06/08/2026
ٹیم چوہدری ارشد منیر گل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے معزز وکلاء کے خلاف پولیس کی جانب سے درج کیے گئے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے
وکالت ایک آزاد اور باوقار پیشہ ہے، اور وکلاء کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا نہ صرف انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے بلکہ قانون کی بالادستی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ ایسے ہتھکنڈے کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور قانونی برادری کو دباؤ میں لانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بے بنیاد مقدمے کو فوری طور پر خارج کیا جائے، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،
ٹیم چوہدری ارشد منیر گل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ( سابق صدر بار ایسوسی ایشن سمندری)