شیخ راشد علی ایڈووکیٹ

شیخ راشد علی ایڈووکیٹ Sheikh Rashid Ali Advocate High Court

Jobs in Pakistan air force
07/12/2025

Jobs in Pakistan air force

فیصل آباد کے مزدور بھائیوں کو یوم مزدوراں مبارککسی بھی ادارے کے خلاف واجبات، بحالی ملازمت، غیر قانونی اقدامات کے سلسلہ م...
01/05/2025

فیصل آباد کے مزدور بھائیوں کو یوم مزدوراں مبارک
کسی بھی ادارے کے خلاف واجبات، بحالی ملازمت، غیر قانونی اقدامات کے سلسلہ میں قانونی معاونت کے لیے رابطہ کریں
مشورہ مفت
شیخ راشد علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
21 ضلع کچہری فیصل آباد
03227766000

04/04/2025
31/05/2024

I have reached 4.5K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

19/03/2024

اپنی تمام دستاویزات رجسٹری، ہبہ، وصیت، اقرارنامہ، کرایہ نامہ، مختار نامہ عام و خاص، رہن نامہ، فک الرہن تیار کروانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں ہمارے قانونی ماہرین مناسب فیس میں آپکی درست راہنمائی کریں گے۔

11/03/2024


قانون کرایہ داری پنجاب سال 2009 کے تحت کرایہ دار کی بیدخلی کی وجوہات
1۔مدت کرایہ داری ختم ہونا
2۔کرایہ دار کا کرایہ ادا نہ کرنا یا تاخیر سے کرایہ ادا کرنا
3۔کرایہ دار کی جانب سے شرائط کرایہ نامہ کی خلاف ورزی
4۔کرایہ دار اپنی ذمہ داری پوری نہ کرے
5۔کرایہ دار کا جگہ کو کسی دیگر مقصد کے لیے استعمال کرنا
6۔کرایہ دار کا مالک کی اجازت کے بغیر شکمی کرایہ دار رکھنا

15. Grounds for eviction.– A landlord may seek eviction of the tenant if–

(a) the period of tenancy has expired;

(b) the tenant has failed to pay or tender the rent within a period of thirty days after the expiry of the period stipulated in section 7;

(c) the tenant has committed breach of a term or condition of the tenancy agreement;

(d) the tenant has committed a violation of an obligation under section 13;

(e) the tenant has used the premises for a purpose which is different from the purpose for which it has been let out; or

(f) the tenant has sub-let the premises without the prior written consent of the landlord.

09/03/2024

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس
جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ

لاہور (09 مارچ2024):

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی زیرِ صدارت امروز فل کورٹ اجلاس مرکزی لائبریری ہال میں منعقد ہوا، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج مسٹر جسٹس شجاعت علی خان، مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس مِس عالیہ نیلم، مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ اور مسٹر جسٹس صداقت علی خان سمیت دیگر فاضل جج صاحبان شریک ہوئے۔
فل کورٹ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ میں زیر التواء مقدمات خصوصاََ پرانے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے متعدد تجاویز دی گئیں اور ان تجاویز کی روشنی میں ایک مربوط پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ زیر التواء مقدمات میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکے۔فل کورٹ اجلاس میں پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 7سو سے زائدجوڈیشل افسران کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس بابت سول ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کیلئے ہونے وانے امتحانات کے موجودہ سلیبس کو امیدواران کی سہولت کے لئے آسان بنانے کے لئے مجاز انتظامی کمیٹی کے روبرو پیش کیا جائے گا اور غیر ضروری مضامین کو ختم کیا جائے گا۔ جوڈیشل افسران کی تعداد میں اضافہ سے زیر التواء مقدمات کے جلد فیصلے ہو سکیں گے۔
فل کورٹ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہائی کورٹ میں مختلف نوعیت کے مقدمات بشمول سول، فوجداری، فیملی، ٹیکس اورکرایہ داری وغیرہ کے مقدمات کی سماعت کے لئے سپیشل بنچز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اور متعلقہ مقدمات کے ماہر جج صاحبان اِ ن سپیشل بنچز کا حصہ ہونگے۔ ضلعی عدلیہ میں چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لئے سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا اورہر ضلع کے انسپکشن جج متعلقہ ضلع کا دورہ کریں گے اور ضلعی عدالتوں سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات کا فوری حکم صادر فرمائیں گے۔
فل کورٹ اجلاس میں متبادل تنازعاتی حل(Alternate Dispute Resolution, ADR) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اے ڈی آر عدالتوں کو مزید فعال بناتے ہوئے عدالتی نظام میں بہتری لائی جائے گی تاکہ سائلین اس سسٹم کی جانب راغب ہوں اور تنازعات کے بروقت اور مستقل فیصلے ہوں۔
فل کورٹ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ، لاہور پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز(بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی) پر ویڈیو لنک کے ذریعے بحث کی سہولت کی اجازت دینے پر بھی غور کیا گیا۔ مزید برآں ضلعی عدلیہ میں بھی بحث اور شہادتوں کی قلمبندی کے لئے بھی ویڈیو لنک کی سہولت دینے کی تجاویز پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے متعلقہ قوانین و رولز میں تبدیلی کا جائزہ لیا گیا۔ تاکہ ویڈیو لنک کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے بحث اور شہادتوں کو قلمبند کیا جاسکے۔ قوانین و رولز میں متعلقہ تبدیلی کے لئے رولز کمیٹی سے فوری تجاویز لے کرمنظوری کے لئے انتظامی کمیٹی کے پاس پیش کی جائیں گی۔
فل کورٹ اجلاس میں ایک جیسے مقدمات میں مختلف قانونی آراء کا معاملہ بھی زیرغور آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مختلف قانونی نکات پرہائی کورٹ کے فیصلوں میں مختلف آراء کو جانچنے کے لئے جلد از جلد لارجز بنچز بنا کر یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا قانونی نقطہ آئین و قانون کی نظر میں درست ہے۔
فل کورٹ اجلاس کے شرکاء نے عدالتوں کی تالہ بندی اور وکلاء کی ہڑتالوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا واضح فیصلہ کیا کہ عدالتوں کی تالہ بندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں یہ بھی دو ٹوک فیصلہ کیا گیا کہ جن افراد نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا توایسے افراد کے خلاف بغیر کسی رورعایت و بلالحاظ عہدہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس بابت یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وکلاء تنظیموں سے ملاقات کرکے فُل کورٹ کے متذکرہ بالا فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ عدالتوں میں ہڑتالوں اور تالہ بندی کے کلچر کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔ فل کورٹ نے صوبہ بھر کی وکلاء تنظیموں سے اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام وکلاء تنظیمیں عدالتی تالہ بندی اور ہڑٹال کلچر کو ختم کرنے میں بھرپور تعاون کریں گی۔۔۔(میڈیا سیل)

07/03/2024

رمضان میں عدالتوں کے اوقات کار
صبح 9 سے 3بجے تک
جمعہ 9 سے 1 بجے تک
یہ اوقات کار فیصل آباد کے لیے ہیں

Address

21-District Courts
Faisalabad
38600

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923227766000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شیخ راشد علی ایڈووکیٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to شیخ راشد علی ایڈووکیٹ:

Share

Category