04/07/2026
Section 4 of Muslim Family Law Ordinance, 1961
Succession.– In the event of the death of any son or daughter of the propositus before the
opening of succession, the children of such son or daughter, if any, living at the time the succession
opens, shall per stirpes receive a share equivalent to the share which such son or daughter, as the case may be, would have received if alive.
جانشینی: اگر کسی بیٹے یا بیٹی کا، جو کہ اصل مالک "propositus" کی اولاد ھو، جانشینی کھلنے سے پہلے انتقال جو جائے، تو اس بیٹے یا بیٹی کی اولاد، اگر کوئی ھو اور جانشینی کھلنے کے وقت زندہ ھو، تو وہ "فی نسل" یعنی فی شاخ کے حساب سے حصہ پائے گی۔ وہ حصہ اس کے برابر ھو گا جو حصہ اس کے فوت شدہ والد یا والدہ کو ملتا اگر وہ زندہ ھوتا/ھوتی۔
1. Propositus اصل مالک، جس کی وراثت تقسیم ھو رھی ھے۔ اردو میں "مورث" بھی کہتے ھیں۔
2. Opening of succession جانشینی کا کھلنا۔ یعنی مورث کے فوت ھونے کا وقت۔
3. Per stirpes فی شاخ / فی نسل۔ مطلب فوت شدہ بیٹے کے سارے بچے مل کر اپنے باپ والا 1 حصہ آپس میں بانٹ لیں گے۔