26/05/2024
کسی کام کی غرض سے ایک گاؤں میں جانے کا اتفاق ہوا ایک اٹھ سالہ بچہ چلچلاتی دھوپ میں ایک کپڑے میں کچھ لپیٹے ہوئے دوسرے گاؤں میں جا رہا تھا میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ قریب کے گاؤں میں میں پالک اور دھنیا بیچنے گیا ہوا تھا 10 گڈی بک گئی ہے 20 روپے کے حساب سے اور یہ سات ابھی بقایہ رہ گیا ہے جو لے کر واپس گھر جا رہا ہوں میں نے اس سے وہ بھی خرید لی اور اس کے ساتھ مزید بھی کچھ پیار شفقت اپنی استطاعت کے مطابق کیا اس کے باپ کا پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ معذور ہے اور میں بھی کبھی سکول جاتا ہوں اور کبھی نہیں جاتا ایک اٹھ سالہ بچے کی انکھوں میں جو درد تھا وہ شاید بیان نہیں کیا جا سکتا یہ وہ کہانی ہے جو اپ کے سامنے رکھ دی گئی ہے..
اب مجھے یہ بتایا جائے کہ اس کہانی میں ریاست کہاں ہے
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس قوم پر رحم کرے اور طاقتوروں کو ہدایت عطا کرے امین