16/02/2024
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت میں 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجےسےہوگا۔