19/01/2023
*🥀کیا ہے اس آیت میں کہ لوگ رو رہے۔۔؟؟*
*پہلے وڈیو دیکھیں پھر تحریر پڑھیں۔۔*
*وَ غَلَّقَتِ الۡاَبۡوَابَ وَ قَالَتۡ ھَیۡتَ لَکَ ؕ*
*اور اس نے تمام دروازے خوب بندکر دیے اور بولی: جلدی آؤ!*
*قاری کا اتنے خوبصورت انداز میں اس بات کو دہرانا سات مختلف لہجوں میں۔۔۔*
*"وَ قَالَتۡ ھَیۡتَ لَکَ ؕ "*
*دل پہ ایک عجیب سا اثر ڈالتا۔۔*
*بندہ خود کو اس جگہ کھڑا ہوا محسوس کرنے لگتا۔۔۔*
*جیسے سب کچھ اس کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا۔۔۔*
*اُس جگہ جہاں ایک عورت، یوسف علیہ السلام کو بہکانے کے لیے کمرے میں لے آئی*
*اور پیچھے سے دروازہ بند کیا اور کبیرہ گناہ کی دعوت دینے لگی۔۔۔*
*آ جاؤ جلدی سے۔۔۔*
*لو آجاؤ۔۔*
*آ بھی جاؤ۔۔*
*بس آ جاؤ۔۔۔*
*جلدی آ جاؤ۔۔*
*ھَیۡتَ لَکَ۔۔*
*پتا ہے لوگ اس دعوت پہ کیوں رو رہے۔۔۔؟؟*
*شرم کا جنازہ نکل گیا اس لیے۔۔۔*
*ایک عورت کے لیے ایسا کہنا آسان بالکل بھی نہیں ہوتا۔۔*
*لیکن یہ نفس ہے جو بہت بڑے بڑے گناہ آسان کر دیتا۔۔*
*شیطان سے بڑی چیز ہے یہ نفس۔۔۔!!*
*اتنی بڑی چیز کہ حیا کو اتروا کے ننگا کروا دیتا۔۔۔*
*شیطان تو صرف دکھاتا ہے یا سُجھاتا ہے، کرواتا نفس ہی ہے۔۔!*
*اور اس لیے بھی رو رہے کہ آزمائش ہے دونوں پر*