Team Zia Tahir Advocate.

Team Zia Tahir Advocate. جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

23/11/2025
18/10/2025

بار ایسوسی یشن حسن ابدال نے گزشتہ دنوں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ایک بھرپور ریلی نکالی اور اہلیان حسن ابدال کا بھرپور موقف پیش کیا کہ ہم کبھی بھی ظالم کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے اور مظلوم کی ہر طرح سے مدد کریں گے

خدا کے ہاں دیر تو ہے اندھیر نہیں ہمارا نظام قانون اتنا کمزور بھی نہیں کہ کوئی بھی اس کو چکمہ دے کر اسانی سے بھاگ جائے کچ...
16/05/2025

خدا کے ہاں دیر تو ہے اندھیر نہیں
ہمارا نظام قانون اتنا کمزور بھی نہیں کہ کوئی بھی اس کو چکمہ دے کر اسانی سے بھاگ جائے
کچھ عرصہ قبل حسن ابدال ایبٹ اباد موڑ میں کچھ ڈکیتوں نے مل کر دو صراف بھائیوں کو مارا پیٹا اور ان سے 53 تولے سونا کھینچ لیا ایک ادمی کی زندگی لٹ جانے کے لیے اتنا امر کافی تھا لیکن کہا جاتا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے انصاف پر یقین ہونا لازمی ہے صراف بھائیوں نے انصاف کی دہلیز کو نہ چھوڑا پنجاب پولیس اور نظام انصاف پر یقین رکھتے ہوئے اپنا مقدمہ دائر کیا اور ممتاز قانون دان ہمارے بھائی محمد ضیا طاہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کو اپنا مقدمہ لڑنے کے لیے منتخب کیا
پولیس نے بہترین انداز میں تفتیش مقدمہ کی مقدمہ کے شروع میں ہی ڈکیتوں کے سرغنہ اور پلاننگ کرنے والے مجرم کو پکڑ لیا گیا مطابق قانون تمام ضروریات کو پورا کیا گیا ایک ہفتہ کے اندر اندر لوٹے گئے سونے میں سے کثیر مقدار میں سونا برامد کر کے حوالے مالکان کیا گیا
اب ضرورت اس امر کی رہ گئی تھی کہ اس مقدمہ کو بھرپور انداز سے لڑا جائے اور ایسے ناسوروں کو معاشرے سے دور رکھا جائے تاکہ ایک عام ادمی کی دولت ثروت عزت ناموس قائم رہ سکے اس مقصد کے حصول کے لیے ہمارے بھائی محمد ضیا طاہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے بھرپور محنت لگن اور قانونی كتب سہارا لیتے ہوئے معزز عدالت کے سامنے اپنے مقدمہ کو ثابت کیا اور ڈکیتوں کے سرغنہ کو 10 سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہم اس بھرپور کامیابی پر اپنے بھائی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے بھائی کو ہمیشہ سلامت رکھے پنجاب پولیس کو اسی طرح سے کام کرنے کی توفیق دے یقینا ہم پنجاب پولیس کے بھی شکر گزار ہیں
نیز عدالت کی طرف سے ائے ہوئے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور نظام انصاف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں
اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو

10/05/2025

خون دل دے کے نکھاریں گے رخے برگ غلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
اسلام پاکستان اور پاک فوج سے محبت عین ایمان
میرا پیغام پاک فوج کے نام
ہم ہر قدم اپ کے ساتھ ہیں بارڈر پر جنگ اپ لڑیں سوشل میڈیا انٹرنیٹ اور باقی ہر محاذ پر جنگ ہم لڑیں گے
کسی بھی محاذ پر اپ ہمیں اپنے سے پیچھے نہیں پائیں گے
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

امیدوار برائے حلقہ پی پی ٹو ,سماجی شخصیت اور ممتاز قانون دان محمد ضیاء طاہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہ...
02/05/2025

امیدوار برائے حلقہ پی پی ٹو ,سماجی شخصیت اور ممتاز قانون دان محمد ضیاء طاہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہیں اپ کی دعوت ولیمہ کی تقریب سعید میں علاقہ بھر کی تمام نمائندہ شخصیات
ایم پی اے سردار محمد علی خان
سابقہ ایم پی اے سردار افتخار عرف مٹھو خان
سابقہ ایم پی اے شاویز خان
امیدوار برائے حلقہ پی پی ٹو عبداللہ خان تنولی
امیدوار برائے حلقہ پی پی ٹو جہانگیر خان ترخیلی
امیدوار برائے حلقہ پی پی ٹو ذوالفقار حیات خان
امیدوار برائے حلقہ این اے 49 امیر خان صاحب
چیئرمین یونین کونسل بویگاڑ سلیم خان
ملک امین اسلم خان صاحب
سابقہ سٹی ناظم سید صدا حسین شاہ صاحب
سابقہ اے ڈی سی ار اٹک راجہ عدنان انجم صاحب
ماہر تعلیم ڈائریکٹر بیس ایجوکیشن سکول سسٹم رائے عاشق انجم صاحب
صدر پریس کلب تحصیل حسن ابدال بمع جملہ ٹیم
حسن ابدال ٹیکسلا اٹک اور ہری پور سے ائے ہوئے ممتاز وکلا صاحبان
ڈی ایس پی خانپور عارف خان صاحب
ماہر قانون دان سید صغیر حسین شاہ صاحب
پیر سید وقار شاہ کاظمی صاحب کامرہ شرقی شریف
پیر سید تصور حسین شاہ صاحب کوہلیہ شریف
انچارج چوکی جاری کس ناصر خان صاحب
صدر انجمن تاجران چوہدری اظہر علی صاحب بمع جملہ ٹیم
پورے ضلع اٹک سے ائے ہوئے تحریک منہاج القران کے تمام معزز ممبران
نائب صدر پاکستان عوامی تحریک صوبہ پنجاب قاضی شفیق الرحمان صاحب
و اہل علاقہ کی تمام نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اپ کی اس تقریب کو نیشنل پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر ہم سب اپ کو بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہیں

مشہور زمانہ کیس جس میں ملحقہ گاؤں کے ریائشی نے اپنے پڑوسی پر یہ الزام لگایا کہ اس نے اس کے والد اور بھائی نے مل کر اس رہ...
10/04/2025

مشہور زمانہ کیس جس میں ملحقہ گاؤں کے ریائشی نے اپنے پڑوسی پر یہ الزام لگایا کہ اس نے اس کے والد اور بھائی نے مل کر اس رہائشی کے دونوں کان کاٹ دیے ہیں مذکورہ الزام اس نوعیت کا تھا کہ کوئی بھی دل رکھنے والا انسان الزام سنتے ہی ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتا لیکن جب اس الزام کو عدالت میں جانچا وہ پرکھا گیا تو کان کٹے ہونے کے باوجود الزام لگانے والا یہ ثابت نہ کر سکا کہ یہ کام اس نے خود کاٹے ہیں یا کہ ملزمان نے کاٹے ہیں۔ انصاف کے نظام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اگر مقدمہ کو صحیح طور پر معزز عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اس کے تمام رموز و اوقاف و نقاط کو درست طور پر سمجھا و سمجھایا جائے تو انصاف ہر صورت مل کر رہتا ہے ہائی کورٹ نے مدلل بحث سماعت فرمانے کے بعد ملزم پر لگائے گئے الزام کو مشکوک جانا اور ضمانت کا حکم صادر فرما دیا ۔ الحمدللہ

Knowledge is power. 📚 📖 📙 ❤
07/11/2024

Knowledge is power. 📚 📖 📙 ❤

16/08/2024

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
سارا دن پاکستان اور پاکستانیت پر نقطہ چینی کرنے والے پاکستان کا اصل رخ بھی دیکھیں کہ اس ملک کے لوگ مشکل انے کی صورت میں اپنی جان پر کھیل کر بھی کسی دوسرے کی زندگی کو بچا لیتے ہیں
داؤد خیل کے اس نوجوان کی جرات کو ہم سلام پیش کرتے ہیں
پاکستان زندہ باد
پاکستانی قوم پائندہ باد

*لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہےاچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی*  پہلے اپنے پروردگار کا اور پھر اپنے آباواجداد شکر ادا...
16/08/2024

*لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے
اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی*
پہلے اپنے پروردگار کا اور پھر اپنے آباواجداد شکر ادا کرتا ہوں جنوں نے ہمیں آزاد وطن دیا وہ وطن جس میں دنیا کی ہر نعمت موجود ہے شکر ادا کرتا ہوں اپنے آباؤاجداد کا جنہوں نے آپنے خون سے اس وطن کو سر سبز کیا ہے آج جو ہم آزاد بیٹھے ہیں تو تب ہی بیٹھےہیں کل ہمارے بڑوں نے اسے اپنے خون کے گھونٹ پلائیں "آج جو ہم آزاد بیٹھے ہیں، یہ صرف اور صرف ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور شہیدوں کے خون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اپنی جانیں نچھاور کر کے ہمیں یہ آزاد فضائیں اور یہ سر سبز زمین عطا کی ہے۔ میں عہد کرتا ہوں کہ اس وطن کی حفاظت اور ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈالوں گا، تاکہ آنے والی نسلیں بھی اسی طرح آزادی کی نعمت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ہم سب پر فرض ہے کہ ہم اپنے وطن کی قدر کریں، اس کی حفاظت کریں اور اسے ہر ممکن طریقے سے ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔" ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار حلقہ pp.2 *ملک محمد ضیاء طاہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ* نے گزشتہ روز یوم ازادی کی تقریب منقدہ منجانب پریس کلب حسن ابدال شرکت کے بعد میڈیا کے دوستوں کیا.
🇵🇰 ❤❤

Address

Hassan Abdal
43740

Telephone

+923125751393

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Zia Tahir Advocate. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Team Zia Tahir Advocate.:

Share

Category