28/09/2025
قدرت اپنے پیغام کو پہنچانے کیلئے دیے سےدیا جلاتی رہتی ہے۔
معرفت کی مشعل ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوتی رہتی ہے.
صوفی ، ولی ، غوث ، قطب ،مجذوب ، اوتار ، قلندر ، ابدال قدرت کے وہ ہاتھ ہیں جن میں روشنی کی مشعل
روشن ہے ___
یہ پاکیزہ لوگ اٍس روشنی سے اپنی ذات کو بھی روشن رکھتے ہیں ، اور دوسروں کو بھی روشنی کا انعکاس
دیتے ہیں __
صرف تاریخ کے اوراق ہی نہیں ، لوگوں کے دلوں پر بھی اٍن بزرگوں کی داستانیں اور چشمٍ دید واقعات زندہ
اور محفوظ ہیں ___
اٍن کی دعاؤں سے مُردوں کو زندگی ، بیماروں کو شفا ،
بھوکوں کو غذا ، غریبوں کو زر ، بے حال لوگوں کو بال و پر ، بے سہارا اور بے کس لوگوں کو اولاد اور مال و متاع کے انعامات ملتے رہتے ہیں ___!!!
حضرت خواجہ احمد شمس الدین عظیمیؒ (رح)
(بحوالہ کتاب __ قلندر شعور)