Wafaqi Mohasib Secretariat R.O Hyderabad

Wafaqi Mohasib Secretariat R.O Hyderabad Poor men's Court
Wafaqi Mohtasib (Ombudsman's) Secretariat Hyderabad

سینٹ بوناوینچر ہائی اسکول حیدرآباد میں وفاقی محتسب کے حوالے سے آگاہی سیشنحیدرآباد، 10 ستمبر 2026: وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ...
15/09/2026

سینٹ بوناوینچر ہائی اسکول حیدرآباد میں وفاقی محتسب کے حوالے سے آگاہی سیشن

حیدرآباد، 10 ستمبر 2026: وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس حیدرآباد کے زیرِ اہتمام سینٹ بوناوینچر ہائی اسکول حیدرآباد میں وفاقی محتسب کے کردار، خدمات اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے ایک خصوصی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔

سیشن میں جناب غلام رسول اپن، سینئر ایڈوائزر و انچارج، ریجنل آفس حیدرآباد اور ڈاکٹر سید رضوان احمد، ایڈوائزر نے طلبہ سے خطاب کیا۔ جناب غلام رسول اپن نے وفاقی محتسب کے ادارے کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے دائرۂ اختیار، کردار اور وفاقی سرکاری اداروں سے متعلق عوامی شکایات کے مفت اور فوری ازالے کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا۔

جناب غلام رسول اپن نے طلبہ کو تعلیم پر بھرپور توجہ دینے، سخت محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود بھی سینٹ بوناوینچر اسکول کے سابق طالب علم ہیں اور انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم اسی ادارے سے حاصل کی۔

ڈاکٹر سید رضوان احمد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں محنت، مطالعہ اور اپنے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ انگریزی زبان سیکھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ موجودہ دور میں انگریزی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی اور کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ڈاکٹر سید رضوان احمد نے بھی بتایا کہ وہ سینٹ بوناوینچر اسکول کے سابق طالب علم ہیں اور ان کی اسکولی تعلیم بھی اسی ادارے سے ہوئی ہے

سیشن کے آغاز پر جناب سلیم انجم، پرنسپل، سینٹ بوناوینچر ہائی اسکول اور سر عبدالرؤف شیرانی، آفس سپرنٹنڈنٹ و سینئر ڈسپلن انچارج نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے افسران کے درمیان خوشگوار ماحول میں مفید گفتگو اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔

آگاہی سیشن کے دوران طلبہ کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں شکایات درج کرانے کے طریقۂ کار اور دستیاب آن لائن سہولیات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ طلبہ نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

سیشن کے تمام انتظامات کی ذمہ داری جناب عفان علی، ڈی پی اے و میڈیا فوکل پرسن، ریجنل آفس حیدرآباد نے احسن طریقے سے انجام دی اور پروگرام کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ایسے آگاہی سیشنز کا مقصد نوجوان نسل کو اپنے حقوق، وفاقی محتسب کے کردار اور شکایات کے ازالے کے نظام سے آگاہ کرنا، جبکہ طلبہ کو تعلیم، محنت اور مثبت سوچ کے ذریعے اپنے مستقبل کے اہداف حاصل کرنے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

وفاقی محتسب — عوام کی آواز، فوری اور مفت انصاف کی جانب ایک مؤثر قدم۔

انٹرنز کے لیے وفاقی محتسب حیدرآباد کے دفتر میں خصوصی ڈسکشن سیشن اور دورہوفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد میں وفاقی ٹیکس مح...
28/08/2026

انٹرنز کے لیے وفاقی محتسب حیدرآباد کے دفتر میں خصوصی ڈسکشن سیشن اور دورہ

وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد میں وفاقی ٹیکس محتسب (FTO) حیدرآباد کے اسسٹنٹ ایڈوائزر جناب سجاد علی مانگی اور ان کے انٹرنز کے لیے ایک خصوصی تعلیمی ڈسکشن سیشن اور آفتابی دورے کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن اور دورے کے اہم نکات:

خوش آمدید اور ابتدائی تعارف: سیشن کا آغاز ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) جناب قاضی ناظم نعیم نے کیا، جنہوں نے آئے ہوئے تمام مہمانوں اور انٹرنز کو خوش آمدید کہا اور وفاقی محتسب کے ادارے کا بنیادی تعارف پیش کیا۔

وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار پر تفصیلی گفتگو: انچارج و سینئر ایڈوائزر جناب غلام رسول احپن نے وفاقی محتسب کے ادارے کے قوانین، کام کرنے کے طریقہ کار اور دائرہ اختیار (Jurisdiction) کے حوالے سے تمام اہم پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

رجسٹریشن اور عملدرآمد کے مراحل: اسسٹنٹ رجسٹرار / امپلی منٹیشن آفیسر جناب منیر عباسی نے شکایات کی رجسٹریشن اور فیصلوں پر عملدرآمد (Implementation) کے تمام طریقہ کار کی وضاحت کی۔

سوال و جواب کا سیشن (Q&A): سیشن کے دوران ایک معلوماتی سوال و جواب کا مرحلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں انٹرنز کے پوچھے گئے مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور ان کے نکات کی وضاحت کی گئی۔

سماعت کے طریقہ کار کا مشاہدہ: سیشن کے بعد انٹرنز نے ریٹائرڈ سفیر / ایڈوائزر ڈاکٹر سید رضوان احمد کے آفس کا دورہ کیا اور وہاں شکایات کی براہِ راست سماعت (Hearing Procedure) کا عمل بچشمِ خود دیکھا۔

ایسوسی ایٹ ایڈوائزر سے گفتگو: بعد ازاں انٹرنز نے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر ڈاکٹر بدر الدین شیخ سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے زیرِ انتظام آنے والی ایجنسیوں اور اداروں کے حوالے سے تفصیلی معلومات اور نکات شیئر کیے۔

میزبانی و الوداعی کلمات: اس پورے پروگرام کی میزبانی اور انتظامی امور جناب عفان علی (ڈی پی اے / ایڈمن) نے نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیے اور سیشن کے اختتام پر تمام تمام مہمانوں اور انٹرنز کو باقاعدہ الوداع کیا۔

وفاقی محتسب — عوام کو فوری اور مفت انصاف کی فراہمی کے لیے پُرعزم۔

حیسکو کے خلاف شکایات کی سماعت اور انٹرنز کے لیے بریفنگ سیشن​وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کے ایڈوائزر ڈاکٹر سید رضوان ا...
25/08/2026

حیسکو کے خلاف شکایات کی سماعت اور انٹرنز کے لیے بریفنگ سیشن

​وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کے ایڈوائزر ڈاکٹر سید رضوان احمد حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (HESCO) کے خلاف موصول ہونے والی عوامی شکایات کی سماعت کر رہے ہیں۔

​اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب (FTO) کی جانب سے آئے ہوئے انٹرنز کو سماعت کے طریقہ کار اور کیسز کی پروسیسنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب کے اسسٹنٹ ایڈوائزر بھی موجود تھے۔

​سماعت کے دوران سائلین کے مسائل اور شکایات کو غور سے سنا گیا اور متعلقہ حکام کو قانون و قواعد کے مطابق شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

​وفاقی محتسب — عوام کو فوری اور مفت انصاف کی فراہمی کے لیے پُرعزم۔

​

Honourable Wafaqi Mohtasib Naveed Kamran Baloch Visits Regional Office HyderabadHYDERABAD, 19th  August, 2026: The Honou...
20/08/2026

Honourable Wafaqi Mohtasib Naveed Kamran Baloch Visits Regional Office Hyderabad
HYDERABAD, 19th August, 2026: The Honourable Wafaqi Mohtasib (Ombudsman) Mr. Naveed Kamran Baloch visited the Regional Office, Hyderabad, where he held a detailed meeting with the Regional Head and officers of the Regional Office to review its overall functioning and discussed matters relating to administration, registration of complaints and implementation of the decisions of the Wafaqi Mohtasib.
The meeting was attended by Mr. Ghulam Rasool Ahpan, Regional Head; Dr. Syed Rizwan Ahmed, Advisor; Dr. Badaruddin Shaikh, Associate Advisor; Mr. Qazi Nazim Naeem, Deputy Director (Admn); and Mr. Munir Ahmed, Assistant Registrar/Implementation Officer.
During the meeting, various administrative matters and issues relating to the registration and processing of complaints were discussed in detail. The Honourable Wafaqi Mohtasib also reviewed matters concerning implementation of the decisions and recommendations of the Wafaqi Mohtasib and emphasized the need for timely and effective action to ensure that the relief granted to complainants is delivered without unnecessary delay.
The Honourable Wafaqi Mohtasib stressed that the primary objective of the institution is to provide speedy, accessible and effective relief to the public. He also emphasized the importance of efficient complaint registration, expeditious disposal of cases and close monitoring of implementation matters.
The Regional Head and officers apprised the Honourable Wafaqi Mohtasib of the working of the Regional Office and highlighted various administrative and operational matters requiring immediate attention. The Honourable Wafaqi Mohtasib provided guidance on the issues discussed and emphasized improved coordination, efficiency and responsiveness in the performance of official duties.

16/08/2026

Honourable Federal Ombudsman Pakistan, Mr. Naveed Kamran Baloch Message on occasion of 14 August - Independence Day of Islamic Republic of Pakistan 🇵🇰

ای او بی آئی (EOBI) کے خلاف شکایات کی سماعتوفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر، ڈاکٹر بدرالدین شیخ کی ...
11/08/2026

ای او بی آئی (EOBI) کے خلاف شکایات کی سماعت

وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر، ڈاکٹر بدرالدین شیخ کی جانب سے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی سماعت کی جا رہی ہے۔

سماعت کے دوران سائلین کے مؤقف اور مسائل کو تفصیل سے سنا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کو شکایات کے جلد اور قانون کے مطابق ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔

وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد عوامی شکایات کے فوری ازالے اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔


حیسکو کے خلاف شکایات کی سماعتوفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کے ایڈوائزر، ڈاکٹر سید رضوان احمد حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کم...
11/08/2026

حیسکو کے خلاف شکایات کی سماعت

وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کے ایڈوائزر، ڈاکٹر سید رضوان احمد حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (HESCO) کے خلاف موصول ہونے والی عوامی شکایات کی سماعت کر رہے ہیں۔

سماعت کے دوران سائلین کے مسائل اور شکایات کو غور سے سنا جا رہا ہے اور متعلقہ حکام کو شکایات کے قانون و قواعد کے مطابق بروقت ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

وفاقی محتسب — عوام کو فوری اور مفت انصاف کی فراہمی کے لیے پُرعزم۔

این بی پی کے خلاف شکایات کی سماعتوفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کے سینئر ایڈوائزر و ریجنل ہیڈ، جناب غلام رسول آپن (Ghula...
11/08/2026

این بی پی کے خلاف شکایات کی سماعت

وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کے سینئر ایڈوائزر و ریجنل ہیڈ، جناب غلام رسول آپن (Ghulam Rasool Ahpan) نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کے خلاف موصول ہونے والی عوامی شکایات کی سماعت کر رہے ہیں۔

سماعت کے دوران سائلین کے مسائل اور شکایات کو غور سے سنا جا رہا ہے اور متعلقہ حکام کو شکایات کے قانون و قواعد کے مطابق بروقت ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

وفاقی محتسب — عوام کو فوری اور مفت انصاف کی فراہمی کے لیے پُرعزم۔

Virtual Meeting on Enhancing Media Awareness and Public OutreachA virtual meeting on Media Awareness and Public Outreach...
05/08/2026

Virtual Meeting on Enhancing Media Awareness and Public Outreach

A virtual meeting on Media Awareness and Public Outreach was held via Zoom, chaired by the Honourable Wafaqi Mohtasib of Pakistan, Mr. Naveed Kamran Baloch.

The meeting was attended by the Secretary, Wafaqi Mohtasib Secretariat / Federal Ombudsman, officers of the Media Wing, and representatives from Regional Offices across the country. Wafaqi Mohtasib Secretariat, Regional Office Hyderabad was represented by **Mr. Ghulam Rasool Ahpan, Senior Advisor & Regional Head, along with Mr. Attique-ur-Rehman, Superintendent.

The meeting focused on strengthening the institution's media strategy, enhancing public awareness, improving outreach through digital and social media platforms, and ensuring that the services of the Wafaqi Mohtasib Secretariat reach the maximum number of citizens.

During the session, the Honourable Wafaqi Mohtasib invited individual suggestions and recommendations from each participant to further improve media engagement and public awareness initiatives. Participants shared valuable ideas aimed at expanding the institution's outreach and increasing public awareness regarding the free, accessible, and timely complaint redressal mechanism available to citizens.

The meeting concluded with a renewed commitment to strengthening public outreach and ensuring that the services of the Wafaqi Mohtasib Secretariat are effectively communicated to people across Pakistan.

Wafaqi Mohtasib Secretariat — Reaching More People, Delivering Justice Faster.

میڈیا آگاہی اور عوامی رسائی کے فروغ سے متعلق ورچوئل اجلاسوفاقی محتسب پاکستان، جناب نوید کامران بلوچ کی زیرِ صدارت میڈیا ...
05/08/2026

میڈیا آگاہی اور عوامی رسائی کے فروغ سے متعلق ورچوئل اجلاس

وفاقی محتسب پاکستان، جناب نوید کامران بلوچ کی زیرِ صدارت میڈیا آگاہی اور عوامی رسائی (Public Outreach) کے فروغ سے متعلق ایک اہم ورچوئل اجلاس زوم کے ذریعے منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹریٹ کے سیکرٹری، میڈیا ونگ کے افسران اور ملک بھر کے ریجنل دفاتر کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس حیدرآباد کی نمائندگی جناب غلام رسول اپن، سینئر ایڈوائزر و ریجنل ہیڈ اور جناب عتیق الرحمٰن، سپرنٹنڈنٹ نے کی۔

اجلاس کے دوران عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے، سوشل میڈیا کے بہتر استعمال، ادارے کی خدمات کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے اور عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر معزز وفاقی محتسب جناب نوید کامران بلوچ نے اجلاس کے تمام شرکاء سے انفرادی طور پر تجاویز اور آراء طلب کیں تاکہ میڈیا حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی خدمات کو ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچایا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر عوام کو **بلا معاوضہ، فوری اور مؤثر انصاف** کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ میڈیا اور عوامی آگاہی کے ذریعے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ افراد کو مستفید کیا جائے۔

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ — عوام تک رسائی، مؤثر آگاہی اور فوری انصاف کے عزم کے ساتھ۔

Address

State Life Building 3, 6th Floor, Thandi Sarak
Hyderabad
71000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wafaqi Mohasib Secretariat R.O Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category