Mahmud Law Associates

Mahmud Law Associates Our client's satisfaction and peace of mind is our priority.

ہوٹل ریسٹورنٹ اور بیوٹی سیلون کے لیے اب ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر اندر کیو آر کوڈ QR Code کو  نمایاں جگہ...
16/02/2026

ہوٹل ریسٹورنٹ اور بیوٹی سیلون کے لیے اب ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر اندر کیو آر کوڈ QR Code کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اس سے وصولیاں کریں ۔ نقد کیش کی اب حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ۔

25/01/2026

جعلی چیک دینے کے بعد راضی نامہ ۔
تازہ ترین عدالتی فیصلہ !
*Compromise Deed -* راضی نامہ کی شرائط
Dishonring of cheque - Grant of pre or post arrest Bail.
It was held in Salman Khalid vs. The State etc. reported in PLD 2020 Lahore 97, decided by Anwaar-ul-Haq Pannun, Judge, that -
High Court provided guidelines for proceeding with cases u/s 489-F, PPC, involving compromise at Pre~arrest or post arrest Bail stage stated.
Following are the guidelines as provided by the High Court:.
راضی نامہ تحریری اور دستخط شدہ ہونا چاہیے
(i) A compromise deed shall be in writing and duly signed or thumb marked by the accused as well as the person in whose favour, the dishonoured cheque was issued by the accused or any other person duly authorized by the payee
ملزم کے وکیل، یا اس کے نامزدشدہ شخص کے بیان کو قلمبندکیاجائے۔
(ii) In case of post arrest bail, the Court seized with the Bail application due to the accused being in jail, shall also record the statement of the counsel, representing accused or any other person duly authorized by the accused for this purpose.
ضمانت کی سطح پر راضی نامہ کی تمام شرائط عدالت کو واضح کردینی چاہیے، اور ملزم شرائط کی تابع داری کرے گا۔
(iii) The Court, while giving effect to the compounding character of the offence, at Bail stage shall reflect the terms and conditions of the compromise in its Bail granting order besides clearly stating that the accused shall only be entitled to enjoy the liberty, he has earned by way of concession of bail, provided he honours the terms of compromise deed.
ملزم راضی نامہ میں بیان کردہ تاریخ کے اندر اندر واجب ادا رقم اداکرےگا۔اگررقم ادانہ کی، تو ضمانت کی رعایت سے محروم ہوسکتاہے۔البتہ مدعی رحم دلی کا مظاہرہ بھی کرسکتاہے۔
(iv) The accused shall make payment of amount of cheque or settled b/w the parties, to the payee on the date fixed in compromise deed or in case of any exigency within next three days. In case of any default, even in making payment of any installment, the accused shall lose his right to enjoy the concession of Bail. The complainant, however may show grace and accept any request on part of the accused for extension of time.
اگرمقررہ وقت تک رقم نہ دی، تو ضمانت نامہ منسوخی کیے بغیر ہی ضمانت منسوخ تصورہوگی۔
(v) In case of default, in absence of a consent of the complainant, for extension of time, in making the payment of amount settled b/w the parties through compromise, the Bail granting order shall be deemed to have been vacated automatically on the expiry of date fixed.
راضی نامہ پر عمل نہ کرنا، موقف سے انحراف تصورہوگا، اور ضمانت کا غلط استعمال گردانہ جائےگا
(vi) After seeking relief of Bail on the basis of compromise, the Non~compliance of its terms and conditions will amount to breach of commitment and misuse of concession of Bail by the accused for the period he enjoy the said concession in the form of liberty instead of facing the rigors of jail.
مدعی ضمانت منسوخی کی بجائے ٹرائل کورٹ کو متفرق درخواست دے کہ راضی نامہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے،اور ٹرائل کورٹ ملزم کو دوبارہ گرفتارکرواسکتی ہے۔
(vii) The complainant shall not be obliged to file a formal application for cancellation of Bail u/s 497(5) CrPC either before the trial Court or before any higher Court which had passed the Bail granting order. However, the complainant, in case of default in making payment by the accused, may file only a miscellaneous application before the trial Court inviting its attention towards the default made by the accused, thereupon, learned trial Court shall pass an order for committing the accused to custody.
یہ راضی نامہ کی ایک علیحدہ قسم کے طور پرٹرائل کورٹ ریکارڈ مرتب کرے۔
(viii) All the trial Courts seized with the trial/ proceedings for the offence u/s 489-F, PPC, shall prepare a separate category of compromise cases with some special identity so that the case may be dealt with, in terms of Bail granting order.
اگرراضی نامہ پر موثر عمل ہوتاہے، تو کاروائی مقدمہ اختتام کوپہنچ سکتی ہے۔ایسا عدالت درخواست پربھی کرسکتی ہے، اور ازخود کاروائی پربھی ایسا قدم اُٹھاسکتی ہے۔
(ix) In case, the trial Court, is satisfied that the terms of the compromise have been fulfilled and acted upon, the Court, on its own motion or on the application of either party shall give effect to the compromise, by way of 0333 6023706 Rafiq Khan Lound Adv Rafiq Khan Advocate High Court LLM termination of proceedings in the case.

30/07/2025
الرٹ: نان-انٹیگریٹڈ ٹیکس دہندگان کیلئے جرمانے کی وارننگایف بی آر نے تمام ایسے کاروباری اداروں/کمپنیوں کے خلاف فوری جرمان...
30/07/2025

الرٹ: نان-انٹیگریٹڈ ٹیکس دہندگان کیلئے جرمانے کی وارننگ

ایف بی آر نے تمام ایسے کاروباری اداروں/کمپنیوں کے خلاف فوری جرمانے کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایات دے دی ہیں جنہوں نے سیلز ٹیکس رول 1990 کے رول 150Q اور SRO 709(I)/2025 کے تحت اب تک POS / انوائس سسٹم کے ساتھ انٹیگریشن مکمل نہیں کی۔

یہ قدم ایف بی آر کی انٹیگریشن مہم کا حصہ ہے تاکہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ریونیو کو مانیٹر کیا جا سکے۔

غیر مطابقت کی صورت میں نہ صرف جرمانے بلکہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

تمام کاروباری افراد کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر انٹیگریشن مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کارروائی یا نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ معاملہ ایف بی آر کی جانب سے "انتہائی ترجیحی" (Top Priority) قرار دیا گیا ہے۔

ٹیکس ریٹرن 2025 میں اب PIN کی جگہ ایک نیا ویریفیکیشن کوڈ متعارف کرایا گیا ہے، جو ٹیکس دہندہ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھی...
14/07/2025

ٹیکس ریٹرن 2025 میں اب PIN کی جگہ ایک نیا ویریفیکیشن کوڈ متعارف کرایا گیا ہے، جو ٹیکس دہندہ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا۔
ریٹرن صرف اسی کوڈ کے ذریعے جمع ہو گی۔

کام کے دباؤ والے دنوں میں یہ ایک نئی آزمائش بن سکتی ہے، خاص طور پر جب موبائل بند ہو، سم بند ہو یا سگنل کا مسئلہ ہو!

14/07/2025

ہوم ریمٹنس (Home Remittance) پر ٹیکس چھوٹ: قانون، شرائط اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے - قسط نمبر 5

ابتدائی تعارف:

1. پاکستان میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جب اپنے اہل خانہ کو رقم بھیجتے ہیں تو اُسے ہوم ریمٹنس کہا جاتا ہے۔ اس پر عمومی طور پر کوئی انکم ٹیکس نہیں لگتا، لیکن یہ چھوٹ کچھ شرائط سے مشروط ہے۔

2. فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) 5 ملین روپے سالانہ تک موصول ہونے والی Remittance پر ذرائع آمدن (source) نہیں پوچھتا، لیکن اگر رقم اس حد سے تجاوز کرے تو FBR دستاویزات مانگنے یا پوچھ گچھ کا حق رکھتا ہے۔

3. مزید برآں، FBR اس بات کا بھی جائزہ لیتا ہے کہ رقم بھیجنے والا (Remitter) قریبی خونی رشتہ دار ہے یا کوئی بے نامی شخص۔

قانونی بنیاد – سیکشن 111(4)، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001

سیکشن 111(4) کے مطابق:

“اگر کوئی شخص بینکاری ذرائع سے غیر ملکی زرِ مبادلہ حاصل کرے اور شیڈول بینک سے انکیش کروا کر اس کا سرٹیفکیٹ پیش کرے، تو وہ رقم آمدنی تصور نہیں ہوگی، اور اس پر ٹیکس نہیں لگے گا۔”



قانونی چھوٹ حاصل کرنے کی شرائط:

بینکاری ذریعہ

رقم پاکستان میں کسی تسلیم شدہ بینک (Scheduled Bank) کے ذریعے آئے

Encashment

رقم پاکستانی روپے میں تبدیل کی جائے

PRC سرٹیفکیٹ

Proceeds Realization Certificate لازمی حاصل کیا جائے

حد

5 ملین روپے سالانہ تک FBR ذریعہ نہیں پوچھے گا

اضافی دستاویزات

5 ملین سے زائد رقم کی صورت میں Remitter کی شناخت، رشتہ داری، CNIC یا Passport کی کاپی، بیرونِ ملک ملازمت کا ثبوت پیش کیا جا سکتا ہے.

کون ہونا چاہیے REMITTER

FBR درج ذیل خونی رشتہ داروں یا قریبی فیملی ممبرز سے بھیجی گئی Remittance کو قابل قبول سمجھتا ہے:

• والد، والدہ

• بیٹا، بیٹی

• بہن، بھائی

• شریکِ حیات

اگر کوئی غیر متعلقہ فرد remittance بھیج رہا ہے تو FBR پوچھ سکتا ہے کہ رقم کی نوعیت کیا ہے۔

اہم عدالتی نظائر (Expanded Case Laws):

1. ARMY WELFARE SUGAR MILLS LTD. V. FEDERATION OF PAKISTAN (1992 SCMR 1652)

فورم: سپریم کورٹ آف پاکستان
خلاصہ:
عدالت نے فیصلہ دیا کہ ٹیکس سے متعلق کسی بھی چھوٹ کے لیے قانون میں دی گئی شرائط کو مکمل طور پر پورا کرنا لازم ہے۔ اگر کوئی ٹیکس دہندہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر چھوٹ کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ دعویٰ قابل قبول نہیں۔ اس کیس میں FBR کا مؤقف تھا کہ remittance کا ذریعہ اور طریقہ شفاف نہیں تھا۔

2. CIR V. AMEER ABDULLAH KHAN ROKHARI (PTR NO.83 OF 2012

فورم: لاہور ہائی کورٹ
خلاصہ:
اس کیس میں ٹیکس دہندہ نے ہوم ریمٹنس کو ظاہر کیا اور اس کے ساتھ بینک سے جاری کردہ PRC بھی فراہم کیا۔ عدالت نے FBR کے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جب تمام تقاضے مکمل ہوں تو صرف شک کی بنیاد پر remittance کو آمدنی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

3. CIVIL PETITION NO. 2100/2024

فورم: سپریم کورٹ آف پاکستان
خلاصہ:
FBR نے ایک شہری کو 6 ملین روپے کی ریمٹنس پر نوٹس جاری کیا۔ شہری نے remitter کے شناختی دستاویزات، PRC اور SWIFT تفصیلات فراہم کیں۔ عدالت نے FBR کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہری کو ریلیف دیا اور قرار دیا کہ اگر remittance کا قانونی ثبوت ہو تو FBR اس پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔

اہم نکات (Takeaways):

• ہوم ریمٹنس پر ٹیکس سے چھوٹ صرف اسی وقت حاصل کی جا سکتی ہے جب وہ بینکنگ چینل سے ہو اور PRC موجود ہو؛

• خونی رشتہ داروں سے موصول شدہ رقوم پر FBR نسبتاً کم اعتراض کرتا ہے؛

• 5 ملین روپے سے کم کی ریمٹنس پر ذرائع کا سوال نہیں کیا جاتا، بشرطیکہ ثبوت مکمل ہو؛

• عدالتی نظائر FBR کو پابند کرتے ہیں کہ وہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرے نہ کہ شک کی بنیاد پر۔

اختتامیہ:

ہوم ریمٹنس پر ٹیکس سے چھوٹ ایک بڑی سہولت ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں۔ Encashment Certificate اور remitter کی تفصیلات مکمل ہوں تو FBR کو قانونی طور پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ ٹیکس دہندگان کو چاہیے کہ وہ PRC کو محفوظ رکھیں اور سالانہ 5 ملین سے زائد ریمٹنس کی صورت میں اضافی دستاویزات تیار رکھیں۔

Copied

Tax Card for Services - Section 153(1)(b)
05/07/2025

Tax Card for Services - Section 153(1)(b)

Tax Card for Sale of Goods - Section 153(a)
05/07/2025

Tax Card for Sale of Goods - Section 153(a)

یکم جولائی 𝟐𝟎2𝟓 سےپراپرٹی کی خریدوفروخت پر ایڈوانس ٹیکس /ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی ہے خریدار کو 1.5 فیصد رعایت...
05/07/2025

یکم جولائی 𝟐𝟎2𝟓 سےپراپرٹی کی خریدوفروخت پر ایڈوانس ٹیکس /ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی ہے
خریدار کو 1.5 فیصد رعایت دی گئی ہے جبکہ فروخت کنندہ کے لیے 1.5 فیصد اضافہ کردیاگیا۔

Taxes of June 2025 For Real Estate in Pakistan.Seller 236-CFiler = 4.5% of DC Value Late Filer = 7.5% of DC Value Non Fi...
04/07/2025

Taxes of June 2025 For Real Estate in Pakistan.

Seller 236-C
Filer = 4.5% of DC Value
Late Filer = 7.5% of DC Value
Non Filer = 11.5% of DC Value

Buyer 236-K
Filer = 1.5% of DC Value
Late Filer = 4.5% of DC Value
Non Filer = 10.5% of DC Value

یہ سب ریٹس 5 کروڑ تک یا اس سے کم کی ہراپرٹی کے لیے ہیں۔

Contact for services

💰 بینک ٹرانزیکشن پر نیا ٹیکس!اب 50,000 روپے سے زیادہ رقم نکلوانے پر فائلرز کے لیے 0.3% اور نان فائلرز کے لیے 0.8% ٹیکس ک...
04/07/2025

💰 بینک ٹرانزیکشن پر نیا ٹیکس!
اب 50,000 روپے سے زیادہ رقم نکلوانے پر فائلرز کے لیے 0.3% اور نان فائلرز کے لیے 0.8% ٹیکس کٹے گا۔ اے ٹی ایم کارڈ اور بینکنگ چینلز پر بھی یہی ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔
📑 فائلر بنیں اور زیادہ ٹیکس سے بچیں!

Address

Mehdi Muhallah Road
Gojra
36120

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923334731480

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahmud Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Mahmud Law Associates:

Share

Category