19/08/2026
حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرِثانی کے لیے رجوع نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان سمیت ہر قیدی کو بہترین ممکنہ علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے، حکومت کو اس پر من و عن عمل کرنا چاہیے
جو لوگ جیل میں رہ چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ جیل کی زندگی کتنی مشکل ہوتی ہے۔ میں خود بھی عمران خان کی حکومت میں 31 دن اڈیالہ جیل میں رہا ہوں، اس لیے جیل کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔
جب 70 سال سے زائد عمر کا کوئی شخص جیل میں ہو اور اسے صحت کے مسائل بھی لاحق ہوں تو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھی حکومت کو اسے علاج اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔ یہ کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کا نہیں، بلکہ انسانی حقوق اور بنیادی انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے