M Zaman Khokhar

M Zaman Khokhar M. Zaman Khokhar was a Writer, a Historian, a Columnist, a Journalist, a Social Worker and a Political Worker but professionally he was a lawyer.

16/01/2022
Prime minister Benazir Bhutto ko books pesh kartey howe
10/09/2021

Prime minister Benazir Bhutto ko books pesh kartey howe

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے"گجرات کے سینئر صحافیوں کے وفد کی ممتاز قانون دان کالم نگار مصنف اور سینئر صحافی ایم...
23/07/2021

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے"

گجرات کے سینئر صحافیوں کے وفد کی ممتاز قانون دان کالم نگار مصنف اور سینئر صحافی ایم زمان کھوکھر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی قبر پر حاضری "
پھول چڑھائے گئے ان کی بخشش اور درجات میں بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی "
وفد کی قیادت چیف ایڈیٹر تصویر وطن روحان شاویز ملک اور سینئر صحافی افتخار بٹ نے کی "
سینئرصحافی یوسف بھٹہ ، زمان کھوکھر کے صاحبزادے پروفیسر یاسر زمان کھوکھر اور طارق بشیر بٹ بھی موجود تھے "

زمان کھوکھر کا تعلق نواحی بستی بڑیلہ شریف سے تھا میٹرک کا امتحان اعلی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد گجرات زمیندار کالج سے بی اے کیا ،
ایل ایل بی کرنے کے بعد گجرات میں ہی بطور وکیل پریکٹس شروع کر دی "

غریب مسکین اور مستحق لوگوں کو فری قانونی امداد دیتے تھے درباروں اور اہل اللہ کے ساتھ بڑی محبت سے پیش آتے تھے ، کم و بیش اس حوالے سے ان کی 20 کے لگ بھگ کتابیں شائع ہو چکی ہیں ،
گجرات کے تمام مقامی اخبارات میں ان کے کالم تسلسل سے شائع ہوتے ، قومی اخبارات میں بھی کالم شائع ہوتے تھے
ان کے چیمبر میں بھٹہ مزدوروں کا میلہ لگا رہتا تھا کیونکہ وہ غریبوں کو فری قانونی مدد دیتے تھے "
میرے ساتھ بھی خصوصی محبت کرتے تھے جب کبھی کتاب شائع ہوتی سب سے پہلے مجھے بلا کر دیتے ، میں اس پر تبصرہ لکھتا مقامی اخبارات میں شائع کرواتا پھر ان کو اخبار دے کر آتا ، بڑے خوش ہوتے مجھے چائے پلاتے اور کہتے کہ طارق بشیر تم ادھار نہیں رہنے دیتے ، اسی لیے میں تم سے محبت کرتا ہوں
"
آج وہ دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی یاد ہمارے دلوں میں آباد ہے ، اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔۔!!!

طارق بشیر بٹ رائل نیوز گجرات

26/07/2020

یادوں کے دریچوں سے ۔۔۔۔!!!!!!!!!!

گجرات کی ایک خوبصورت شخصیت
ایم زمان کھوکھر ایڈووکیٹ مرحوم "

زمان کھوکھر کا تعلق گجرات کے نواحی گاؤں بڑیلا شریف سے تھا ابتدائی تعلیم بڑیلہ میں ہی حاصل کی ، بی اے ایل ایل بی گجرات شہر سے کیا اور پھر وکالت کو ہی اپنا پیشہ بنایا ،
زمان کھوکھر مرحوم کو اللہ کے نیک بندوں اور درباروں سے بہت زیادہ عقیدت اور محبت تھی بالخصوص جہاں بھی کسی ولی اللہ یا نیک شخص کی قبر کا سنتے وہاں فورا پہنچ جاتے اور مکمل معلومات اکٹھی کرتے اس کا مضمون بناتے اور مقامی و قومی اخبارات میں اشاعت کے لئے دے دیتے ،

زمان کھوکھر خود اپنی کتاب گجرات تصاویر کے آئینہ کے پیش لفظ میں لکھتے ہیں کہ میں اپنے گاؤں میں حضرت قنبیط علیہ السلام جن کی قبر ستر گز ہے پر جا کر بیٹھتا وہاں پڑھتا اور مجھے بہت سکون ملتا ' سب سے پہلا میں نے مضمون حضرت قنبیط پر لکھا جو پاکستان بھر کے تمام قومی اخبارات و رسائل کے علاوہ بیرون ملک اخبارات میں شائع ہوا اس مضمون کے شائع ہونے کے بعد ایک رات ایک بزرگ خواب میں ملے سرخ و سفید ریش مبارک سر کے بال بھی سفید تھے انہوں نے اشارہ دیا کہ برصغیر میں حضرت قنبیط کی طرح اللہ کے نیک بندے ہیں اس طرح تم وہاں حاضری دو اور ان پر لکھو"

زمان کھوکھر نے بڑی لگن اور جنون کے ساتھ گجرات اور گجرات سے ملحقہ آزاد کشمیر میں پرانے تہذیبی نوادرات اکٹھے کیے پھر گھوم پھر کر پورے گجرات اور کشمیر میں ایسے آثار دریافت کئے جن کی طرف محققین نے دھیان ہی نہی دیا ، وہ ہر جگہ پہنچ جاتے تھے اور آثار کا پتا لگا لیا کرتے تھے ان کی محنت اور شوق بڑا ہی قابل قدر تھا پہلے وہ مضامین اخباروں میں شائع کراتے جب ایک کتاب کا مواد اکٹھا ہو جاتا تو پھر اسے کتاب کی صورت میں شائع کرتے اور وہ کتابیں اپنے دوستوں کو فری گفٹ کرتے ، زمان کھوکھر نے کم و بیش 20 کے لگ بھگ کتابیں لکھیں وہ صرف وکیل ہی نہیں تھے ایک اچھے صحافی اور کالم نگار بھی تھے "

جب کبھی ان کی کتاب منظر عام پر آتی سب سے پہلے مجھے فون کرکے بلاتے ، چائے پلاتے اور کتاب گفٹ کرتے ، میری عادت تھی کہ جب بھی کوئی مجھے دوست کتاب دیتا میں اس کی حوصلہ افزائی کے طور پر ضرور اس پر تبصرہ لکھتا مقامی اخبارات میں شائع کرواتا اور پھر صاحب کتاب کو بھیج دیتا تاکہ اس کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مزید بڑھ چڑھ کر اپنے کام میں محنت کرے " زمان کو کر میرا لکھا ہوا تبصرہ پڑھتے اور خصوصی طور پر میرا شکریہ بھی ادا کرتے "

زمان کھوکھر ایک ہفت روزہ اخبار آئینہ بھی شائع کرتے تھے
مقامی اخبار جذبہ ڈاک شانہ بشانہ اور دیگر اخباروں میں ان کے مضامین روزانہ کی بنیاد پر آتے "
اس کے علاوہ وہ ایک درد دل رکھنے والے انسان تھے غریبوں مسکینوں اور بے سہارا لوگوں کو فری قانونی امداد بہم پہنچاتے تھے میں جب کبھی بھی ان کے چیمبر میں جاتا ان کا دفتر غریبوں اور بھٹہ مزدوروں سے بھرا ہوتا ،
انہوں نے ساری زندگی موٹرسائیکل پر گزاری ، مزارات کے ساتھ ان کو جنون کی حد تک محبت تھی ،

ایم زمان کھوکر ایڈووکیٹ مرحوم آج دنیا میں موجود نہیں ہیں لیکن ان کی کتابیں آج بھی یاد کی صورت میں موجود ہیں اللہ کے حضور دعا ہے کہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔۔!!!!

"طارق بشیر بٹ"
"چیف ایڈیٹر فرانزک نیوز"
*ڈسٹرکٹ انچارج روزنامہ جناح*

عید اں تے شبراتاں آیاںسارے لوکی گھران نوں آیےاو نہیں آیے محمّد بخشاجیڑھے آپ ہتھیں دفناۓ
12/08/2019

عید اں تے شبراتاں آیاں
سارے لوکی گھران نوں آیے
او نہیں آیے محمّد بخشا
جیڑھے آپ ہتھیں دفناۓ

13/03/2019

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Zaman Khokhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share