22/08/2026
خواتین کے تحفظ کے لیے اہم فیصلہ | لیڈیز پولیس 24 گھنٹے تھانوں میں موجود | ڈی آئی جی آپریشنز کی اقبال ٹاؤن ڈویژن سے اینٹی کرائم میٹنگ
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیرِ صدارت اقبال ٹاؤن ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی اقبال ٹاؤن، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
خواتین کے احترام اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا: "کوئی بھی پولیس افسر خاتون شہری کو مغرب کے بعد شنوائی یا تفتیش کی غرض سے تھانے ہرگز نہ بلائے۔ خواتین کی سہولت اور شکایات کے ازالے کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار 24 گھنٹے تھانوں میں موجود رہیں گی۔"
اجلاس میں 12 ربیع الاوّل کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے اور ہاٹ سپاٹ ایریاز میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ، شہریوں کا جینا محال کرنے والے سود خوروں، گٹکا فروشوں اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔ ڈی آئی جی نے ایس ایچ او نواں کوٹ کو ریسپانس ٹائم بہتر بنانے، اور ایس ایچ اوز سمن آباد و ملت پارک کو منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کی خصوصی ہدایت دی۔
#لاہور #پولیس #پنجاب #لاہورپولیس