IQBAL LAW Chamber

IQBAL LAW Chamber criminal۔civil Family taxation،corporate legal services

19/07/2025

کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا پر ایک خوبصورت فیصلہ

PLD 2025 PESHAWAR 67

اس کیس میں درخواست گزاروں نے بیرون ملک جانے کے لئےکریکٹر سرٹیفکیٹ کی درخواست دی، لیکن پولیس نے سرٹیفکیٹ پر اضافی نوٹ ڈال دیا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے

پشاور ہائیکورٹ نے فریقین ہائے مقدمہ کو سننے کے بعد کہا ہےکہ فوجداری کیس میں بریت کی وجہ سمجھوتہ ہو یا میرٹ، اُس کو باعزت ہی تصور کیا جائے گا۔
قانون میں کوئی فرق نہیں کہ کونسی بریت باعزت ہے اور کونسی نہیں۔ سب
بریتیں ایک جیسی عزت کے قابل ہیں۔
موجودہ کیس میں الزام نہ تو ریاست کے خلاف تھا، نہ معاشرہ میں بدنامی کا باعث تھا۔ صرف دو افراد کا ذاتی تنازعہ تھا، جو آخر کار صلح پر ختم ہوا۔ کسی ایف آئی آر یا بریت کو کردار پر منفی نوٹ ڈال کر نہیں پیش کیا جا سکتا۔







19/07/2025

🇺🇸 نیا کریپٹو قانون -
Genius Act (USA)
کی نمایاں خصوصیات
ڈیجیٹل اثاثوں کی جامع تعریف
Genius Act میں پہلی بار ڈیجیٹل اثاثوں (Cryptocurrencies، NFTs، Stablecoins وغیرہ) کی مکمل اور واضح تعریف شامل کی گئی ہے، تاکہ قانونی ابہام ختم ہو سکے۔

SEC اور CFTC کے دائرہ اختیار کی تقسیم
اس قانون میں وضاحت کی گئی ہے کہ کون سے کرپٹو اثاثے "سیکیورٹیز" ہیں (جو SEC کے تحت آئیں گے) اور کون سے "کموڈیٹیز" ہیں (جو CFTC کے تحت آئیں گے)۔

لائسنسنگ کی شرائط
کریپٹو ایکسچینجز، والٹس، اور بروکرز کے لیے فیڈرل سطح پر لائسنس لینے کی شرط رکھی گئی ہے، تاکہ سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

کسٹمر پروٹیکشن میکانزم
صارفین کی رقم اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے محفوظ رکھنے کے الگ اصول وضع کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایکسچینج کی دیوالیہ ہونے کی صورت میں صارفین کا سرمایہ محفوظ رہے۔

انسداد منی لانڈرنگ (AML) اور کے وائی سی (KYC) کی پابندیاں
ہر پلیٹ فارم کو لازمی طور پر اپنے صارف کی شناخت اور ذرائع آمدن کی تصدیق کرنا ہو گی۔

اسٹیبل کوائنز کی نگرانی
اسٹیبل کوائنز کو Federal Reserve کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، اور انہیں جاری کرنے والوں کے لیے ریزرو پالیسی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ٹیکس شفافیت کے تقاضے
کرپٹو سے حاصل ہونے والی آمدنی اور ٹرانزیکشنز پر IRS کو رپورٹنگ کی لازمی شرط رکھی گئی ہے۔

ڈسینٹرلائزڈ فنانس (DeFi) پلیٹ فارمز کی ریگولیشن
DeFi پروجیکٹس کو بھی دائرہ قانون میں لایا گیا ہے، اور ان پر بھی مخصوص کنٹرولز لاگو کیے گئے ہیں، جیسے کہ کوڈ کی آڈٹنگ اور خطرے کا انکشاف۔

بین الاقوامی تعاون
بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک کے ساتھ کرپٹو کرنسی فراڈ، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون کی شقیں شامل ہیں۔

نئی ریگولیٹری باڈی کا قیام
قانون کے مطابق ایک نیا "Digital Asset Regulatory Authority" قائم کیا جائے گا، جو کریپٹو سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کرے گا۔

#

16/07/2025
25/08/2024

40 SUCCESS QUOTES:

1. "Success is not the key to happiness. Happiness is the key to success. If you love what you are doing, you will be successful." - Albert Schweitzer

2. "Success is not in what you have, but who you are." - Bo Bennett

3. "Success is not final, failure is not fatal: It is the courage to continue that counts." - Winston Churchill

4. "Success is not the absence of failure; it's the persistence through failure." - Aisha Tyler

5. "Success is not about the destination, but the journey." - Zig Ziglar

6. "Success is not measured by money, but by the impact you have on others." - Unknown

7. "Success is not about being the best, but becoming your best self." - Unknown

8. "Success is not about how much you accomplish, but how you inspire others to accomplish." - Unknown

9. "Success is not about luck, it's about hard work and dedication." - Unknown

10. "Success is not about the applause, but the satisfaction of knowing you gave it your all." - Unknown

11. "Success is not about the number of times you fall, but the number of times you get back up." - Unknown

12. "Success is not about being perfect, but embracing your imperfections." - Unknown

13. "Success is not about what you have, but who you become in the process." - Unknown

14. "Success is not about the size of your bank account, but the size of your heart." - Unknown

15. "Success is not about the destination, but the lessons learned along the way." - Unknown

16. "Success is not about winning every battle, but choosing the battles worth fighting for." - Unknown

17. "Success is not about the accolades, but the impact you make on others." - Unknown

18. "Success is not about the possessions you accumulate, but the memories you create." - Unknown

19. "Success is not about the title, but the influence you have on others." - Unknown

20. "Success is not about the quantity, but the quality of your relationships." - Unknown

21. "Success is not about the fame, but the fulfillment of living your purpose." - Unknown

22. "Success is not about the destination, but the person you become in the process." - Unknown

23. "Success is not about the material possessions, but the intangible values you hold dear." - Unknown

24. "Success is not about the external validation, but the internal satisfaction." - Unknown

25. "Success is not about the shortcuts, but the long-term commitment." - Unknown

26. "Success is not about the competition, but the collaboration." - Unknown

27. "Success is not about the quantity of your achievements, but the quality of your character." - Unknown

28. "Success is not about the destination, but the growth you experience along the way." - Unknown

29. "Success is not about the size of your dreams, but the determination to pursue them." - Unknown

30. "Success is not about the applause, but the fulfillment of knowing you gave it your all." - Unknown

31. "Success is not about the destination, but the lessons learned from the journey." - Unknown

32. "Success is not about the number of followers, but the impact you have on their lives." - Unknown

33. "Success is not about the recognition, but the satisfaction of knowing you made a difference." - Unknown

34. "Success is not about the destination, but the person you become in pursuit of it." - Unknown

35. "Success is not about the possessions, but the experiences that enrich your life." - Unknown

36. "Success is not about the external validation, but the internal fulfillment." - Unknown

37. "Success is not about the shortcuts, but the perseverance through challenges." - Unknown

38. "Success is not about the competition, but the collaboration that leads to greatness." - Unknown

39. "Success is not about the quantity of achievements, but the quality of your character." - Unknown

40. "Success is not about the destination, but the growth and transformation you undergo.”
Oluwatunmise success

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جاۓ تو وہ سبز ہوجا...
24/06/2024

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جاۓ تو وہ سبز ہوجاتی ہے یعنی ساون کا مہینہ ھمہ قسمی درخت اور قلمیں لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ہے لہذا درخت لگانے کی تیاری شروع کر دیں تاکہ بڑھتے ہوۓ درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے درختوں میں نیم کا درخت 55ڈگری تک گرمی اور 10 ڈگری تک سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈک پیدا کرتا ہیں۔ نیم کا درخت رات کو بھی اکسیجن خارج کرتا ہے
درخت زندگی ہیں
درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں
نیم کہ پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے تک ھوگی .اسکے علاوہ بکائن جامن شیشم کچنار پیپل پاپولر پلکن أم امرود وغیرہ کے درخت بھی ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اول ماحول دوست ہیں
۔۔ درخت لگائیں
زندگیاں بچائیں ۔۔
کاپی

18/04/2024

اعلان
کل فیس بک کا نیا اصول شروع ہوگا جہاں وہ آپ کی تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔ مت بھولنا آج آخری تاریخ ہے!! اسے آپ کے خلاف قانونی کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے جو کچھ بھی پوسٹ کیا ہے وہ آج سے عوامی ہو جائے گا - حتیٰ کہ وہ پیغامات بھی جو حذف کر دیے گئے ہیں۔ ایک سادہ کاپی اور پیسٹ کے لیے اس کی کوئی قیمت نہیں ہے، بہتر ہے کہ آپ محفوظ رہیں۔
---
میں Facebook یا Facebook سے وابستہ کسی بھی ادارے کو اپنی تصاویر، معلومات، پیغامات یا پوسٹس، ماضی یا مستقبل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہوں۔ اس بیان کے ساتھ، میں فیس بک کو مطلع کرتا ہوں کہ اس پروفائل اور/یا اس کے مواد کی بنیاد پر میرے خلاف انکشاف، کاپی، تقسیم یا کوئی اور کارروائی کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ رازداری کی خلاف ورزی پر قانون کے ذریعے سزا دی جا سکتی ہے۔
نوٹ: فیس بک اب ایک عوامی ادارہ ہے۔ تمام ممبرز ایسی وضاحت ضرور پوسٹ کریں۔
اگر آپ چاہیں تو اس ورژن کو کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کم از کم ایک بار بیان شائع نہیں کرتے ہیں، تو پروفائل اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں آپ کی تصاویر اور معلومات کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
شیئر نہ کریں۔ صرف متن کو کاپی کریں اور پیسٹ کریں۔
ان کا نیا الگورتھم انہی چند لوگوں کو منتخب کرتا ہے - تقریباً 25 - جو پوسٹس پڑھیں گے۔
یہ نظام کو نظرانداز کرے گا۔
میں فیس بک کو اپنے بارے میں کچھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔!

ایک بریگیڈیئر صاحب نے اپنی کمان میں 7 سے 8 گاڑیوں اور 35 سے 40 جوانوں پر مشتمل چاک و چوبند دستے کے ساتھ آج صبح ضلع بہاول...
11/04/2024

ایک بریگیڈیئر صاحب نے اپنی کمان میں 7 سے 8 گاڑیوں اور 35 سے 40 جوانوں پر مشتمل چاک و چوبند دستے کے ساتھ آج صبح ضلع بہاولنگر پنجاب کے دو ملحقہ تھانوں A+B ڈویژن کا محاصرہ کیا، دونوں تھانوں کے عملہ کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نا صرف فرنٹ ڈیسک پہ توڑ پھوڑ کی، بلکہ کیمرے توڑ کر DVRs اور کمپیوٹرز قبضہ میں لیکر تمام ڈیجیٹل ریکارڈ ساتھ لے گئے۔ تھانہ B ڈویژن کی حوالات میں قید سابق SHO تھانہ مدرسہ رضوان عباس اور دیگر ملازمین کو حوالات کا تالہ توڑ کر باہر نکالا، برہنہ کرکے سرعام بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے جری اور دلیر جوانوں کا ریاستی اداروں بالخصوص پولیس تھانوں پر اپنے بندے چھڑوانے اور عزائم کی تکمیل کی خاطر اس طرح لشکر کشی کرنا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ماضی میں ایسے بیشمار واقعات ملتے ہیں جہاں باوردی پولیس ملازمین کے ساتھ اس ادارے کی جانب سے ایسا ہتک آمیز سلوک کیا جاتا رہا ہے، اور بالآخر دباؤ ڈال کر، ہاتھ پاؤں باندھ کر ان سے صلح کروائی جاتی رہی ہے۔
آئی جی صاحبان اگر ایسے سانحات پر اپنی وردی اور فورس کی اگر تھوڑی سی بھی توہین محسوس کریں تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، لیکن عہدوں سے منسلک مراعات، پروٹوکولز اور عیاشیاں ان کے پاؤں میں پڑی وہ زنجیریں ہیں جو غیرت اور شرم کی راہ پر چلنے سے انہیں مسلسل روکتی ہیں۔ چلیں مان لیا آپ پاؤں کی ان خود ساختہ زنجیروں کو توڑنے کی استطاعت نہیں رکھتے، آپ استعفیٰ نہ دیں، آپ کے موجودہ حکومت و اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جس قدر اچھے مراسم ہیں آپ کم سے کم یہ تو کرسکتے ہیں کہ آئین و قانون میں ترامیم کروا دیں کہ پولیس کو کوئی حق/اختیار حاصل نہیں ہے کہ فوج کے کسی ملازم کی طرف قانون کی عملداری والی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی کرے، یا انہیں کسی بھی قانون شکنی پر روکنے/ٹوکنے کی گستاخی کا ارتکاب کرے، تاکہ پولیس والے اچھی طرح جان لیں کہ ایسا کرنے سے انہیں چھتر بھی پڑ سکتے ہیں، سرعام ذلیل بھی ہو سکتے ہیں اور الٹا مقدمات بھی انہی پر بن سکتے ہیں۔
آپ کو یاد ہو کوئی دو تین سال قبل ایک سابق آئی جی سندھ نے سیاسی بنیاد پر مزار قائد میں نعرہ بازی پر ایک مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تھا، تب رات گئے محکمہ زراعت کی جانب سے اس وقت کے آئی جی سندھ کے بنگلے کا صرف محاصرہ کیا گیا تھا، تب خود کو پولیس کا کرتا دھرتا یعنی مختار کل سمجھنے والی PSP کلاس نے پورے ملک میں کام چھوڑنے اور احتجاجاً استعفیٰ دینے کی دھمکیاں دیں کہ ریاست کے معاملات ایسے نہیں چل سکتے، اور واقعہ کو پولیس کی بے عزتی گردانتے ہوئے تنبیہ کی کہ تمام اداروں بالخصوص زراعت والوں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر فرائض سر انجام دینا ہوں گے۔ میں اکثر حیرت میں پڑ جاتا ہوں کہ ان PSPs کی شرم اور غیرت اس وقت کیوں وینٹی لیٹر پر آخری ہچکیاں لینے لگ جاتی ہے جب پورے کے پورے تھانہ کو یرغمال بناکر بدترین تشدد کیا جاتا ہے؟ کیا رینکرز اور ان کی وردیوں کے رنگ الگ الگ ہیں ؟ کیا ان کی عزت صرف ان کے اپنے گال پر تھپڑ پڑنے اور تشریف پر بوٹ لگنے سے مجروح ہوتی ہے؟ کیا دہشت گردی کی دفعات صرف اپنے بنیادی و سیاسی حقوق کی خاطر پُرامن جہدوجہد کرنے والے نہتے شہریوں کے لئے ہی ایجاد کی گئیں ہیں؟ حضور والا اگر آج اپنے جونئیرز کے ساتھ دوسرے ادارے کی جانب سے ہونے والی ناانصافی اور ظلم پر آپ چپ ہیں تو پھر بعید نہیں کہ اگلی باری آپ کی ہو۔
ان لوگوں کے شاطرانہ عزائم اور پولیٹیکل انجینئرنگ کے خوابوں کو تعبیر کا عملی جامہ پہنانے کے لئے آپ نے ماضی قریب میں اپنے ہی شہریوں پر کتنے ہی جھوٹے اور مضحکہ خیز مقدمے درج کئے ہیں، کتنے سیاسی ورکروں کو نظر بندی اور دہشتگردی کے مقدمات میں ناحق ملوث کرکے، ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، مگر نتیجہ کیا نکلا۔۔۔۔؟ ایک طرف عوامی نفرت، سیاسی و معاشی عدم استحکام اور دوسری طرف بہاولنگر میں کیا گیا ذلت آمیز سلوک۔ سچ کہتے ہیں کہ جب آگ اپنے گھر کو جلاتی ہے اس کی حدت اور تپش صرف تب ہی محسوس ہوتی ہے۔
جن پولیس والوں کو آج بہاولنگر واقعہ پہ بہت تکلیف اور درد محسوس ہو رہا ہے انہیں ماضی قریب میں ایک مخصوص جماعت کے ورکرز کے اہل خانہ اور گھروں میں ہونے والی پولیس گردی پر بھی ضرور شرمندہ ہونا چاہئے، آپ ایسا رویہ اور سلوک کسی کے ساتھ ہرگز مت اختیار کریں جو آپ اپنی ذات اور اہل خانہ کے لئے ناپسند کرتے ہیں، ورنہ یاد رکھیں یہ دنیا مکافات عمل ہے، جو آج آپ بیج رہے ہیں، کل وہی کاٹیں گے۔ رہی بات پوسٹنگز اور ان سے وابستہ مفادات کی، تو اسے ہرگز اللّٰہ کا انعام یا اپنی بہادری مت سمجھیں، یہ آزمائش ہے آپ کے لئے، اگر اختیار ہے تو احتساب بھی لازم ہے، یہاں ظلم و زیادتی کے بعد وقت کے فرعون و یزید کی بیعت کرکے بچ بھی گئے تو سخت انتقام اور حساب لینے والے رب کی پکڑ سے کیسے بچ سکیں گے جہاں آپ کا جمع کیا گیا کالا دھن کام آئے گا ناں ہی کوئی سفارش؟

10/04/2024

تمام دوستوں بھائیوں رشتہ داروں پاکستانیوں اور عالم اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الفطر مبارک

22/03/2024

کسی بھی قانون کو پڑھنے سے پہلے ان الفاظ کو سمجھیں ، اگر ان الفاظ کی سمجھ آگئی تو آپکو کوئی بھی قانون آسانی سے سمجھ اجائے گا۔

سب سے پہلے جو تقریباً ہر قانون میں آتی ہے وہ ہے

𝐍𝐨𝐭𝐰𝐢𝐭𝐡𝐬𝐭𝐚𝐧𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐚𝐧𝐲𝐭𝐡𝐢𝐧𝐠 𝐜𝐨𝐧𝐭𝐚𝐢𝐧𝐞𝐝 𝐢𝐧 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐀𝐜𝐭 𝐨𝐫 𝐚𝐧𝐲 𝐨𝐭𝐡𝐞𝐫 𝐥𝐚𝐰 𝐟𝐨𝐫 𝐭𝐢𝐦𝐞 𝐛𝐞𝐢𝐧𝐠 𝐢𝐧 𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞

اسکو Non obstante Clause بھی کہتے ہیں.
اسکا مطلب ہے کہ جب بھی کسی بھی قانون کے کسی بھی سکیشن کے ساتھ یہ Clause آجائے تو اس کلاز کے بعد والے الفاظ کو پہلے کیے گئے باتوں کو یا کسی اور قانون میں اس چیز پر بات ہوئی ہو تو اسکو ترجیح دی جائے گی۔۔۔

مثال کے طور پر

اگر کہیں لکھا ہے کہ
Ali will teach Math,
یا
Ali will also teach biology.
پھر لکھا ہے

𝐍𝐨𝐭𝐰𝐢𝐭𝐡𝐬𝐭𝐚𝐧𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐚𝐧𝐲𝐭𝐡𝐢𝐧𝐠 𝐜𝐨𝐧𝐭𝐚𝐢𝐧𝐞𝐝 𝐢𝐧 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐀𝐜𝐭 𝐨𝐫 𝐚𝐧𝐲 𝐨𝐭𝐡𝐞𝐫 𝐥𝐚𝐰 𝐟𝐨𝐫 𝐭𝐢𝐦𝐞 𝐛𝐞𝐢𝐧𝐠 𝐢𝐧 𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 , Ali will teach Law.
تو مطلب کیا ہوا ،
کہ بے شک لکھا گیا ہو کہ علی میتھ پڑھائے گا ، علی بیالوجی پڑھائے گا لیکن جو Notwithstanding anything کے بعد لکھا گیا ہو اسکو فوقیت اور ترجیحی دی جائے گی ان تمام باتوں پر جو اس علی کے بارے میں پہلے کی گئی ہوں گی۔۔۔۔۔
مطلب یہ ہوا ک چاہے علی بیالوجی پڑھتا ہے
مگر یہاں یہ بات prevail کرے گی کہ علیLAW ہی پڑھائے گا۔

اب دوسرا فقرا جو کہ تقریباً ہر قانون میں کہیں نہ کہیں ملتا ہے آپکو جوکہ یہ ہے
𝐒𝐚𝐯𝐞 𝐚𝐬 𝐨𝐭𝐡𝐞𝐫𝐰𝐢𝐬𝐞 𝐞𝐱𝐩𝐫𝐞𝐬𝐬𝐥𝐲 𝐩𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐞𝐝٫ means

this law will be effective unless, in a given circumstance, some other existing law directly prescribes a different result.
یعنی یہ قانون اس وقت تک موثر رہے گا، جب تک کہ کسی مخصوص صورت حال میں، کوئی دوسرا موجودہ قانون براہ راست کوئی مختلف نتیجہ پیش نہ کرے۔
مثال کے طور پر اگر کہیں لکھا ہے کہ

Ali will teach Labour law at some institute.
پھر کہیں لکھا ہے کہ
Ali will teach Contract law at some institute
پھر کہیں اور لکھا ہے کہ
𝐒𝐚𝐯𝐞 𝐚𝐬 𝐨𝐭𝐡𝐞𝐫𝐰𝐢𝐬𝐞 𝐞𝐱𝐩𝐫𝐞𝐬𝐬𝐥𝐲 𝐩𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐞𝐝, Ali will teach Constitutional law at Punjab university.

مطلب کیا ہوا کہ علی کے بارے میں پہلے جو کچھ بیان ہوا ہے وہ بھی رہے گا، اور اس کلاز (𝐒𝐚𝐯𝐞 𝐚𝐬 𝐨𝐭𝐡𝐞𝐫𝐰𝐢𝐬𝐞 𝐞𝐱𝐩𝐫𝐞𝐬𝐬𝐥𝐲 𝐩𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐞𝐝) کے بعد جو بیان ہوا ہے وہ بھی رہے گا، یعنی save as otherwise provided
کے بعد والے الفاظ کو فوقیت حاصل نہیں ہوگی۔۔۔

14/03/2024

اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کہتے ہیں۔۔

تمام اہلِ اسلام کو ماہِ رمضان المبارک کی آمد مبارک۔
11/03/2024

تمام اہلِ اسلام کو ماہِ رمضان المبارک کی آمد مبارک۔

Address

Islamabad

Telephone

+923008180223

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IQBAL LAW Chamber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to IQBAL LAW Chamber:

Share