Al Madina Associate

Al Madina Associate We provide real estate services in Bahria Town

.................. کاپی .مسلمان بچوں بچیوں کو چاہیے قران شریف کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمہ اور تفسیر بھی پڑھیں.بہتر طریقہ...
02/11/2025

.................. کاپی .
مسلمان بچوں بچیوں کو چاہیے قران شریف کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمہ اور تفسیر بھی پڑھیں.
بہتر طریقہ ہے ایک بار تفسیر دھیان سے پڑھ لیں
اس کے بعد قران ترجمہ والا کی تلاوت کریں گےبتو خود بخود ہر چیز بخوبی ریفریش ہوتی رہے گی. .

اور ویسے بھی وجد .. سرور تب ہی آتا ہے.........
سورۃ الکہف میں کتے کے اپنے اگلے پاؤں پھیلانے کا ذکر کیوں کیا گیا ہے؟

اور جب اصحاب کہف دائیں اور بائیں کروٹیں بدل رہے تھے تو کتا کیوں نہیں پلٹ رہا تھا؟

ہم میں سے اکثر نے سورۃ الکہف سینکڑوں مرتبہ تلاوت کی ہوگی مگر شاید ہی کبھی اس بات پر غور کیا ہو کہ قرآن نے کتے کے پلٹنے کا ذکر نہیں کیا. حالانکہ ہمیں بتایا گیا کہ اصحابِ کہف کو دائیں بائیں پلٹایا جاتا رہا تاکہ ان کے جسموں پر زخم یا سڑن پیدا نہ ہو۔

ایک جرمن طبی سائنسدان نے کہا

ایک دن میں سفر کر رہا تھا کہ ایک نوجوان میرے پاس آیا اور مجھے قرآن مجید کا ترجمہ شدہ نسخہ پیش کیا۔ میں نے شکریہ ادا کیا اور اسے جیب میں رکھ لیا، ارادہ یہ تھا کہ نوجوان کے جانے کے بعد کسی کو شرمندہ کیے بغیر اسے کوڑے میں پھینک دوں۔

میں اسے بھول گیا اور جہاز میں سوار ہوگیا ۔ پرواز طویل اور بور تھی، جیب میں رکھا وہ نسخہ یاد

آیا تو میں نے اسے نکال کر ورق الٹنے شروع کیے ۔ میری نظر سورۃ الکہف پر پڑی تو میں نے پڑھنا شروع کیا، اور دو : آیات نے میری توجہ اپنی طرف مبذول کرلی

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے

اور تم دیکھتے کہ جب سورج طلوع ہوتا تو غار سے دائیں طرف ہٹ جاتا تھا اور جب غروب ہوتا تو ان سے بائیں طرف کتراتا ہوا نکل جاتا تھا، اور وہ غار کے کشادہ حصے میں تھے ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے ۔ جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جسے وہ گمراہ کردے تو تم اس کے لیے کوئی کارساز نہیں پاؤ گے ۔

(سورة الكهف آیت (17)

اور پھر

اور تم خیال کرتے کہ وہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سو رہے تھے، اور ہم انہیں دائیں اور بائیں کروٹ دلواتے رہے، اور ان کا کتا غار کے دہانے پر اپنے اگلے پاؤں پھیلائے ہوئے تھا ۔ اگر تم انہیں دیکھ لیتے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے اور تمہیں ان سے خوف آجاتا ۔

(سورة الكهف آیت (18)

: ڈاکٹر نے کہا

یہ تو سمجھ میں آتا ہے کہ انہیں نیند کے دوران پلٹایا " جا رہا تھا تاکہ ان کے جسموں پر زخم یا سڑن نہ بنے، کیونکہ وہ لمبے عرصے تک ایک ہی حالت میں تھے ۔ لیکن مجھے جس بات نے حیران کیا وہ پچھلی آیت تھی جس میں بتایا گیا کہ سورج کی روشنی غار میں داخل ہوتی تھی، مگر ان کے جسموں پر براہ راست نہیں پڑتی تھی ۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کی شعاعیں روز غار میں آتی تھیں مگر انہیں براہ راست نہیں چھوتی تھیں ۔ ڈاکٹر نے کہا: طبی طور پر یہ بات ثابت ہے کہ اگر کسی مریض کو طویل عرصے تک ایک ہی حالت میں رہنا پڑے تو کمر یا جسم پر زخم نہ بننے کے لیے جگہ ہوا دار ہونی چاہیے اور بالواسطہ سورج کی روشنی ہونی چاہیے،
لیکن براہِ راست دھوپ نہیں پڑنی چاہیے ۔

پھر جب اس نے اگلی آیت پر غور کیا تو اسے احساس ہوا کہ واقعی نیند کے دوران جسم کو حرکت دینا زخموں اور سڑن سے بچاتا ہے ۔

مگر جس بات نے اسے انتہائی حیران کیا وہ یہ تھی کہ کتا تو نہیں پلٹا جا رہا تھا - وہ صرف غار کے دہانے پر اپنے اگلے پاؤں پھیلائے ہوئے تھا، 309 سال تک - مگر اس کا جسم نہ سڑا نہ گل سڑا

یہ بات اس جرمن ڈاکٹر کو مزید تحقیق پر ابھار گئی۔ اس نے کتوں کی جسمانی بناوٹ کا مطالعہ کیا اور حیرت انگیز طور پر دریافت کیا کہ کتوں میں جلد کے نیچے ایسے غدود پائے جاتے ہیں جو ایک خاص مادہ خارج کرتے ہیں - یہ مادہ جسم میں زخم یا سڑن کو پیدا ہونے سے روکتا ہے، جب تک کتا زندہ ہو، خواہ وہ حرکت نہ بھی کرے۔

اسی لیے اصحابِ کہف کا کتا پلٹنے کا محتاج نہ تھا ۔

یہی قرآنی معجزہ اس جرمن سائنسدان کے اسلام قبول کرنے کا سبب بنا۔
بیان کا نکتہ

سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس غیر مسلم سائنسدان نے صرف پہلی مرتبہ سورۃ الکہف پڑھتے ہی ان نکتوں کو محسوس کیا جبکہ ہم میں سے کتنے ہی لوگ روز قرآن پڑھتے ہیں مگر غور نہیں کرتے

اللہ تعالیٰ نے خود قرآن میں فرمایا ہے

یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں، اور عقل والے نصیحت حاصل کریں ۔

السلام علیکم،جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اس وقت بحریہ ٹاؤن سمیت پورے ملک میں پراپرٹی مارکیٹ ایک کریکشن فیز سے گزر رہی ہے۔ اگر ...
23/10/2025

السلام علیکم،
جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اس وقت بحریہ ٹاؤن سمیت پورے ملک میں پراپرٹی مارکیٹ ایک کریکشن فیز سے گزر رہی ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی پراپرٹی ہے جسے آپ ارجنٹ سیل کرنا چاہتے ہیں، تو ہم سے رابطہ کریں -ہم آپ کے لیے بہتر کیش یا مرجنگ ڈیل ترتیب دینے کی کوشش کریں گے تاکہ آپ کی پراپرٹی بہترین قیمت پر فروخت ہو سکے۔

ساتھ ہی، یہ وقت انویسٹمنٹ اور خریداری کے لیے بھی نہایت موزوں ہے، کیونکہ مارکیٹ اپنی lowest valuation stage پر ہے۔ آج کی بروقت سرمایہ کاری مستقبل میں بہترین capital gain کا ذریعہ بن سکتی ہے

دنیا میں نمیبیا وہ واحد ملک ہے جہاں کا ساحلِ سمندر براہِ راست ایک وسیع صحرا سے جا ملتا ہے۔ یہ منفرد جغرافیائی امتزاج نمی...
01/10/2025

دنیا میں نمیبیا وہ واحد ملک ہے جہاں کا ساحلِ سمندر براہِ راست ایک وسیع صحرا سے جا ملتا ہے۔ یہ منفرد جغرافیائی امتزاج نمیبیا کو ایک حیرت انگیز قدرتی منظر فراہم کرتا ہے، جو دنیا میں اور کہیں نہیں ملتا۔

نمیبیا کا ساحل اور صحرا: ایک انوکھا امتزاج
نمیب ڈیزرٹ (Namib Desert)، جو دنیا کے قدیم ترین صحراؤں میں شمار ہوتا ہے، تقریباً 55 ملین سال پرانا ہے۔ یہ صحرا نمیبیا کے مغربی ساحلی علاقے میں واقع ہے اور براہِ راست بحرِ اوقیانوس (Atlantic Ocean) سے جا ملتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں ایک طرف گرم اور خشک ریت کے بلند و بالا ٹیلے (dunes) ہیں اور دوسری طرف ٹھنڈی سمندری ہوائیں چلتی ہیں۔

اہم خصوصیات:
مشہور سینڈ ڈونز (ریت کے ٹیلے):
نمیب صحرا میں Sossusvlei کے علاقے میں دنیا کے سب سے بلند ریت کے ٹیلے موجود ہیں، جن میں سے کچھ کی اونچائی 300 سے 400 میٹر تک ہے۔

کیلویری کلیف (Skeleton Coast):
نمیبیا کا ساحل Skeleton Coast کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہاں شدید دھند اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی بحری جہاز تباہ ہو چکے ہیں۔ یہاں جہازوں کے ٹوٹے ہوئے ڈھانچے اور وہیل مچھلیوں کی باقیات دیکھی جا سکتی ہیں۔

نادر جنگلی حیات:
نمیب صحرا کے شدید موسمی حالات کے باوجود یہاں کئی خاص جانور پائے جاتے ہیں جیسے ریگستانی ہاتھی، صحرا کے شیر، اور اوریکس (Oryx) جو صحرائی زندگی کے مطابق خود کو ڈھال چکے ہیں۔

سمندری دھند (Coastal Fog):
نمیب صحرا میں پانی کی کمی کے باوجود نمیب کے ساحل پر ایک خاص قدرتی نظام ہے جہاں بحرِ اوقیانوس سے اٹھنے والی ٹھنڈی ہوائیں دھند بناتی ہیں، جو یہاں کے پودوں اور جانوروں کو زندہ رہنے میں مدد دیتی ہے۔

دنیا میں ایسا منظر اور کہیں نہیں!
اگرچہ کچھ اور جگہوں پر بھی صحرا اور سمندر کا قرب موجود ہے، جیسے کہ چلی میں اٹاکاما صحرا (Atacama Desert) یا آسٹریلیا میں گریٹ وکٹوریا ڈیزرٹ (Great Victoria Desert)، لیکن نمیبیا وہ واحد ملک ہے جہاں صحرا براہ راست سمندر سے جا ملتا ہے اور ساحل پر حیرت انگیز قدرتی مناظر تخلیق کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نمیبیا کا یہ ساحلی صحرا سیاحوں، محققین اور فوٹوگرافروں کے لیے ایک دلچسپ مقام ہے، جو ایک ساتھ سمندر اور صحرا کی خوبصورتی کو ایک ہی جگہ دیکھنے آتے ہیں۔

پراپرٹی بیچنے کے 5 سنہری اصول ۔ رئیل اسٹیٹ میں فراڈ سے کیسے بچیں؟ رئیل اسٹیٹ میں فراڈ سے بچنے کے 5 سنہری اصولپراپرٹی بیچ...
25/09/2025

پراپرٹی بیچنے کے 5 سنہری اصول ۔ رئیل اسٹیٹ میں فراڈ سے کیسے بچیں؟

رئیل اسٹیٹ میں فراڈ سے بچنے کے 5 سنہری اصول

پراپرٹی بیچنا کبھی بھی آسان کام نہیں ہوتا۔ اکثر لوگ رئیل اسٹیٹ فراڈ کا شکار ہو کر نقصان اٹھاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ چند آسان اصولوں پر عمل کریں تو محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ اصول آزمودہ، سادہ اور مددگار ہیں۔ اس بلاگ میں ہم آپ کے ساتھ پانچ سنہری اصول شیئر کریں گے جو آپ کو رئیل اسٹیٹ فراڈ سے بچاتے ہیں اور پراپرٹی بہترین انداز میں فروخت کرنے میں رہنمائی کرتے ہیں۔

1۔ درست ڈیلر کا انتخاب کریں
سب سے پہلا قدم سب سے اہم ہے۔ ہمیشہ ایسے ڈیلر کا انتخاب کریں جس کے پاس اچھی شہرت اور تجربہ ہو۔ ہر ڈیلر بُرا نہیں ہوتا۔ کچھ ایماندار ہوتے ہیں لیکن انہیں مارکیٹ کا علم نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر آپ کا پلاٹ 75 لاکھ کا ہو اور نا تجربہ کار ڈیلر اسے صرف 50 لاکھ میں بیچ دے۔ یہ فراڈ تو نہیں مگر آپ کے لیے بڑا نقصان ہے۔ ایک ماہر ڈیلر اصلی مارکیٹ ریٹس جانتا ہے اور اس کے پاس متحرک خریدار ہوتے ہیں۔ اس طرح آپ نقصان سے بچ سکتے ہیں اور فراڈ سے دور رہ سکتے ہیں۔

2۔ پراپرٹی کی اصل قیمت ضرور معلوم کریں
کبھی بھی پراپرٹی اس وقت تک نہ بیچیں جب تک اس کی اصل مارکیٹ ویلیو نہ جان لیں۔ ریٹس معلوم کرنے کے لیے پراپرٹی کی مختلف ایپس استعمال کریں۔ مقامی ڈیلرز سے پوچھیں۔ حالیہ خرید و فروخت کے بارے میں لوگوں سے بات کریں۔ پراپرٹی خود جا کر دیکھیں۔ اگر مارکیٹ ریٹ 70 لاکھ ہے تو آپ 72 لاکھ کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ لیکن ڈیلر کی کمیشن پہلے سے واضح کریں۔ یاد رکھیں، کبھی یہ نہ کہیں کہ آپ جلدی میں ہیں یا زبردستی بیچ رہے ہیں۔ اس طرح کہنے والے اکثر فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ ڈیلرز یا خریدار اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

3۔ درست وقت پر فروخت کریں
پراپرٹی کی قیمتیں وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔ بعض اوقات کئی سال تک قیمتیں نیچے رہتی ہیں اور پھر اچانک بڑھ جاتی ہیں۔ غلط وقت پر بیچنا آپ کو بڑا نقصان دے سکتا ہے۔ مثال کے طور پر 2025 میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خریدنے کا وقت ہے، بیچنے کا نہیں۔ اگر کوئی ہنگامی ضرورت نہ ہو تو بہتر ہے انتظار کریں۔ ہمیشہ قابلِ اعتماد ڈیلرز یا دوستوں سے مشورہ کریں اور پھر فیصلہ لیں۔ اس طرح آپ نقصان سے بچ سکتے ہیں اور فراڈ کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

4۔ عمل کو شفاف رکھیں
محفوظ ڈیلنگ کے لیے شفافیت سب سے ضروری ہے۔ کمیشن پر ڈیلر سے کھل کر بات کریں۔ ڈیلر سے کہیں کہ خریدار کو براہِ راست آپ سے ملوائے۔ فراڈ زیادہ تر وہاں ہوتا ہے جہاں ڈیلر خریدار کو چھپاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کی ڈیمانڈ 50 لاکھ ہے اور خریدار بھی راضی ہے تو خریدار سے براہِ راست ملاقات کریں۔ اس سے اعتماد بنتا ہے اور الجھنیں ختم ہوتی ہیں۔ براہِ راست خرید و فروخت فراڈ کے خطرے کو کم کر دیتی ہے۔

5۔ تمام ریکارڈ محفوظ رکھیں
پراپرٹی کے معاملات میں دستاویزات سب سے زیادہ اہم ہیں۔ کبھی بھی ایسا معاہدہ سائن نہ کریں جسے آپ سمجھتے نہ ہوں۔
ضرورت پڑنے پر اُردو معاہدہ طلب کریں۔ چیک یا پے آرڈر کے نمبر ہمیشہ چیک کریں اور بینک سے تصدیق کریں۔
تمام ٹیکس اور ٹرانسفر فیس کی رسیدیں محفوظ رکھیں۔ ٹرانسفر کے وقت خود موجود رہیں۔ آخری طے شدہ ادائیگی لازمی معاہدے میں درج کریں۔ یہ تمام اقدامات آپ کو قانونی مسائل سے بچاتے ہیں اور رئیل اسٹیٹ فراڈ سے محفوظ رکھتے ہیں۔

یہ اصول کیوں ضروری ہیں؟
پراپرٹی کا لین دین ایک اہم اور بڑا مالی فیصلہ ہوتا ہے۔ عام خریداری میں لوگ بار بار تصدیق کرتے ہیں، لیکن پراپرٹی جیسے بڑے لین دین میں اکثر احتیاط نہیں کرتے۔ یہی لاپرواہی بڑے نقصان اور فراڈ کا باعث بنتی ہے۔ اگر آپ ان پانچ اصولوں پر عمل کریں تو محفوظ رہیں گے۔ ہمیشہ معلومات حاصل کریں، تفصیلات کی تصدیق کریں اور سب کچھ شفاف رکھیں۔

نتیجہ
پراپرٹی کی فروخت محفوظ اور کامیاب بنائی جا سکتی ہے اگر آپ یہ سنہری اصول اپنائیں:
1 درست ڈیلر کا انتخاب کریں۔
2 پراپرٹی کی اصل قیمت جانیں۔
3 فروخت کے لیے درست وقت کا انتخاب کریں۔
4 عمل شفاف رکھیں۔
5 تمام ریکارڈ محفوظ رکھیں۔

یہ اقدامات نہ صرف آپ کو رئیل اسٹیٹ فراڈ سے بچاتے ہیں بلکہ ایک ہموار اور کامیاب ڈیل کی ضمانت بھی دیتے ہیں۔
کیا آپ محفوظ پراپرٹی رہنمائی چاہتے ہی
ابسے رابطہ کریں۔
Al Madina Associate

Gondal Group of marketing is reputable and trusted real estate agency and construction company in Islamabad

25/09/2025
18/09/2025

New washroom design


یہ ایک ہزار گرام لوہے کا ایک بسکٹ ہے اس کی خام قیمت تقریباً 65 روپے ہے۔ اگر آپ اس سے گھوڑے کے نعل بنائیں گے تو یہ بڑھ کر...
16/09/2025

یہ ایک ہزار گرام لوہے کا ایک بسکٹ ہے اس کی خام قیمت تقریباً 65 روپے ہے۔ اگر آپ اس سے گھوڑے کے نعل بنائیں گے تو یہ بڑھ کر تقریباً پانچ سو کا ہو جائے گا ۔ اگر آپ اس سے سلائی کی سوئیاں بنائیں گے تو اس کی قیمت تقریباً چالیس ہزار روپے ہو جائے گی ۔ اگر آپ اس سے گھڑی کے سپرنگ اور گیئر بنائیں گے تو اس کی قیمت تقریباً چالیس لاکھ روپے تک ہو جائے گی اور اگر آپ اس سے لتھوگرافی میں استعمال ہونے والے پریسیژن لیزر پارٹس بنائیں گے تو اس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ تک جا پہنچے گی ۔
آپ کی اصل ویلیو وہ نہیں جو آپ کو وراثت میں ملی ہے بلکہ وہ ہے جو آپ خود کو بہترین انداز میں ڈھال کر بناتے ہیں۔

جمعۃ المبارک
12/09/2025

جمعۃ المبارک

اپنی فیملی کو بھاگم دوڑ جلالپور سے ملتان شفٹ کیا تو میرے پاس وقت بھی تھا اور وسائل بھی، اپنی ضرورت کا سامان بھی اٹھا لیا...
10/09/2025

اپنی فیملی کو بھاگم دوڑ جلالپور سے ملتان شفٹ کیا تو میرے پاس وقت بھی تھا اور وسائل بھی، اپنی ضرورت کا سامان بھی اٹھا لیا، اہم کاغذات کو محفوظ جگہ بھی رکھ لیا مگر پھر بھی دوسرے شہر، دوسری جگہ جا کر عجیب بےسروسامانی کی سی کیفیت تھی۔ ایک دوست سے چارپائیوں کا کہا، دوسرے کو پیڈسٹل فین کا۔ ملتان کے بہت سے دوستوں کی کال آئی کہ گھر کی چابی حاضر ہے، ہم اپنے رشتہ داروں کے گھر رہ لیتے ہیں، آپ ہمیں خدمت کا موقع دیں۔ اس سب کے باوجود یہ احساس ہے کہ میری فیملی اپنا گھر بار چھوڑ کر ایک دوسری جگہ رہ رہی ہے۔

پھر ان کا خیال آیا جنہیں پانی نے سنبھلنے کا موقع تک نہیں دیا۔ جو صبح گھر سے باہر نکلنے لگے تو گلی میں سیلاب کا پانی دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے،اور ابھی وہ دیکھ ہی رہے تھے کہ پانی ان کے گھروں، کمروں میں گھس آیا۔ وہ اپنے کچے مکانوں کی چھتوں پہ چڑھے تو چہار سو مٹیالے پانی میں خود کو گھرا ہوا پایا، وہ اپنا ضروری سامان تو کیا، اپنے مال مویشی بھی نہ بچا سکے جن کے گرد ان کی معیشت چلتی ہے۔

یہ لوگ شہر میں اپنے دوستوں عزیزوں کو کال کرتے رہے کہ ہمیں بچا لو، یہ ریسکیو کی منت کرتے رہے، اپنا نام، پتہ، بھیجتے رہے۔ ان کی دیواریں گریں، تو ٹیلوں پہ چڑھ گئے، ٹیلے ڈوبنے لگے تو درختوں سے لٹک گئے۔ یہ ہزاروں لوگ ابھی بھی سیلاب کے عین وسط میں منتظر ہیں کہ زمین اپنا دہانہ کھولے اور پانی نگل لے، یا کسی موٹر بوٹ پہ نارنجی جیکٹ پہنے کوئی فرشتہ انہیں موت کے منہ سے نکال جائے۔

اور جب یہ شہر پہنچیں گے تو ایک اور بےسروسامانی ان کی منتظر ہو گی۔ ایک بےیقینی کی کیفیت ہو گی کہ کہیں یہ شہر بھی تو ڈوب نہیں رہا، ریلیف کیمپ میں کھانا ملے گا؟ یہ واپس کیسے جائیں گے؟ ان کا تو کوئی ایسا دوست بھی نہیں جو انہیں کہے کہ گھر کی چابی حاضر ہے۔

جن لوگوں کے گھروں میں پچاس سو من گندم ہر وقت پڑی رہتی تھی، وہ اب امدادی کیمپس میں، سڑکوں پر منتظر ہیں کہ کوئی کیمرے کے سامنے ان کے ہاتھ ایک سفید ڈبہ پکڑوا کر تصویر بنائے اور انہیں کھانے کو کچھ مل سکے۔

Address

Islamabad

Telephone

+923367111682

Website

https://youtube.com/@Mr.Dildar671?si=TIvPF-c4MDdTT5q3

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Madina Associate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share