ZS Law Firm

ZS Law Firm ZS Law Firm

11/01/2026

31/12/2025

24/05/2025

محکمہ داخلہ نے پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار کر لیا

ایکٹ میں غنڈوں، بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی

غنڈہ ایسا شخص ہے جو مجرمانہ سرگرمی یا سماج مخالف رویے میں ملوث ہو، مسودہ

غنڈہ امن عامہ کیلئے خطرہ اور عوامی پریشانی کا باعث بننے والا شخص ہے، مسودہ

کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو دیا گیا، مسودہ

کمیٹی پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹ یا شکایت پر غنڈہ قرار دے سکتی ہے، مسودہ

منشیات فروشی، جوے، بھتہ خوری یا ہراسانی میں ملوث شخص کو غنڈہ قرار دیا جا سکتا ہے، مسودہ

غنڈے بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جاسکتا ہے، مسودہ

غنڈے بدمعاش کے بینک اکاؤنٹس منجمد، اسلحہ لائسنس کینسل کیے جاسکتے ہیں، مسودہ

غنڈوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور بائیو میٹرک ڈیٹا کولیکشن کی جاسکے گی، مسودہ

متاثرہ شخص ڈویژنل، صوبائی یا اپیل کمیٹیوں میں نظر ثانی اپیل دائر کر سکتا ہے، مسودہ

ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں قائم ٹریبونل اپیل پر سماعت کرے گا، مسودہ

ڈی آئی سی کے احکامات کی خلاف ورزی پر 3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، مسودہ

جرم دہرانے والے مجرمان کو 7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک کے جرمانہ ہوگا، مسودہ

فیملی عدالتیں باپ کو یکساں ملاقات کا حق نہیں دیتیں۔ باپ سے ہر ماہ رقم نکلوانے کے باوجود ملاقات یا تو ملتی ہی نہیں یا محض...
09/05/2024

فیملی عدالتیں باپ کو یکساں ملاقات کا حق نہیں دیتیں۔ باپ سے ہر ماہ رقم نکلوانے کے باوجود ملاقات یا تو ملتی ہی نہیں یا محض براے نام ملتی ہے۔ سب مل کر بچے کو باپ سے متنفر کرتے ہیں۔ ماں اور اس کے گھر والوں کی غنڈہ گردی الگ برداشت کرنی پڑتی ہے۔ ایسے میں جہاں اکثریت باپوں کو غم کھا جاتا ہے وہاں کچھ باپ انتقامی کاروایی کر ڈالتے ہیں۔

I have reached 200 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
14/01/2024

I have reached 200 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

13/10/2023

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ نافذ ہوگیا

پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی قانون سازی کو درست قرار دے دیا گیا

سپریم کورٹ کیسز مقرر کرنے کا اختیار چیف جسٹس سے واپس لیکر 3 رکنی کمیٹی کے پاس ہوگا

3 رکنی کمیٹی میں چیف جسٹس اور 2 سینئر جسٹس شامل ہونگے

آرٹیکل 184/3 کے تحت آیندہ ہونے والے فیصلوں پر اپیل دائر ہوسکے گی، نیا بنچ بنے گا اور تین رکنی کمیٹی اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی

184/3 کا آنے والا ہر معاملہ کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا

184/3 کے مقدمات کو کم از کم تین ججز پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا

آئینی تشریح کے معاملات میں پانچ رکنی سے کم بینچ تشکیل نہیں دیا جائے گا

فیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل دائر کی جائے گی، اپیل کو 14 دنوں میں اصل بینچ سے بڑے بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا

شق 5/2 کے مطابق متاثرہ فریق کو 184/3 کے مقدمات میں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا جائے گا

نظر ثانی کی درخواست میں نیا وکیل کرنے کا اختیار دیا جائے گا

اپیل کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا.

02/10/2023

یہاں لوگوں کو سکسیشن سرٹیفیکیٹ اور ایف آر سی کا فرق ہی معلوم نہیں

ایف آر سی ایک سرٹیفکیٹ نہیں ہے
ایک دستاویز ہے جس پر گھر کے افراد لکھے ہوتے ہیں اور اس کی فیس فقط ایک ہزار روپے ہوتی ہے جب کہ سکسیشن سرٹیفکیٹ وہ سرٹیفکیٹ ہے جسے بنانے کا اختیار سول کورٹ/سول جج کے پاس تھا اب وہ اختیار 2022 میں نادرا کو دے دیا گیا ہے جس کی مقررہ گورنمنٹ فیس 20000 بیس ہزار روپے ہے جس میں گھر کے تمام افراد میں سے کسی ایک فرد کو بذریعہ اسٹام منتخب کیا جاتا ہے گھرانے کے تمام افراد بذریعہ اسٹام نادرا کو حلف دیتے ہیں کہ ہمارے گھرانے میں سے ہم اپنے فلاں فرد(بیٹا بیٹی ماں باپ کوئی بھی مقرر ہو سکتا ہے) کو اپنا (جانشین) سکسیسر مقرر کرتے ہیں اور ہمیں کوئی اعتراض نہیں اور نادرا ان تمام افراد کو اصالتا بلا کر تمام افراد کی بائیو میٹرک کرتا ہے اور ایک فارم لیتا ہے جس پر گھر کی تمام جائیداد لکھواتا ہے گھر کے تمام افراد کی تفصیل لیتا ہے متوفی کے نام کون کون سی جائیداد ہے اور اس پر جائیداد کے حصص تحریر کرتا ہے کہ مثال کے طور ہر ایک متوفیہ ہے اور اس کے خاوند کو کتنا حصہ جائے گا بیٹیوں کا جائداد میں کتنا حصص ہے اور بیٹوں کا نیز تمام جائداد درج کر دی جاتی ہے روپو‍ں میں یا زمین (زمین کی صورت میں حصص ہی درج ہو گا) اور ان کو کچھ دن بعد ایک سکسیشن (جانشینی) سرٹیفکیٹ بنا کر دے دیا جاتا ہے جس کی بنیاد پر اگر متوفیہ/متوفی سرکاری ملازم تھا اور دوران سروس انتقال کر گیا تو اس کی پینشن جو وصول کرے گا وہی سکسیسر ہو گا جس کے نام نادرا سکسیشن سرٹیفکیٹ بنا کر دے گا اور اس جانشین کے بغیر پھر تمام افراد جائداد کو بانٹ نہیں سکتے اس کا ہر جگہ جانا لازم ہو گا

امید ہے سمجھ آ گئی ہو گی

اگر آپکا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو چکا ہے یا ابھی تک پرنٹ ہو کر نہیں آیا تو آپ dlims.punjab.gov.pk‎ پر جا کر اپنا ای لائسنس ...
11/09/2023

اگر آپکا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو چکا ہے یا ابھی تک پرنٹ ہو کر نہیں آیا تو آپ dlims.punjab.gov.pk‎ پر جا کر اپنا ای لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار میں بہتری لانے کے بعد پچھلے کچھ عرصے میں 30 لاکھ سے زائد شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں۔
‎ ‎ ‎

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا غیر معمولی آرڈر کے پی کے تمام سیشن ججز کو ارسال  " ملزم نے ایک دفعہ کسی بھی عدالت سے عبوری...
19/08/2023

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا غیر معمولی آرڈر کے پی کے تمام سیشن ججز کو ارسال " ملزم نے ایک دفعہ کسی بھی عدالت سے عبوری ضمانت کرا لی تو (جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا وہ ضمانت پر ہے) تب تک کسی بھی اور مقدمے میں پولیس سمیت تمام دیگر ادارے گرفتار نہیں کر سکیں گے "

Address

Islamabad

Telephone

+923341111579

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZS Law Firm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ZS Law Firm:

Share