15/09/2026
آپ کا دل نہیں کر رہا؟
پھر بھی کام کریں۔
آپ تھک گئے ہیں؟
کچھ دیر آرام کریں… پھر واپس کام پر آئیں۔
آپ اداس ہیں؟
اپنے جذبات کو وقت دیں… لیکن اپنے مقصد کو مت چھوڑیں۔
کوئی مسئلہ چل رہا ہے؟
مسئلہ حل کریں، مگر اپنی سمت نہ چھوڑیں۔
رونا آ رہا ہے؟
رو لیں۔
پانی پی لیں۔
خود کو سنبھالیں۔
اور پھر ایک قدم آگے بڑھائیں۔
کیونکہ اگر آپ نے زندگی میں واقعی کچھ حاصل کرنا ہے،
تو صرف موٹیویشن کافی نہیں۔
کبھی کبھی ضدی ہونا پڑتا ہے۔
اپنے مقصد کے لیے کھڑے رہنا پڑتا ہے۔
اور سب سے بڑھ کر Disciplined ہونا پڑتا ہے۔
زندگی ہر روز آپ کے لیے بہترین حالات نہیں بنائے گی۔
کبھی دل ٹوٹے گا،
کبھی نیند پوری نہیں ہوگی،
کبھی حالات خراب ہوں گے،
کبھی لوگ آپ کو پریشان کریں گے۔
لیکن اگر ہر بار حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں گے،
تو پھر اپنے خوابوں پر کام کب کریں گے؟
کامیابی کا فارمولا شاید بہت سادہ ہے:
Discipline.
Consistency.
Repeat.
دل کرے تب بھی۔
دل نہ کرے تب بھی۔
کیونکہ موٹیویشن آپ کو شروع کرواتی ہے،
لیکن Discipline آپ کو منزل تک لے جاتا ہے۔
بس ایک بات یاد رکھیں:
حالات جیسے بھی ہوں،
اپنے مقصد سے غداری نہ کریں۔