23/09/2026
پنجاب میں دفعہ 144،انٹرنیٹ بند،راستےبند ،اسلام آباد میں کنٹینرز،ہزاروں پولیس فورس منگوالی گئ،جگہ جگہ خندقیں کھودی جارہی ہے،پکڑ دھکڑ جاری،عوام کےکروڑوں روپےان بےتکے کاموں پر لگانے،عوام کو اذیت میں ڈالنےسےبہتر ہے پی ٹی آئی کےآئین وقانون کےمطابق جائزمطالبات ہیں وہ تسلیم کریں
ان کا مطالبہ ہے عمران خان کو علاج کے لئے ذاتی معالج اور فیملی کی نگرانی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال سے کروانے کی اجازت دی جائے ۔۔
عمران خان صاحب کے تمام کیسز آئین وقانون کے مطابق سن کر فیصلے کئے جائیں
تمام سیاسی اسیران پر جھوٹے مقدمات ختم کرکے انصاف کیا جائے
ایک قیدی کے جو بنیادی حقوق ہیں جس میں فیملی ،وکلاء سے ملاقات،اخبار،کتابیں،ٹی وی ،ورزش کی سہولت وہ دی جائے
قید تنہائی فوری ختم کی جائے
ملک کو آئین وقانون کے مطابق چلایا جائے ۔۔
ان میں سے کوئ ایک مطالبہ ایسا نظر نہیں آرہا جو خلاف قانون ہو یا نا ماننے جیسا ہو ۔
اس لئے پکڑ ،دھکڑ ،گرفتاریوں ،روڈ راستے بند کرنے کنٹینرز اور فورس پر اربوں خرچ کرنے اور راستے ،انٹرنیٹ بند کرکے کاروبار بند کرواکر عوام کو مزید مشکل میں ڈالنے سے بہتر ہیں مطالبات تسلیم کریں اور ثابت کریں کہ اس ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت تھوڑی بہت اب بھی موجود ہے