Advocate & Tax Consultant

Call Directions Website Contact the practice

Advocate & Tax Consultant Ch Shoaib & Co. professional, reliable and results-driven legal solutions to meet our clients’ needs.

Law Firm is a dedicated legal practice providing expert services in Tax matters, company registrations and a wide range of civil, rent, and family cases.

Extension in filling of income tax returns till 31st October 2026
15/10/2026

Extension in filling of income tax returns till 31st October 2026

ایف بی ار نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر 2026 تک اضافہ کردیا، نوٹیفیکیشن
30/09/2026

ایف بی ار نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر 2026 تک اضافہ کردیا، نوٹیفیکیشن

وفاقی ملازمین کے لیے اہم خبر: حکومتِ پاکستان کا نیا "اسسٹنس و شہداء پیکج"حکومتِ پاکستان (اسٹیبلشمنٹ ڈویژن) کی جانب سے دو...
12/09/2026

وفاقی ملازمین کے لیے اہم خبر: حکومتِ پاکستان کا نیا "اسسٹنس و شہداء پیکج"
حکومتِ پاکستان (اسٹیبلشمنٹ ڈویژن) کی جانب سے دورانِ ملازمت انتقال یا شہادت پانے والے وفاقی سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لیے ترمیم شدہ مراعاتی پیکج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس نئے پیکج کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:
1️⃣ یکمشت امدادی رقم (Lump Sum Grant)
دورانِ سروس عام موت کی صورت میں (In-Service Deaths):
BS 1–4: Rs. 600,000 (6 Lakhs)
BS 5–10: Rs. 900,000 (9 Lakhs)
BS 11–15: Rs. 1,200,000 (12 Lakhs)
BS 16–17: Rs. 1,500,000 (15 Lakhs)
BS 18–19: Rs. 2,400,000 (24 Lakhs)
BS 20 & above: Rs. 3,000,000 (30 Lakhs)
سیکیورٹی سے متعلق واقعات / شہادت کی صورت میں (Security Related Deaths / Terrorism):
BS 1–10: Rs. 10 Million (1 Crore)
BS 11–15: Rs. 12.5 Million (1.25 Crore)
BS 16–17: Rs. 15 Million (1.5 Crore)
BS 18–19: Rs. 18 Million (1.8 Crore)
BS 20 & above: Rs. 20 Million (2 Crore)
(سرکاری ڈیوٹی کے دوران حادثاتی موت پر BS 1-10 کے لیے Rs. 3 Million سے لے کر BS 20 & above کے لیے Rs. 7 Million تک رقم دی جائے گی۔)
2️⃣ گھر کی فراہمی و پلاٹ گرانٹ (Accommodation / House Funding)
عام موت کی صورت میں (پلاٹ کے عوض گرانٹ):
BS 1–8: Rs. 2 Million (20 Lakhs)
BS 9–16: Rs. 5 Million (50 Lakhs)
BS 17 & above: Rs. 7 Million (70 Lakhs)
شہداء کے اہل خانہ کے لیے (گھر کی خریداری کے لیے رقم):
BS 1–10: Rs. 13.5 Million (5 Marla)
BS 11–15: Rs. 17.5 Million (7 Marla)
BS 16–17: Rs. 25 Million (10 Marla)
BS 18–19: Rs. 30 Million (12 Marla)
BS 20 & above: Rs. 50 Million (20 Marla)
3️⃣ دیگر اہم مراعات و سہولیات
تنخواہ و پینشن: شہداء کے اہل خانہ کو ریٹائرمنٹ کی عمر (Superannuation) تک مکمل Full Pay & Allowances اور تمام اینول انکریمنٹس ملیں گے۔
ملازمت (Job): شہید ملازم کی بیوہ/بیوے، بیٹے یا بیٹی کو BS 1–15 تک کی اسامی پر بغیر کسی اشتہار کے ریگولر ملازمت دی جائے گی۔
تعلیم: بچوں کو پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلیم، ٹیوشن فیس اور تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
شادی گرانٹ: ایک بیٹی کی شادی کے لیے Rs. 800,000 (8 Lakhs) کی گرانٹ۔
قرضوں کی معافی: House Building Advance، Motorcar Advance اور Motorcycle Advance کا بقایا حساب معاف کر دیا جائے گا۔
مفت علاج: دورانِ سروس استحقاق کے مطابق مکمل مفت طبی سہولیات جاری رہیں گی۔
اہلیت: یہ پیکج تمام ریگولر وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے نافذ العمل ہے۔

اب ہر ریٹیلر بنے گا فائلر۔چھوٹے تاجروں کے مطالبات کے عین مطابق ایف بی آر کی خصوصی ٹیکس اسکیم۔بیس کروڑ روپے تک سالانہ سیل...
02/09/2026

اب ہر ریٹیلر بنے گا فائلر۔

چھوٹے تاجروں کے مطالبات کے عین مطابق ایف بی آر کی خصوصی ٹیکس اسکیم۔

بیس کروڑ روپے تک سالانہ سیل والے دکانداروں کے لیے:

سالانہ سیل کا صرف ایک فیصد ٹیکس۔

کم از کم قابلِ ادائیگی ٹیکس صرف پچیس ہزار روپے۔

اردو اور علاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا سادہ اور آسان گوشوارہ فارم۔

ایف بی آر ویب سائٹ، موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس آفس کے ذریعے آسان فائلنگ۔

ایک دکان۔ ایک صفحہ۔ ایک فیصد۔



‎

Happy Independence Day
13/08/2026

Happy Independence Day

📢 تنخواہ دار طبقے کے لیے اہم خبر!وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے فنانس بل میں انکم ٹیکس کے نئے سلیب متعارف کرا دیے ہیں، ج...
25/06/2026

📢 تنخواہ دار طبقے کے لیے اہم خبر!

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے فنانس بل میں انکم ٹیکس کے نئے سلیب متعارف کرا دیے ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اب سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد مکمل طور پر انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ دیگر آمدنی کے درجات کے لیے نئی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔

اپنی آمدن کے مطابق نئے ٹیکس سلیب ضرور چیک کریں اور دوسروں تک بھی یہ اہم معلومات پہنچائیں۔

dget

انکم ٹیکس فائلنگ ، نوٹس، ٹیکس پلاننگ اور دیگر انکم ٹیکس معاملات میں مددور ہنمائی کے لیے 03338536279
23/06/2026

انکم ٹیکس فائلنگ ، نوٹس، ٹیکس پلاننگ اور دیگر انکم ٹیکس معاملات میں مددور ہنمائی کے لیے
03338536279



Islamabad High Court will remain closed for today.
23/06/2026

Islamabad High Court will remain closed for today.

The ATL surcharge has been revised in the Federal Budget 2026–27 as follows:For individuals, the surcharge has been incr...
19/06/2026

The ATL surcharge has been revised in the Federal Budget 2026–27 as follows:

For individuals, the surcharge has been increased from Rs. 1,000 to Rs. 25,000.

For AOPs, the surcharge has been increased from Rs. 10,000–50,000

For companies, the surcharge has been increased from Rs. 20,000 to Rs. 100,000.

03338536279
Ch Shoaib & Co Law FIRM








Good Morning Everyone

18/06/2026

۔IRIS میں بجلی کے بل کا ٹیکس دو ٹیبز میں کیوں ظاہر ہوتا ہے؟

اگر آپ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے IRIS پورٹل پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں تو ممکن ہے آپ نے یہ بات نوٹ کی ہو کہ بجلی کے بل پر کٹنے والا انکم ٹیکس (سیکشن 235) بیک وقت دو مختلف ٹیبز، Adjustable Tax اور Fixed / Minimum Tax میں نظر آتا ہے۔

اکثر ٹیکس گزار اس صورتحال پر حیران ہوتے ہیں کہ ایک ہی ٹیکس دو مختلف جگہوں پر کیوں موجود ہے۔ درحقیقت یہ IRIS پورٹل کی کوئی خرابی نہیں بلکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 235(4) کی قانونی ضروریات کا نتیجہ ہے۔

قانون کے مطابق اگر کوئی فرد (Individual) یا ایسوسی ایشن آف پرسنز (AOP) سال بھر میں 360,000 روپے یا اس سے کم بجلی استعمال کرتا ہے، تو اس کے بجلی کے بل پر کٹا ہوا ٹیکس "Minimum Tax" تصور کیا جاتا ہے۔

ایسی صورت میں یہ ٹیکس نہ ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا ریفنڈ حاصل کیا جا سکتا ہے، لہٰذا اسے IRIS میں Fixed / Minimum Tax کے تحت ظاہر کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب اگر سالانہ بجلی کے بلوں کی مجموعی رقم 360,000 روپے سے تجاوز کر جائے تو یہی ٹیکس "Adjustable Advance Tax" بن جاتا ہے۔

اس صورت میں ٹیکس گزار اسے اپنی سالانہ ٹیکس ذمہ داری کے خلاف ایڈجسٹ کر سکتا ہے اور بعض حالات میں ریفنڈ کا بھی حقدار ہو سکتا ہے۔ ایسے کیسز میں یہ رقم Adjustable Tax کے ٹیب میں درج کی جاتی ہے۔

قانون رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے الگ اصول مقرر کرتا ہے۔ کمپنیوں کے معاملے میں بجلی کے بل پر کٹنے والا ٹیکس ہمیشہ Adjustable Tax شمار ہوتا ہے، خواہ بجلی کے بل کی مالیت کچھ بھی ہو۔

ٹیکس ماہرین کے مطابق اگر کسی شخص کے نام پر ایک سے زائد بجلی کے میٹر موجود ہوں تو تمام میٹرز کے سالانہ بلوں کو جمع کر کے 360,000 روپے کی حد کا تعین کیا جاتا ہے۔ یہی مجموعی رقم فیصلہ کرتی ہے کہ ٹیکس Adjustable ہوگا یا Fixed/Minimum۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بعض ٹیکس گزار غلطی سے ایک ہی ٹیکس رقم دونوں ٹیبز میں درج کر دیتے ہیں، جس سے ریٹرن میں تضادات پیدا ہوتے ہیں اور FBR کے سسٹم میں مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ اس لیے ریٹرن فائل کرتے وقت سالانہ بجلی کے بلوں کا درست حساب لگانا اور متعلقہ ٹیب کا انتخاب کرنا انتہائی ضروری ہے۔

03338536279
Ch Shoaib & Co Law FIRM

Address

Office Flat No 2 Block 38 PHA D Type Flats G 11/4 Islamabad Https://share. Google/G1EtXigJ9WP9F8fbi
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Advocate & Tax Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Advocate & Tax Consultant:

Shortcuts

Share