03/02/2026
ٹنڈوالہیار ضلع بار ایسوسیشن کی نو منتخب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
صدر ایڈووکیٹ ولی محمد تھیبو کی زیر صدارت کمیٹی روم ڈسٹرکٹ بار ٹنڈوالہیار میں اجلاس منعقد ہوا۔
جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ منصور حیدر جروار نے کاروائی کا باقائدہ آغاز کرتے ہوئے اجلاس میں مختلف ایجنڈا پر دیگر شرکاء سے مشاورت کی ۔
جوائنٹ سیکریٹری ایڈووکیٹ علی حیدر رند ، لائبریری سیکریٹری ایڈووکیٹ مختیار جروار ، خزانچی ایڈووکیٹ نوید عمرانی سمیت ، ارکان مینجنگ کمیٹی ایڈووکیٹ سید معشوق شاھ ، ایڈووکیٹ عبداللطیف تھیبو ، ایڈووکیٹ سکندر داؤدپوٹہ، ایڈووکیٹ عارف مھیسر ، ایڈووکیٹ عزیزاللہ جروار نے ایجنڈا پر رائے فراھم کی جب کہ اکثریتی رائے سے منظور کئے گئے فیصلہ جات کی صدر ایڈووکیٹ ولی محمد تھیبو نے توثیق کی ۔ جب کہ سابق خزانچی ضلع بار اسوسیشن ایڈووکیٹ محمد شریف سہتو کی جانب سے پرنٹر سمیت دیگر ضروری دستاویزات نو منتخب خزانچی کے حوالے کئے گئے۔ سندہ بار کونسل کے نوٹیفیکشن کے مطابق جولائی 2026 سے اپنے فرائض کی انجام دہی دینے والے لائبریری سیکریٹری ضمیر حسین خاصخیلی نے بھی اجلاس میں اعزاری طور پر شرکت کی۔