Advocate & Tax Consultant Tax Lawyer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category