Ch Amin Sikandar Advocate

Ch Amin Sikandar Advocate Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ch Amin Sikandar Advocate, Lawyer & Law Firm, chamber no. 1 pak bloc Kaghan Road F8Markaz Islamabad, Islamabad.

11/08/2026

اﯾﮏ ﻋﺎﺩﺕ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﮩـﺖ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺑﺨﺸﺘﯽ ہے، کہ ﻭﮦ اللّٰه تعالٰی پر ہمیشہ ﻧﯿﮏ ﮔﻤﺎﻥ ﺭکھے۔ ﮐﮍﮮ ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﮔزﺭﻧﺎ، ٹوٹنا، ﺑﮑﮭﺮﻧﺎ مگر ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ہر ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻧﯿﻠﮕﻮﮞ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻭﺳﻌﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺍﺳﯽ ﺳﮯ ﺭﺟﻮﻉ ﮐﺮﻧﺎ۔ ﺍﺱ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮧ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ کے لیے ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮐﯿﺎ ہے ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﭘﺎﺭ گزﺭﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺑﮭﯽ وہی ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ہے۔ اللّٰه عزوجل کی عبادت کرتے رہنے سے ہی ہر مشکل راستہ آسان ہوتا ہے۔

With Ch kashif Mahmood from Liaquatpur
03/08/2026

With Ch kashif Mahmood from Liaquatpur

12/07/2026
With Ch Ikram ul Haq sb. senior Advocate from Sadiq Abad Practicing at Islamabad HighCourt
03/07/2026

With Ch Ikram ul Haq sb. senior Advocate from Sadiq Abad Practicing at Islamabad High
Court

A great moment with my good friend, Sardar Muzafar, at Islamabad International Airport.
30/06/2026

A great moment with my good friend, Sardar Muzafar, at Islamabad International Airport.

06/06/2026

*مسلمان کی عزت کا احترام!*

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟‘‘انہوں (صحابہ) نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول خوب جاننے والے ہیں۔ آپ نے فرمایا:’’اپنے بھائی کا اس طرح تذکرہ کرنا جو اسے ناپسند ہو۔‘‘عرض کی گئی: آپ یہ دیکھیے کہ اگر میرے بھائی میں وہ بات واقعی موجود ہو جو میں کہتا ہوں (تو ؟) آپ نے فرمایا:’’جو کچھ تم کہتے ہو ،اگر اس میں موجود ہے تو تم نے اس کی غیبت کی ، اگر اس میں وہ (عیب) موجود نہیں تو تم نے اس پر بہتان لگایا ہے۔‘‘*
📗«صحیح مسلم-6593»

26/05/2026

رب کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو۔ مسلمانوں کو کسی بھی مشکل میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، صبر والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔ للہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں، جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں۔” امام مسجد نبوی ﷺ
عبدالرحمان الحذیفی کا خطبہ حج

25/04/2026

لوگ چاہتے ہیں کہ قسمت اُن کے دروازے پر دستک دے مگر کتاب کے دروازے پر جھانکنے کی زحمت نہ کرنی پڑے۔ چاہتے ہیں کہ محنت کیے بغیر مشہور ہو جائیں، ورزش کیے بغیر چھPack آ جائے، اور بس ایک دن کسی صبح آنکھ کھلے تو وہ امیر، کامیاب اور مطمئن ہوں… جیسے خواب پورا ہو گیا ہو، اور خواب میں پسینہ تک نہ آیا ہو۔

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں: “ہمارے پاس وقت نہیں!” اگر اُن کا موبائل ڈیٹا بول سکتا… تو چیخ چیخ کر بتاتا کہ وقت کتنا “واٹس ایپ” ہو چکا ہے۔

کتابوں کو بور، لیکچرز کو سست اور کورسز کو فضول سمجھنے والوں کے پاس سکرول کرنے کے لیے انگلیاں تیز اور فیصلے کرنے کے لیے دماغ سست ہوتا ہے۔ ان کا مسئلہ یہ نہیں کہ ان کے پاس وقت کم ہے… مسئلہ یہ ہے کہ وہ وقت کو اپنے لیے کم اہم سمجھتے ہیں۔

وہ چاہتے ہیں کوئی تعویذ ملے، کوئی شارٹ کٹ، کوئی “گُر” جو سیدھا خزانے کا نقشہ تھما دے۔ لیکن انہیں یہ کوئی نہیں بتاتا کہ سب سے بڑا تعویذ وقت کا احترام ہے۔

ہم ان کے لیے کیا کریں؟ کتاب ان کے لیے بھاری، ویڈیو لمبی، اور نصیحت بیکار ہے۔ تو بس ہمارے پاس ایک ہی راستہ بچتا ہے…

ہم دعا کرتے ہیں کہ “وقت” ان کو وقت پر سمجھا دے کہ “وقت” ہی وہ چیز ہے جو اگر ہاتھ سے نکل جائے… تو باقی سب کچھ ہاتھ میں ہونے کے باوجود بھی، خالی محسوس ہوتا ہے۔

23/04/2026
21/03/2026

15 طنزیہ اور بے رحم جملے، جو سیدھا دل پر لگیں گے

۱۔ ”مہنگائی کا رونا وہ روتے ہیں جن کی صلاحیت ’سستی‘ ہوتی ہے۔ اپنی ’ویلیو‘ بڑھائیں، ٹماٹروں کی ریٹ لسٹ نہیں۔“

۲۔ ”دوسروں کی ’ریلز‘ (Reels) اسکرول کرتے کرتے آپ کی اپنی زندگی کی ’فلم‘ فلاپ ہو رہی ہے، مگر آپ کو خبر نہیں۔“

۳۔ ”باپ کے پیسے پر اکڑنا ’کمال‘ نہیں، ’وراثت‘ ہے؛ کمال یہ ہے کہ باپ آپ کے کمائے ہوئے پیسے پر فخر کرے۔“

۴۔ ”اگر آپ کا پلان B یہ ہے کہ ’ابو سنبھال لیں گے‘، تو یقین کریں، آپ کبھی ’جوان‘ نہیں ہوں گے۔“

۵۔ ”حسد کرنا چھوڑیں، کیونکہ آپ کا حسد ان کے بینک بیلنس کو کم نہیں کر رہا، الٹا آپ کا ’بلڈ پریشر‘ بڑھا رہا ہے۔“

۶۔ ”کوئی ’مسیحا‘ نہیں آئے گا؛ آپ کی غربت آپ کا ذاتی مسئلہ ہے، اسے اقوامِ متحدہ حل نہیں کرے گی۔“

۷۔ ”’لوگ کیا کہیں گے‘ کا خوف صرف ان کو ہوتا ہے جن کے پاس اپنی کوئی ’پہچان‘ نہیں ہوتی۔“

۸۔ ”کمفرٹ زون میں صرف ’سکون‘ ملتا ہے، ’ترقی‘ نہیں۔ اگر آپ مطمئن ہیں، تو سمجھ لیں آپ کی قبر کُھد چکی ہے۔“

۹۔ ”اگر آپ کے پانچوں دوست ’کنگلے‘ ہیں، تو مبارک ہو! چھٹے کنگلے آپ ہی ہوں گے۔ ریاضی کبھی غلط نہیں ہوتی۔“

۱۰۔ ”خالی جیب کے ساتھ ’انا‘ رکھنا ایسا ہی ہے جیسے بغیر پٹرول کے گاڑی رکھنا، صرف دھکے ہی کھائیں گے۔“

۱۱۔ ”نیٹ فلکس کا سیزن پورا کرنے پر آپ کو کوئی ’میڈل‘ نہیں ملے گا، لیکن زندگی کا سیزن ضائع ہونے پر پچھتاوا ضرور ملے گا۔“

۱۲۔ ”ناکامی یتیم ہوتی ہے، مگر کامیابی کے سو باپ ہوتے ہیں۔ جب تک کامیاب نہیں ہوں گے، کوئی فون بھی نہیں اٹھائے گا۔”
۱۳۔ ”آپ مصروف نہیں ہیں، آپ صرف ’بے ترتیب‘ (Unorganized) ہیں۔ مصروفیت کا ڈرامہ کر کے خود کو دھوکہ دینا بند کریں۔“

۱۴۔ ”اگر آپ کو لگتا ہے کہ تعلیم مہنگی ہے، تو ذرا ’جہالت‘ آزما کر دیکھیں؛ نسلیں اس کا قرض چکاتی رہ جائیں گی۔“

۱۵۔ ”شیر کی طرح جینے کے لیے شیر جیسا ’کلیجہ‘ بھی چاہیے ہوتا ہے، صرف سوشل میڈیا کی بائیو (Bio) میں ’Lion‘ لکھنا کافی نہیں ہوتا۔“
Copied

Address

Chamber No. 1 Pak Bloc Kaghan Road F8Markaz Islamabad
Islamabad
143001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Amin Sikandar Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share