Chohan Law Associates

Chohan Law Associates Advocate
Deals in Family, Rent, Civil & Criminal matters, Tax...

Deals the matters of Rent Laws,Family Laws,
Shariya laws,Corporate Laws,Nab References,Property Matters ect.

23/07/2024

وکالت دراصل مسائل کی منڈی میں آڑھت کا پیشہ ہے۔ مسئلہ کسی کا ہوتا ہے حل کسی اور کے ذمے ہوتا ہے ہم بیچ میں پریشانی کی حصہ داری ڈال لیتے ہیں کیونکہ ممکنہ حل جن کتابوں میں درج ہے ہماری پڑھی ہوئی ہیں۔ ہماری جیب گرم کریں اور جوتوں سمیت ہمارے دماغ میں کرائے دار بن جائیں۔ اور کرائے داری بھی ایسی کہ چھینکیں آپ اور وجود ہمارا ہِل کے رہ جائے۔ انگریز سے بھی اللہ ہی پوچھے کہ یہ کیا دھندہ ہے؟ کوئلے کی کان میں لگے تنور سے روٹیوں کی خریداری۔ پانچ دس سال بھگت لیں تو آلو والے نان بھی میسر آ جاتے ہیں لیکن قیمہ بھرے پراٹھوں کی خواہش تو قیمہ خود کے ذمے ہوتا ہے۔ جیسے محبت کے حوالے سے کسی شاعر نے کہا تھا کہ مجھے اور کوئی کام نہیں آتا۔ یہی وکالت کا حال ہے جسے یہ عارضہ لاحق ہو جائے وہ اور کسی قابل رہتا بھی نہیں۔

13/08/2023

ہمارا پرچم

یہ پیارا پرچم

یہ پرچموں میں عظیم پرچم

عطائے ربِ کریم پرچم۔

پاکستان زندہ باد۔ ❣️

ایک عابد نے خدا کی زیارت (دیدار و ملاقات) کے لیے 40 دن کا چلہ کیا ۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی...
03/08/2023

ایک عابد نے خدا کی زیارت (دیدار و ملاقات) کے لیے 40 دن کا چلہ کیا ۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسرجدا تھا اور اسکا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا
36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی : شام کو ‏تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اوراپنی مراد پا لو-
عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا وہ کہتا ہے ۔ "میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھارہی تھی"-
‏اسے وہ بیچنا چاہتی تھی, وہ جس تانبہ ساز کو دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا 4 ریال ملیں گے- بڑھیا کہتی 6 ریال میں بیچوں گی- کوئی تانبہ ساز اسے 4 ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا- آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا-
‏بڑھیا نے کہا: میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور اسے 6 ریال میں بیچوں گی, کیا آپ 6 ریال دیں گے؟
تانبہ ساز نے پوچھا صرف 6 ریال میں کیوں؟ بڑھیا نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا: میرا بیٹا بیمار ہے، حکیم نے اسکے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے۔
‏تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا: ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 30 ریال میں خریدوں گا!!
بوڑھی عورت نے کہا: کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! "کہا ہرگز نہیں،"میں واقعی 30 ریال دوں گا- یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور
‏بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 30 ریال رکھ دیئے !!! بوڑھی عورت بہت حیران ہوئی اور دعا دیتی جلدی سے اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔
عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بڑھیا چلی گئی تو میں نے تانبےدوکان والے سے کہا:
چچا، لگتا ہے آپکو کاروبار نہیں آتا؟!! بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اسکی قیمت نہیں لگائی۔ اور آپ نے 30 ریال میں اسے خریدا ھے...
بوڑھے تانبہ ساز نے کہا:

(میں نے برتن نہیں خریدا, میں نے اسکے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اسے پیسے دئیے ہیں, میں نے ایک ہفتے تک اسکےبیمار بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں, میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے)
عابد کہتا ہے میں سوچتا اور اسکو دیکھتا رہ گیا...
اتنے میں غیبی آواز آئی ۔۔۔۔۔
‏"چلہ کشی سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کرسکتا , گرنے والے کوتھامو اور غریب کا ہاتھ پکڑو میں خود تمہارے پاس چل کر آوں گا "۔
حکایت شیخ سعدی سے ماخوذ.

رمضان ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے ،لیکن زیادہ تر لوگ روزہ رکھ کر ایسے غصے میں ہوتے ہیں جیسے خدا اور لوگوں پر بہت ب...
22/03/2023

رمضان ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے ،لیکن زیادہ تر لوگ روزہ رکھ کر ایسے غصے میں ہوتے ہیں جیسے خدا اور لوگوں پر بہت بڑا احسان کر رہے ہو،برائے مہربانی اس رمضان صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں،رمضان مبارک

07/03/2023
خبردار ⁦⚠️⁩❎⁦☠️⁩آئس ٹافی (ICE Toffee) ہیروئن سے بھی ہزار گنا زیادہ خطرناک اور تباہ کن نشہ ہے، اس کا اصل نام (میتھرمتیامی...
05/03/2023

خبردار ⁦⚠️⁩❎⁦☠️⁩
آئس ٹافی (ICE Toffee) ہیروئن سے بھی ہزار گنا زیادہ خطرناک اور تباہ کن نشہ ہے، اس کا اصل نام (میتھرمتیامین) ہے اور اگر یہ جمی ہوئی برف کے چھوٹے ٹکڑوں کی طرح ہو تو اسے کرسٹل میتھ یا آئس (ICE) کہتے ہیں اگر پاؤڈر کی شکل میں ہو تو اسے سپیڈ (Speed) کہتے ہیں، شرپسند لوگ اسے ایک اور شکل یعنی (آئس ٹافی) کی صورت میں مارکیٹ لے آئے ہیں، اس بدبخت نشے کو استعمال کرنے والا شخص پہلے دن سے ہی اس کا عادی ہو جاتا ہے، ایک دفعہ استعمال کرنے کا اثر بارہ گھنٹے تک رہتا ہے اور استعمال کرنے والا نشئی تین سے چار دن تک جاگ سکتا ہے، آئس (ICE) کا نشہ استعمال کرنے والے شخص کی بقیہ عمر چھ مہینے سے ایک سال تک ہی رہ جاتی ہے، یہ بہت ہی خطرناک مہلک اور جان لیوا نشہ ہے، اپنے پیاروں اور گردونواح میں نظر رکھیں کیونکہ عادت ہو جانے کے بعد ایک ڈھانچہ رہ جاتا ہے۔
اللّٰہ رب العزت تمام مسلمانوں کو بری چیزوں سے محفوظ فرمائے۔ آمین

آج کل کی ویڈیوز لیکس اور آڈیو لیکس کے تناظر میں ایک روایت پیش  ہےروایت ہے کہ ارسطو، سکندراعظم کو عورتوں کی صحبت سے بچنے ...
05/03/2023

آج کل کی ویڈیوز لیکس اور آڈیو لیکس کے تناظر میں ایک روایت پیش ہے
روایت ہے کہ ارسطو، سکندراعظم کو عورتوں کی صحبت سے بچنے کی تعلیم و نصیحت کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے حرم کی خواتین بہت تنگ تھیں۔ انہوں نے مل کر ایک منصوبہ بنایا اور ایک خوبصورت، شریر و الہڑ کنیز کو ارسطو کی خدمت میں دے دیا۔ کنیز نے اسے اپنی عشوہ طرازی کے جال میں پھانس کر ایک دن فرمائش کر دی کہ ارسطو گھوڑا بنے اور وہ اس پر سواری کرے گی۔ جب یہ مذکورہ تاریخی واقعہ، وقوع پذیر ہو رہا تھا بعینیہہ اسی وقت خواتین حرم، سکندر سمیت کمرے میں داخل ہوئیں۔
سکندر نے جب استاد کو ایک کنیز کے لیے "فرس فرشی" بنا دیکھا تو تعجب سے پوچھا، "اے استاد، یہ کیا استادی؟ ہمیں منع کرتے ہیں اور خود یہ ۔۔۔۔ "
ارسطو جو نہایت کائیاں تھا، کھڑا ہوا اور بولا، "عزیز شاگرد، اس عمل کا مقصود بھی تمھاری تربیت ہے، خود سوچو جو عورت تمھارے استاد کو گھوڑا بنا سکتی ہے، تمھیں تو وہ گدھا بنا کر رکھ دے گی"۔
( روایت کی تصدیق ممکن نہیں، ممکن ہے گھڑآ ہوا واقعہ ہو )

Good morning have a nice day ☀️
05/03/2023

Good morning have a nice day ☀️

04/03/2023

بھارت کو دیکھو تو لگتا ہے قائد اعظم ٹھیک تھے۔
پاکستان کو دیکھو تو لگتا ہے مولانا ابوالکلام آزاد ٹھیک تھے۔
بھارت اور پاکستان دونوں کو دیکھو تو لگتا ہے انگریز ہی ٹھیک تھے🤦

04/03/2023

History Made: Sabahat Rizvi Elected First Woman Secretary Of LHCBA In 130 Years
Sabahat Rizvi elected as Secretary LHCBA in 130 years of history. Sabahat gets 4310 votes. Another female candidate Rabbiya Bajwa won the seat of Vice President of LHCBA.

February 25, 202357

25 February 2023

By Ahmed Saeed

LAHORE

In a historic first, Sabahat Rizvi become the first woman Secretary of the Lahore High Court Bar Association (LHCBA) in 130 years.

Rizvi wins the slot of Secretary by bagging 4310 votes while her two other rival candidates Mian Irfan and Qadir Baksh Chahal get 3745 and 2627 votes respectively.

Rizvi was the candidate of Asma Jahagnir group aka the “Independent group”.

On the seat of President, Ishtiaq A Khan clinch victory. He gets 7293 votes. Khan was backed by Hamid Khan group.

Another female candidate Rabbiya Bajwa gets elected as Vice President LHCBA. She bags 3590 votes.

Senior lawyers congratulate Sabahat on her historic win and they hope that she will work to make High Court Bar more gender inclusive.

As a lawyer, Sabahat Rizvi has always been a trailblazer and is one of the youngest lawyers in the country to become an advocate of the Supreme Court of Pakistan. It is therefore not surprising that she is vying for one of the toughest seats in the LHCBA elections which to most female lawyers would seem like an impossible feat.

Sabahat joined the bar in 2002 and tirelessly worked in different law firms across the city gaining vital experience and a strong grip on civil, corporate, and family law. Presently she is a partner at the reputable Commons Law Company.

The lack of female representation in the courts and the bar association led Sabahat Rizvi to run in the 2023 LHCBA elections. She relates how because of the dearth of women in law she still faces discrimination because of her gender. The discrimination however does not deter Sabahat as she attempts to change the culture of gender bias and shatter the glass ceiling that still limits women in the legal system.
As a young female lawyer, Sabahat Rizvi is aware of the issues faced by women both inside and outside the courtrooms. Her experience representing vulnerable women has familiarized her with the challenges of accessing justice and the conscious and unconscious bias that is still prevalent in the field.

Sabahat’s determination, skill, and capability allow her to overcome these obstacles and is what she claims makes her suitable for the role. Being elected as the Secretary of the Lahore High Court Bar Association will be a step in the right direction and allow her to address the issues faced by female lawyers in the Lahore Bar.

For Sabahat, her dedication to the law is matched only by her commitment to human rights. As an advocate for women, minorities, and vulnerable groups she actively works for those whose human rights are violated by raising her voice for them in the courts and outside it.

She has been involved in the enactment of important laws such as the Transgender Protection Act 2018 and in safeguarding the Khwajasira community from violence. Additionally, her pro bono work for female prisoners showcases her devotion to legal justice for those most vulnerable.

Sabahat Rizvi’s campaign for the bar election has already garnered much momentum in the High Court. Many senior lawyers, like Abid Saqi, acknowledging the need for more female leaders are happily supporting her and are hopeful that she will win and make history.

Her candidacy has also been endorsed by the prominent Asma Jahangir Group and AGHS Legal Aid Cell

27/02/2023

گوگل، یوٹیوب، فیس بک، مائکروسافٹ میں اہم عہدوں کے بعد ورلڈ بینک کا صدر بھی انڈین اجے بگلا بن گیا-
اور ہمارے والے سی ایس ایس کرکے، دو کروڑ کی گاڑی، چھ باڈی گارڈ ایک چھتری والے کے ساتھ بازاروں میں غریبوں کی ریڑھیاں الٹتے ہیں۔

‏بھارت کے شہر دہلی میں2000 سے زیادہ کار چارجنگ پوائنٹس ہیں، جہاں نامل چارجنگ ریٹ 3روپے اور فاسٹ چارجنگ ریٹ 7روپے فی یونٹ...
25/02/2023

‏بھارت کے شہر دہلی میں2000 سے زیادہ کار چارجنگ پوائنٹس ہیں، جہاں نامل چارجنگ ریٹ 3روپے اور فاسٹ چارجنگ ریٹ 7روپے فی یونٹ ہے۔ بھارت 2030 تک 80فیصد الیکٹرک کاریں اور بائیکس استمعال کرے گا، جس سے بھارت کو 60 ارب ڈالر کا فیول امپورڈ نہیں کرنا پڑے گا۔
بھارت کے ساتھ مقابلہ ان چیزوں میں کرنا چاہئیے
یا
بس واہگہ بارڈر پہ ٹانگ اوپر ہونی چاہیے

Address

Office No.2, 1st Floor, Shalimar Plaza, F-8 Markaz, Islamabad.
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 15:00
Saturday 08:00 - 15:00

Telephone

+923325683299

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chohan Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Chohan Law Associates:

Share