22/09/2026
اس وقت پوری دنیا میں ، فلم ایک ایسا ہتھیار ہے ، جس کی بدولت ہم عام لوگوں کی نفسیات پر آسان اور سہل انداز میں کنٹرول کرسکتے ، دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ ، حالیہ دور میں بھارت اپنے عزائم ، مقاصد اور نظریات ، عام لوگوں تک فراہم کرنے میں دن رات مصروف ہے ، جہاں جہاں اردو بولنے والے سمجھنے والے لوگ رہتے ہیں ، بھارت ان لوگوں کی کامیابی سے ذہن سازی کرنے میں آگے آگے ہے ،
پاکستان اس مقصد سے کوسوں دور ہے ، سازش کے تحت فلم انڈسٹری کو تباہ کردیا گیا ہے ، اب پاکستانی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے جو اقدام عمل میں لائے جا رہے ہیں ، وہ بھی مضحکہ خیز ہیں کہ عوام کا پیسہ ان فلم سازوں کو دیا جا رہا ہے جو فلم کی تباہی کے زمہ داران ثابت ہوچکے ہیں ، پاکستان میں آج بھی دو ٹکے کی فلم کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے ، پورے ملک میں اندھیر مچا ہوا ہے ، تخلیق کار کی بجائے تخریب کاروں کو بھرتی کیے جانے کی رسم جاری ہے ،
آج بھی ملک کے کونے کونے میں بہترین ، ہدایت کار ، مصنف ، اسکرین پلے میکرز، بہترین اداکار ، سریلے سنگر ، زبردست کیمرا مین ، ماہر ایڈیٹر ، ماہر سیت ڈیزائنر ، میوزک کمپوزر وغیرہ موجود ہیں ، ایسے تخلیق کاروں کی صلاحیتوں پر زنگ لگ رہا ہے ، خدارا ایسے پرجوش کھلاڑیوں کیلئے راستے کھولیں ، تاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے مردہ لاشے میں جان اسکے ،
جو چاہتے ہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری واپس اپنے اصل مقام تک پہنچے وہ سامنے آئیں اور رابطہ کریں، شکریہ
فقیر زوار گل محمد منگنہار جعفری حیدرآباد سندہ پاکستان
03113252001