18/03/2026
پنجاب سروس ٹربیونل لاہور نے اپیلانٹ عمران اللہ دتّا (سابق سیکیورٹی کانسٹیبل) کی برطرفی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بحال کر دیا۔ ٹربیونل نے واضح کیا کہ مجاز اتھارٹی کے علاوہ کسی نااہل افسر کا جاری کردہ سزا کا حکم قانوناً کالعدم ہے۔ اس معاملے میں برطرفی کا آرڈر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ندیم خان نے جاری کیا جو کہ پولیس فورس کے ریگولر افسر نہیں تھے، جبکہ پنجاب پولیس (E&D) رولز 1975 کے تحت یہ اختیار صرف ایس پی یا اس سے اعلیٰ رینک کے افسر کو حاصل ہے۔ مزید برآں، ٹربیونل نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اپیلانٹ کو ان کے خلاف پیش کردہ گواہوں کی جرح کا موقع نہ دیا گیا، جو کہ قانون کے تحت ان کا بنیادی حق ہے۔ اس طرح بغیر باقاعدہ انکوائری کے محض شوکاز نوٹس کے ذریعے بڑی سزا نافذ کر دی گئی۔ ٹربیونل نے انہی بنیادی خامیوں کی بناء پر اپیلانٹ کی برطرفی کالعدم قرار دے کر انہیں ساری تنخواہوں (with pay )کے ساتھ بحال کر دیا ۔۔۔
Akhtar Awan Law Associates - Services Law Consultant
مزید معلومات اور قانونی مشاورت کے لیے درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں ۔۔۔
0303-9600094
0305-7744199