Bar Associations Gujranwala Division

Bar Associations Gujranwala Division Working for the welfare of the lawyers

13/06/2026
13/05/2026

وکلا برادری کا فخر، چوہدری قاسم محمود بابا صاحب نے ثابت کر دیا کہ اصل قیادت خدمت، دیانت اور کردار سے پہچانی جاتی ہے۔
اور مراعات (TA/DA)سے دستبرداری ایک تاریخی اور قابلِ تقلید قدم ہے۔
ایسے لوگ ہی نظام بدلتے ہیں۔
We are proud of you 👏 Qasim Baba Mpbc
Punjab Bar Council 👏⚖️

بار فنڈ صرف وکلا کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیے۔  ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی قاسم محمود بابا، ممبر پنجاب بار کونسل، ن...
12/05/2026

بار فنڈ صرف وکلا کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیے۔
ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی قاسم محمود بابا، ممبر پنجاب بار کونسل، نے TA/DA کی مد میں کوئی فنڈ نہ لینے کا اعلان کر کے ایک قابلِ تحسین مثال قائم کی ہے۔
میں بابا صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے ووٹ کا حق ادا کیا اور وکلا برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی بہترین کوشش کی۔
بابا صاحب کا یہ اقدام نہ صرف دیانت داری اور خدمتِ خلق کی عکاسی کرتا ہے بلکہ باقی ممبران کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے۔ امید ہے کہ دیگر منتخب نمائندگان بھی اس روایت کو اپناتے ہوئے بار فنڈز کو صرف وکلا کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کو ترجیح دیں گے

‏پاکستان بار کونسل کے 8 ارکنان، جن میں عابد زبیری، شفقت چوہان، قاضی محمد ارشد، منیر کاکڑ، سلمان اکرم راجہ، صلاح الدین اح...
25/01/2026

‏پاکستان بار کونسل کے 8 ارکنان، جن میں عابد زبیری، شفقت چوہان، قاضی محمد ارشد، منیر کاکڑ، سلمان اکرم راجہ، صلاح الدین احمد، عبدالستار خان اور مقصود بٹر کی ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

اگلے تین سال تک کوئی نیا لا (قانون پڑھانے والا) کالج نہیں کھلے گا۔ پاکستان بار کونسل نے لا کالجز کی یونیورسٹیوں اور ڈگری...
22/01/2026

اگلے تین سال تک کوئی نیا لا (قانون پڑھانے والا) کالج نہیں کھلے گا۔
پاکستان بار کونسل نے لا کالجز کی یونیورسٹیوں اور ڈگری جاری کرنے والے تعلیمی اداروں کے ساتھ وابستگی پر پابندی عائد کر دی۔

پنجاب بار کونسل کا بڑا ایکشن: معروف وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطللاہور – پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک ا...
01/01/2026

پنجاب بار کونسل کا بڑا ایکشن: معروف وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل
لاہور – پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک اہم فیصلے میں معروف وکیل میاں علی اشفاق کا پیشہ ورانہ لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ کمیٹی نے ان کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا ہے تاکہ ان کے لائسنس کی مستقل منسوخی پر غور کیا جا سکے۔
واقعات کا پس منظر:
یہ کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں میاں علی اشفاق کراچی کی سٹی کورٹس میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس وقت وکلاء برادری سابق لائبریرین نصیر محمد کلہوڑو کے ساتھ مبینہ ناانصافی کے خلاف ہڑتال پر تھی اور عدالتوں میں کسی بھی قسم کے عدالتی کام پر پابندی تھی۔
الزامات کی نوعیت:
پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق میاں علی اشفاق پر درج ذیل الزامات عائد کیے گئے ہیں:
1. ہڑتال کی خلاف ورزی: وکلاء کی ہڑتال کے باوجود وہ عدالت میں پیش ہوئے۔
2. نجی سیکیورٹی کا استعمال: وہ نجی گارڈز اور مسلح افراد کے ہمراہ عدالت میں داخل ہوئے، جو کہ پیشہ ورانہ آداب کے خلاف ہے۔
3. وکلاء برادری کے خلاف بیان بازی: انہوں نے اپنے موکل کا دفاع کرتے ہوئے وکلاء برادری کے خلاف نازیبا بیانات دیے، جس سے برادری میں تقسیم اور انتشار پیدا ہوا۔
قانونی دفعات:
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میاں علی اشفاق نے پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کے رول 134 اور 175-A کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔ کمیٹی کے مطابق ان کا طرز عمل پیشہ ورانہ بددیانتی (Professional Misconduct) کے زمرے میں آتا ہے۔
ایک نیا موڑ (پس منظر):
دوسری جانب، اس معاملے میں ایک اہم موڑ یہ بھی ہے کہ میاں علی اشفاق نے حال ہی میں کراچی میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے چند افراد کے خلاف ایف آئی آر (FIR) درج کرنے اور ان کے لائسنس معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔ قانونی ماہرین اس حالیہ معطلی کو اسی جاری کشیدگی کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔
مستقبل کا لائحہ عمل:
پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ذبیح اللہ ناگرہ کے دستخط سے جاری ہونے والے اس حکم کے بعد، اب یہ معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے پاس جائے گا، جہاں میاں علی اشفاق کو اپنا دفاع کرنے کا موقع دیا جائے گا، تاہم حتمی فیصلے تک وہ کسی بھی عدالت میں وکالت نہیں کر سکیں گے۔

19/11/2025

Programme of Pakistan Bar Council
ELECTION 2025

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bar Associations Gujranwala Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Bar Associations Gujranwala Division:

Share