27/06/2026
۔FBR نے نان ریزیڈنٹ POC/NICOP ہولڈرز کیلئے آٹو CPR سسٹم متعارف کرا دیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے یکم اپریل 2026 کے لیٹر نمبر 9(16)S(IR-Operations)/2024 کے تحت نان ریزیڈنٹ افراد کیلئے اہم ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔
نئے نظام کے مطابق پاکستان اورسیز کارڈ (POC) اور نیشنل آئی ڈی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز (NICOP) ہولڈرز کیلئے withholding tax challan اور CPR کی تیاری اب مکمل طور پر آٹومیٹڈ ہوگی۔
اس اقدام کا اطلاق ان افراد پر ہوگا جو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے Clause 111AC کے تحت ریلیف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
۔FBR کے مطابق پہلے اس عمل کیلئے PSID اور دستی منظوری کا طویل طریقہ کار اپنایا جاتا تھا جس میں مختلف مراحل اور تاخیر شامل تھی۔
اب PRAL کے ذریعے مکمل خودکار (automated) CPR جنریشن سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد دستی طریقہ کار ختم کر دیا گیا ہے۔
نئے سسٹم میں نان ریزیڈنٹ افراد IRIS سسٹم کے ذریعے خود ہی CPR جنریٹ کر سکیں گے اور انہیں کسی اضافی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
۔FBR نے واضح کیا ہے کہ یہ تبدیلی صرف طریقہ کار (procedure) میں اصلاح ہے، قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
۔Clause 111AC کے تحت نان ریزیڈنٹ POC/NICOP ہولڈرز کو جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر کم شرح withholding tax کی سہولت بدستور حاصل رہے گی۔
۔236C (پراپرٹی) اور 236K (گاڑی) کے تحت ٹیکس کٹوتی کا عمل اب زیادہ تیز، شفاف اور خودکار ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت اور سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کرے گا تاہم IRIS رسائی اور آگاہی جیسے مسائل اب بھی چیلنج رہ سکتے ہیں.