25/09/2025
🎤 بارہ کمپنیاں، بارہ کہانیاں – بارہ سبق
تحریر: محمد نعیم گجر
دوستو!
آج میں آپ کو بارہ کہانیاں سنانے جا رہا ہوں۔ ایسی کہانیاں جو دنیا کے بڑے برانڈز کی ہیں، لیکن سبق… سبق آپ اور میں لے سکتے ہیں۔
🔹 پہلا باب: وہ انکار… جنہوں نے دنیا بدل دی
میں آپ سے سوال کرتا ہوں…
کبھی کسی نے آپ کے آئیڈیا کو ہنس کر رد کیا؟ کہا، ’’یہ کیا بکواس ہے!‘‘
بالکل ایسا ہی ہوا:
نوکیا نے اینڈرائیڈ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
یاہو نے گوگل کو خریدنے سے انکار کر دیا۔
کوڈک نے ڈیجیٹل کیمرے کو مذاق سمجھا۔
بلاک بسٹر نے نیٹ فلیکس پر ہنس دیا۔
کیا ہوا؟
یہ سب تاریخ کا حصہ بن گئے… اور ان کے رقیب آج دنیا کے مالک ہیں۔
سبق:
خطرہ لینا ضروری ہے۔
وقت سے پہلے بدلنا ہی جیت ہے۔
اور یاد رکھو: موقع گزر جائے، تو لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں!
🔹 دوسرا باب: وہ سودے… جنہوں نے سلطنتیں بنائیں
فیس بک… انسٹاگرام اور واٹس ایپ خرید لیتا ہے۔
گریب… اوبر کو جنوب مشرقی ایشیاء میں مات دے کر ہڑپ کر لیتا ہے۔
دوستو!
یہ ہے کھیل کی اصل چال…
سبق:
اتنے مضبوط ہو جاؤ کہ دشمن بھی دوستی پر مجبور ہو جائے۔
چوٹی پر پہنچو تو قوانین بدل جاتے ہیں۔
اور ایجاد کرنا بند کرو… تو ڈوب جاؤ گے۔
🔹 تیسرا باب: عمر کوئی بہانہ نہیں
لوگ اکثر کہتے ہیں: ’’یار! اب عمر نکل گئی ہے‘‘…
کیا نکل گئی ہے؟ سنو!
کرنل سینڈرز نے 65 سال میں KFC بنایا۔
جیک ما کو KFC نے نوکری تک نہ دی، لیکن اس نے علی بابا بنا کر 55 پر ریٹائرمنٹ لے لی۔
سبق:
عمر صرف ہندسوں کا کھیل ہے۔
شرط یہ ہے کہ آپ لگے رہیں۔
🔹 چوتھا باب: غیرت اور جذبہ – لیمبورگینی کی کہانی
کبھی کسی نے آپ کی توہین کی ہے؟
لیمبورگینی کے ساتھ بھی ایسا ہوا۔ وہ ٹریکٹر بناتا تھا۔ فراری خریدی… کلچ خراب نکلا۔ جب اینزو فراری نے اس کا مذاق اڑایا، تو اس نے کہا: ’’اب میں اپنی گاڑی بنا کر دکھاؤں گا۔‘‘
اور آج… لیمبورگینی دنیا کی سب سے مہنگی کار ہے۔
سبق:
کبھی بھی کسی کو حقیر نہ سمجھو۔
کبھی بھی توہین کو برداشت نہ کرو۔
اپنی توانائی بہترین جگہ پر لگاؤ۔
اور ناکامی کو گلے لگا کر آگے بڑھو۔
🔥 اختتامی پیغام
دوستو!
یہ بارہ کہانیاں صرف کمپنیوں کی نہیں، بلکہ انسانوں کی ہیں۔
اور انسان وہی کامیاب ہوتا ہے جو:
سوچ بدلتا ہے۔
وقت پہ بدلتا ہے۔
اور ہار ماننے سے انکار کرتا ہے۔
یاد رکھو:
موقع صرف دستک دیتا ہے، ہمیشہ انتظار نہیں کرتا۔