Hunza Nagar Law Associates

Hunza Nagar Law Associates A leading legal practice based in Gilgit-Baltistan, providing expert services in criminal, civil, and corporate law.

The firm is known for its integrity, handling complex cases with efficiency and precision. The containment of legal costs is a high priority at the Hunza Nagar Law Associates we are able to provide exceptional legal services. In addition, we have realized cost efficiency by embracing technological advances in such areas as communications, litigation support, legal research and office operations.

Dr Saeeda Mirbaz Appointed Provincial Monitoring & Training Officer for GB ElectionsGilgit: The Election Commission of G...
13/12/2025

Dr Saeeda Mirbaz Appointed Provincial Monitoring & Training Officer for GB Elections

Gilgit: The Election Commission of Gilgit-Baltistan has appointed Dr Saeeda Mirbaz, Civil Judge Gilgit-III, as Provincial Monitoring and Training Officer for the General Elections 2026.
The appointment, notified on 13 December 2025, has been made with immediate effect under the Elections Act, 2017.
Dr Saeeda Mirbaz is widely regarded as a highly professional, competent, and dedicated judicial officer.
She will oversee monitoring, training, and other election-related responsibilities assigned by the Election Commission.
Her appointment is expected to significantly strengthen transparency, capacity-building, and professionalism in the electoral process of Gilgit-Baltistan.

چیف کورٹ گلگت بلتستان کا قابلِ تحسین عدالتی اقدامچیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس علی بیگ کی قیادت میں ضلع ہنزہ ...
13/12/2025

چیف کورٹ گلگت بلتستان کا قابلِ تحسین عدالتی اقدام

چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس علی بیگ کی قیادت میں ضلع ہنزہ میں آئی ٹی سسٹم کا باقاعدہ افتتاح ایک تاریخی اور اصلاحی قدم ہے، جو جدید، شفاف اور عوام دوست عدالتی نظام کی عکاسی کرتا ہے۔

اس مؤثر نظام کے نفاذ اور مسلسل نگرانی کے باعث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنزہ جناب راجہ ضیاء الرحمٰن اور جوڈیشل مجسٹریٹ ہنزہ جناب شیر باز خان نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ تین ماہ میں تقریباً 300 مقدمات نمٹا دیے، جو عدلیہ کی محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔

رجسٹرار چیف کورٹ گلگت بلتستان جناب غلام عباس چوپا کی انتظامی رہنمائی اور تعاون سے عدالتی امور میں نظم و ضبط، تیزی اور شفافیت پیدا ہوئی ہے۔

چیف کورٹ گلگت بلتستان کے یہ اقدامات نظامِ انصاف کو مؤثر اور فعال بنانے کی جانب خوش آئند قدم ہیں۔

پروفیسر حبیب اللہ قتل کیس میں IO سب انسپکٹر جاوید عالم کی بہترین، شواہد پر مبنی اور انتہائی پیشہ ورانہ تفتیش کی بدولت کی...
28/11/2025

پروفیسر حبیب اللہ قتل کیس میں IO سب انسپکٹر جاوید عالم کی بہترین، شواہد پر مبنی اور انتہائی پیشہ ورانہ تفتیش کی بدولت کیس مضبوط بنیادوں پر استوار ہوا، جب کہ ASI وافی احمد، کریم آباد چوکی کے جوانوں اور HC عیسیٰ کریم نے بھی بھرپور اور ذمہ دارانہ تعاون کیا۔ ہنزہ پولیس نے بروقت کارروائی، شواہد کے تحفظ، شناخت پریڈ، میڈیکل رپورٹس اور برآمدگی کے تمام مراحل پر اعلیٰ کارکردگی دکھائی، جس کے نتیجے میں عدالت میں مضبوط کیس پیش ہوا اور مظلوم کو انصاف دلوانے میں پولیس کا کردار فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اور محکمہ سے گزارش ہے کہ ایسے فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی ضرور کی جائے، جو دیانتداری اور لگن کے ساتھ انصاف کے نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔

نگراں حکومت میں اگر صلاحیت قابلیت اور موزوں شخصیت کو خاطر میں لایا گیا تو ہائی کورٹ بار گلگت بلتستان کے صدر ایڈوکیٹ ظفر ...
11/11/2025

نگراں حکومت میں اگر صلاحیت قابلیت اور موزوں شخصیت کو خاطر میں لایا گیا تو ہائی کورٹ بار گلگت بلتستان کے صدر ایڈوکیٹ ظفر اقبال جیسے قابل باصلاحیت شخصیت نگراں وزیر قانون کیلئے پورے گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ موزوں امیدوار ثابت ہوگا اور سب سے اہم کردار جو ایڈوکیٹ ظفر اقبال کو سب سے نمایاں کرتا ہے وہ یہ ہے کہ ایڈوکیٹ ظفر اقبال ایک زیرک قانون دان کیساتھ ساتھ ہر قسم کے تفریق سے مکمل پاک شخصیت کے مالک بھی ہے ان کی شخصیت غیر متنازعہ اور ان کا انتخاب نگراں سیٹ اپ کیلئے ہر حوالے سے مددگار ثابت ہوگا نگراں سیٹ اپ کو تشکیل دینے والے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایڈوکیٹ ظفر اقبال جیسے کردار کو وزیر قانون کا قلمدان سونپا جائے
Zafar Iqbal

انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ سیشن کورٹ ہنزہ کے نہایت خوش اخلاق اور دیانتدار ریڈر جناب الطاف نگری مرحوم (ساکن ہوپر نگر) ایک...
20/10/2025

انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ سیشن کورٹ ہنزہ کے نہایت خوش اخلاق اور دیانتدار ریڈر جناب الطاف نگری مرحوم (ساکن ہوپر نگر) ایک المناک حادثے میں وفات پا گئے۔

مرحوم ایک نرم گفتار، مخلص اور مددگار شخصیت تھے۔.
اپنی ابتدائی وکالت کے دنوں میں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا — ان کی رہنمائی، خلوص اور خوش اخلاقی ہمیشہ یاد رہے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین 🤲

#ہنزہ #دعا

دیامر سیشن جج سہیل احمد خان کا مثالی اقدامدیامر ایک خوبصورت مگر پسماندہ ضلع جہاں برسوں سے عوام عدالتوں کے در پر انصاف کی...
01/10/2025

دیامر سیشن جج سہیل احمد خان کا مثالی اقدام
دیامر ایک خوبصورت مگر پسماندہ ضلع جہاں برسوں سے
عوام عدالتوں کے در پر انصاف کی تلاش میں خوار ہوتے رہے ایسے مقدمات جن کا فیصلہ مہینوں میں ہو جانا چاہیے تھا وہ برسوں سے تاریخ پہ تاریخ کے سائے میں دبے پڑے تھے عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ چکا تھا لوگ مایوس ہو چکے تھے انصاف ایک خواب بن چکا تھا اور عدالت ایک رسمی خانہ پوری
لیکن پھر اسی مٹی کا بیٹا ایک دیانت دار باصلاحیت اور فرض شناس جج سہل خان جب سیشن جج کے طور پر دیامر تعینات ہوا تو جیسے اندھیروں میں روشنی کی کرن جاگ اٹھی عدالت کی راہداریوں میں ایک نئی ہوا چلنے لگی انصاف کی ہوا۔
یہ وہ شخصیت ہے جس نے عدالتی نظام میں صرف کرسی نہیں سنبھالی بلکہ ذمہ داری کو محسوس کیا میرٹ پر فیصلے ہونا شروع ہوئے ہر فریق کو سنا گیا اور بغیر کسی دباؤ سفارش یا تاخیر کے مقدمات کے فیصلے سنائے جانے لگے لوگوں کو پہلی بار لگا کہ عدل صرف کتابوں میں نہیں، ان کی دہلیز پر بھی آ چکا ہے جو اعتماد برسوں میں ریزہ ریزہ ہو چکا تھا وہ اب دوبارہ جُڑنے لگا۔
سب سے اہم قدم وہ تھا جس نے ہزاروں خاندانوں کو معاشی زندگی دی دیامر بھاشا ڈیم کے کمپنسیشن کی وہ اربوں روپے جو عدالتوں میں سالوں سے سٹے آرڈرز کی نذر ہو کر جمود کا شکار تھے اُن کی طرف پہلی بار سنجیدہ قدم اٹھایا گیا۔ جن سائلین کے مقدمات کے فیصلے ہو چکے تھے، انہیں ان کی اصل رقوم کے ساتھ ساتھ منافع کی ادائیگیاں بھی شروع کی گئیں۔
آج تک 70 کروڑ روپے سے زائد منافع متاثرہ افراد کو دیا جا چکا ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں یہ انصاف کی جیتی جاگتی مثال ہے یہ عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لانے والی عدلیہ کی عملی تصویر ہے
اس عدالتی انقلابی تبدیلی نے نہ صرف دیامر بلکہ پورے گلگت بلتستان میں ایک نئی مثال قائم کی ہے ایک ایسا نظام انصاف جہاں انصاف صرف ملتا نہیں بلکہ وقت پر بغیر سفارش بغیر رشوت کے فراہم کیا جاتا ہے یہی عدل کی اصل روح ہے۔
دیامر کا یہ روشن چہرہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو ایک فرد بھی نظام بدل سکتا ہے سیشن جج صاحب کی قیادت میں عدلیہ نے ثابت کر دیا کہ عدالت صرف فریقین کے جھگڑوں کا حل نہیں بلکہ عوامی اعتماد کا مرکز بن سکتی ہے۔
دیامر آج فخر سے کہہ سکتا ہے کہ یہاں انصاف بکتا نہیں بولا جاتا ہے۔

Weldone Suhail Khan Saab👍

اینٹی کرپشن عدالت کے معزز جج محمود الحسن نے جرأت مندانہ فیصلہ دیتے ہوئے دو ایکسئن، ایک آری این اور ایم ڈی نیٹکو فلنگ اسٹ...
02/09/2025

اینٹی کرپشن عدالت کے معزز جج محمود الحسن نے جرأت مندانہ فیصلہ دیتے ہوئے دو ایکسئن، ایک آری این اور ایم ڈی نیٹکو فلنگ اسٹیشن کی ضمانتیں کرپشن کیس میں خارج کردیں۔ یہ فیصلہ کرپشن کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہےو

ہائی کورٹ بار ایسوسی گلگت بلتستان کے نو منتخب صدر ظفر اقبال ایڈوکیٹ و جنرل سیکریٹری اسلام الدین ایڈوکیٹ جبکہ ڈسٹرکٹ بار ...
19/06/2025

ہائی کورٹ بار ایسوسی گلگت بلتستان کے نو منتخب صدر ظفر اقبال ایڈوکیٹ و جنرل سیکریٹری اسلام الدین ایڈوکیٹ جبکہ ڈسٹرکٹ بار گلگت کے صدر وزیر مظہر ایڈوکیٹ اور جنرل سیکریٹری اکرام اللہ ایڈوکیٹ کو بہت بہت مبارک ہو۔

20/02/2025
20/02/2025
20/02/2025

راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھجوارہی ہوں۔
تفصیل پہلے کمنٹ میں دیکھیں۔۔۔

Address

Main KKH
Hunza
15700

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 12:00
Sunday 09:00 - 12:00

Telephone

+923475415424

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunza Nagar Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hunza Nagar Law Associates:

Share