Qazi Sheeraz Advocate

Qazi Sheeraz Advocate انصاف کی فراہمی،آئین کا دفاع، مظلوم کی حمایت،ظلم کے نظام سے بغاوت میرا نصب العین ہے�

27/06/2026

آہستہ آہستہ انقلاب والا کیڑا مرنے لگا۔جوں جوں وقت گزرے گا سب کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے

25/06/2026

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں 7.1 شدت کا زلزلہ ، عمارتیں لرز اٹھیں

زلزلے کی گہرائی 13.2 کلومیٹر تھی

زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری : خبر ایجنسی

25/06/2026

سرگودھا: منتہیٰ زہرا کے قاتل ارسلان کی تدفین پر تنازع، علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر
قاتل ارسلان کو قبرستان کے فوری نکالنے کا مطالبہ تانکہ اس قبرستان کو ایک داغ سے بچایا جائے کل کو کوئی یہ نہ کہے یہاں پر سرگودھا کا قاتل ننھی منتہیٰ زہرا کا قاتل دفن ہے

سرگودہا : ننھی پری منتہا کا بیہمانہ ق۔تل : علاقہ ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے مثال قائم کردی ۔۔۔۔ وقوعہ کے بعد متاثرہ گھ...
25/06/2026

سرگودہا : ننھی پری منتہا کا بیہمانہ ق۔تل : علاقہ ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے مثال قائم کردی ۔۔۔۔ وقوعہ کے بعد متاثرہ گھر کے باہر ڈیرے لگا لیے ۔۔۔ بچی کے جنازے میں بھی شرکت ، بچی کے والد نعیم اور دیگر رشتہ داروں کو تسلی دلاسا دیتے رہے اور ہر صورت انصاف کی یقین دہانی کرواتے رہے ، قل اور قران خوانی میں شرکت کی ۔ یہی نہیں بعد میں بھی کئی چکر لگائے میڈیا سے بات چیت کی اداروں اور سرکاری دفاتر میں جا کر سارے معاملہ کی نگرانی کرتے رہے ۔ اور جب اصل مجرم درندہ اپنے انجام کو پہنچ گیا تو ایک بار پھر تعزیت کے لیے مق۔تولہ کے گھر پہنچ گئے ، بلاشبہ عبدالرزاق ڈھلوں نے عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کردیا ۔۔۔۔ اللہ کریم ننھی منتہا زہرہ کے والدین اور رشتہ داروں کا صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین

اس قدر عبرتناک انجام۔!منورٹاؤن قبرستان انتظامیہ کا ارسلان کو قبر کی جگہ نہ دینےکا فیصلہحیدرآباد ٹاؤن میں مجرم کو دفنانے ...
24/06/2026

اس قدر عبرتناک انجام۔!
منورٹاؤن قبرستان انتظامیہ کا ارسلان کو قبر کی جگہ نہ دینےکا فیصلہ
حیدرآباد ٹاؤن میں مجرم کو دفنانے کیلئے قبرستان میں جگہ نہ مل سکی
سرگودھا کا واحد جنازہ جسے کوئی اپنے قبرستان میں جگہ دینےکو تیار نہیں
عوام جنازہ تک پڑھنے کو تیار نہیں ہیں

*فیصل آباد: 8 سالہ بچے کی لاش زیرِ تعمیر مکان سے برآمد، مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے شبے پر تحقیقات جاری*فیصل آباد کے علاق...
24/06/2026

*فیصل آباد: 8 سالہ بچے کی لاش زیرِ تعمیر مکان سے برآمد، مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے شبے پر تحقیقات جاری*

فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق چک نمبر 71 ج ب سرلی کا رہائشی 8 سالہ شکیل گزشتہ روز دوپہر گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا تاہم واپس نہ آنے پر اہلِ خانہ نے تلاش شروع کر دی۔

اہلِ خانہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں اعلانات بھی کروائے گئے لیکن بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ بعد ازاں بچے کی لاش ایک زیرِ تعمیر اور خالی مکان کے واش روم سے برآمد ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے شبے پر بھی تحقیقات جاری ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی رائے فرانزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کے نتائج کے بعد ہی دی جائے گی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

قیامت سے پہلے قیامت کی نشانیاں یہ سننا باقی رہ گیا تھا جوہر ٹاون کے علاقے میں باپ نے اپنی  ہی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا...
24/06/2026

قیامت سے پہلے قیامت کی نشانیاں یہ سننا باقی رہ گیا تھا

جوہر ٹاون کے علاقے میں باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا

م نامی متاثرہ لڑکی کی عمر 16 سال ہے ، پولیس

باپ بیٹی کو نشہ اور ادوایات کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کرتا تھا ، ایف آئی آر

سولہ سالہ متاثرہ لڑکی باپ کی زیادتی کے باعث حاملہ بھی ہو گئی ، ایف آئی آر

لڑکی نے باپ کی زیادتی کے متعلق چچی کو بتلایا، ایف آئی آر

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے والد کو گرفتار کر لیا ہے

ملزم والد سے تحقیقات جاری ہے ، ڈی این اے رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئے گے ، پولیس

زیادتی کا مقدمہ 20 جون کو درج کیاُ گیا تھا ، پولیس

معصوم بچی درندگی کا شکار ھو گئی اب بندہ کرے کیا اور کہاں جاےسرگودھا شہر میں آج صبح تقریباً دس سے گیارہ بجے منتہا نامی بچ...
23/06/2026

معصوم بچی درندگی کا شکار ھو گئی اب بندہ کرے کیا اور کہاں جاے

سرگودھا شہر میں آج صبح تقریباً دس سے گیارہ بجے منتہا نامی بچی گھر سے حنیف کریانہ سٹور پر سامان لینے گئی، لیکن دو گھنٹے گزرنے کے باوجود واپس نہ آئی۔

اہلِ خانہ نے منتہا کی تلاش میں قریبی دکانوں کے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ منتہا ایک دکان کے اندر گئی، مگر واپس باہر آتی ہوئی نظر نہیں آئی۔

سرگودھا پولیس نے دکان پر چھاپہ مارا تو تلاشی کے دوران انکشاف ہوا کہ مبینہ طور پر دکان میں موجود متعدد افراد نے دکان کے اوپر والے کمرے میں منتہا کے ساتھ ذ یا د تی کی اور بعد ازاں اسے مار ڈالا۔

ملزمان کا ارادہ تھا کہ جیسے ہی رات ہوگی تو ہم باڈی ٹھکانے لگا دیں گے مگر قریبی دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور سرگودھا پولیس کے فوری ایکشن نے منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ڈی پی او سرگودھا سمیت اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچے اور اس افسوسناک واردات کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

اطلاعات کے مطابق سرگودھا پولیس اور سی سی ڈی نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

12/06/2026
" عشال فاطمہ کیس "سلطان کالونی کی رہائشی نجی کالج میں زیر تعلیم آئی سی ایس کے فرسٹ ائر کی طالبہ عشال فاطمہ کو اتوار کو ص...
10/06/2026

" عشال فاطمہ کیس "
سلطان کالونی کی رہائشی نجی کالج میں زیر تعلیم آئی سی ایس کے فرسٹ ائر کی طالبہ عشال فاطمہ کو اتوار کو صبح تقریبا ساڑھے نو بجے بے ہوشی کی حالت میں سب سے پہلے علی احمد خان اسپتال لایا گیا جہاں فوری طور پر طبی امداد شروع کر دی گئی ، جب اسے وہاں لایا گیا تو اس کی شوگر بہت زیادہ ہائی اور بلڈ پریشر نہ ہونے کے برابر تھا ،
اسے اسپتال پہنچانے والے جب فرار ہو گئے تو علی احمد خان اسپتال کی انتظامیہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاج جاری رکھا اور پولیس کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں عشال کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عشال فاطمہ سوموار کی صبح دس بجے تک زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی ،
علی احمد خان اسپتال کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے ورکنگ میں تھے اور وہاں سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کو ٹریس کرنے میں مدد ملی ،
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سرخ رنگ کی ایک کار علی احمد خان اسپتال کی ایمرجنسی میں تیزی سے آکر رکتی ہے پچھلی سیٹ سے ایک لڑکا نکل کر بھاگ کر وہیل چئیر لاتا ہے اس دوران گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ایک نوجوان ماسک لگائے ہوئے اترتا ہے اور اسپتال کا سیکیورٹی گارڈ بھی وہاں پہنچ جاتا ہے دونوں اسے ایمرجنسی میں داخل کرواتے ہیں اس کا نام اور والد کا نام درست لکھواتے ہیں اور علاج شروع ہوتے ہی باہر نکلتے ہیں اور اسی سرخ رنگ کی کار میں ان کا تیسرا ساتھی جو ڈرائیونگ کر رہا ہوتا ہے کے ساتھ بیٹھ کر اسپتال سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں ،
پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون نے اتوار کے روز عشال کے والد ارشاد حسین کی مدعیت میں 4 جون سے لاپتہ طالبہ کے مبینہ اغوا کا مقدمہ اس وقت درج کیا جب اس کی والدہ کو ایک موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں اسے بتایا گیا کہ ان کی بیٹی علی احمد خان اسپتال میں داخل ہے ،
عشال فاطمہ کی پوسٹ ماڑٹم رپورٹ آج منگل کو جاری کی جائے گی جبکہ فرانزک رپورٹ آنے میں ابھی کچھ وقت درکار ہو گا ،
عشال کے لواحقین کے مطابق اس کے جسم کے مختلف حصوں پر نشانات موجود تھے ،
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے ، ملزمان سے دوران تفتیش اصل حقائق سامنے آ سکیں گے -

Address

CHAMBER NUMBER 07, M. FAROOQ KAYANI Block , Judicial Complex Taxila
Islamabad
47080

Telephone

+923009829195

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qazi Sheeraz Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qazi Sheeraz Advocate:

Shortcuts

Share