ZAidi Law company

ZAidi Law company Mian Zohaib Shahzad AHC

31/08/2024
28/06/2024

نیشنل ہائی وے پر گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے لیے بہت اہم معلومات۔
ٹول رسید کی قیمت کو سمجھیں اور اسے استعمال کریں۔
ٹول بوتھ پر ملنے والی اس رسید میں کیا چھپا ہے اور اسے کیوں محفوظ رکھا جائے؟

اضافی فوائد کیا ہیں؟ "آج بتاتے ہیں۔

1. اگر آپ کی گاڑی ٹول روڈ پر سفر کرتے ہوئے اچانک رک جاتی ہے، تو ٹول کمپنی آپ کی گاڑی کو کھینچنے اور لے جانے کی ذمہ دار ہے۔

2. اگر ایکسپریس ہائی وے پر آپ کی گاڑی کا پیٹرول یا بیٹری ختم ہو جائے تو ٹول وصول کرنے والی کمپنی آپ کی گاڑی کو تبدیل کرنے اور پیٹرول اور بیرونی چارجنگ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ آپ 1033 پر کال کریں۔ دس منٹ میں مدد کریں گے اور 5 سے 10 لیٹر پیٹرول مفت ملے گا۔ اگر گاڑی پنکچر ہو بھی جائے تو مدد کے لیے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

3. یہاں تک کہ اگر آپ کی گاڑی کسی حادثے میں ملوث ہے تو آپ یا آپ کے ساتھ آنے والے کسی فرد کو پہلے ٹول رسید پر دیئے گئے فون نمبر پر رابطہ کرنا چاہیے۔

4. اگر کوئی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے اچانک بیمار ہو جائے تو اس شخص کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایسے وقت میں ایمبولینس آپ تک پہنچانا ٹول کمپنیوں کی ذمہ داری ہے۔

جن لوگوں کو یہ اطلاع ملی ہے وہ اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا دیں۔

14/06/2024
04/02/2024

عدت کے دوران نکاح
محمڈن لاء کی روشنی میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمڈن لا کے سیکشن 253 میں نکاح کی تین اقسام بیان کی گئی ہیں۔
Valid Marriage
نکاح جس میں تمام شرعی عناصر، لوازمات یا احکام کی تکمیل کی گئی ھو۔
Void Marriage
نکاح جس میں ایک یا زائد شرعی عناصر، لوازمات یا احکام کی نفی کی گئی ھو
Irregular Marriage
یہ وہ نکاح ھوتا ھے جس میں کسی ایسی شرعی شرط کی نفی کی گئی ھو جس کی تکمیل بعد میں کی جا سکتی ھے ۔۔۔ مثلآ مسلم مرد ایک وقت میں چار نکاح کر سکتا ھے اس لیے اسکا پانچواں نکاح irregular ھوگا۔ مگر اگر پہلی چار بیگمات میں سے کوئی فوت ھو جائے یا اسے طلاق دے دی جائے یا وہ خلع لے لے تو پانچواں نکاح irregular نہیں رہے گا بلکہ valid ھو جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Void & Irregular Nikha
ان دونوں میں فرق یہ ھے کہ void نکاح میں جس چیز کی خلاف ورزی یا نفی کی جاتی ھے اسکی خلاف ورزی یا نفی کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ھے۔ مثلاً بھائی بہن اگر نکاح کرلیں تو اس شرعی حکم کی خلاف ورزی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ھے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ بہن بھائی رہنا ھے۔ لہذا انکا نکاح void رہے گا اور کبھی valid نہیں ھوگا۔
اسکے برعکس irregular نکاح میں جس چیز کی خلاف ورزی یا نفی کی جاتی ھے اس خلاف ورزی یا نفی کو ختم کیا جا سکتا ھے۔ مثلاً مسلم مرد کسی ہندو سے نکاح نہیں کرسکتا ھے اور اگر کرے گا تو یہ نکاح void نہیں irregular ھوگا کیونکہ اگر اسکی ہندو منکوحہ بعد نکاح مسلمان ھو جاتی ھے تو انکا نکاح irregular سے valid ھو جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمڈن لاء کا سیکشن 257
عدت کے دوران نکاح کو void قرار نہیں دیتا ھے بلکہ irregular قرار دیتا ھے۔ دوسرے الفاظ میں اسکی تشریحات میں سے ایک تشریح یہ بھی ھے کہ جونہی عدت کی مدت مکمل ھوگی irregular نکاح valid ھو جاتا ھے اگر کوئی دیگر ممانعت نہ ھو اور ایسے نکاح سے پیدا ھونے والی اولاد جائز قرار دی گئی ھے۔
نوٹ ۔۔۔۔۔۔ مکمل محمڈن لا میں کہیں پر عدت کے دوران کیے جانے والے irregular نکاح کی کوئی سزا بیان نہیں کی گئی ھے.

زیدی لاء کمپنی 03011111818
27/08/2022

زیدی لاء کمپنی
03011111818

Address

Gujranwala

Telephone

+923011111818

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZAidi Law company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ZAidi Law company:

Share