ولی باغ

ولی باغ ولی باغ سوشل میڈیہ🚩

06/06/2026

Awk 🚩

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل نستہ کے ذمہ داران کی مدعیت میں معصوم شاہ باچہ کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی، ہتک عزت...
02/06/2026

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل نستہ کے ذمہ داران کی مدعیت میں معصوم شاہ باچہ کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی، ہتک عزت، عوامی نفرت پھیلانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی۔ درخواست بمراد ایف آئی آر میں درج ہے کہ معصوم شاہ باچا نے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنان پر قادیانی ہونے کے الزامات لگا کر ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، لہذا ان کے خلاف قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ درخواست صدر یونین کونسل نستہ حاجی لیاقت علی خان، صدر عزیز خیل شاہد ناظم، جنرل سیکرٹری پٹوار میاگان امجد خان شکیل خان بابا خیل اور جنید خان (اے این پی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ) کی مدعیت میں جمع کرائی گئی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی، چارسدہڈاکٹر احمد سید ( پرسنل سیکریٹری برائے ایمل ولی خان) کے مدعیت ہونے پر معصوم شاہ کے خلاف قانونی ک...
02/06/2026

عوامی نیشنل پارٹی، چارسدہ

ڈاکٹر احمد سید ( پرسنل سیکریٹری برائے ایمل ولی خان) کے مدعیت ہونے پر معصوم شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن خانمائی میں ایس ایچ او کو ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت، خصوصاً ایمل ولی خان، کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر احمد سید کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ساکھ اور نظریاتی تشخص کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے یا بے بنیاد الزامات کا قانونی، سیاسی اور جمہوری انداز میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

01/06/2026

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ
میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے

اسلام میں عقیدۂ ختمِ نبوت بنیادی اور قطعی عقیدہ ہے۔
اس کے مطابق حضور ﷺ آخری نبی ہیں
اور آپ ﷺ کی شریعت قیامت تک کے لیے مکمل اور جاری ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت عید کی خوشیوں کے موقع پر اپنے گ...
24/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

عید کی خوشیوں کے موقع پر اپنے گھروں کو جانے والے نہتے مسافروں، جن میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں، کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ بدقسمتی سے ہماری عیدیں اور خوشیاں بھی غموں میں گزر جاتی ہیں۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں، چاہے وہ خیبر پختونخوا کی ہوں یا بلوچستان کی امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ بیرونِ ملک دورے اور ثالثی کا کردار تو ادا کیا جا رہا ہے لیکن خود پاکستان کے اندر بلوچ اور پشتون عوام کو امن میسر نہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال ریاستی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی بارہا خبردار کرتی آ رہی ہے کہ اگر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو اس کے نتائج مزید سنگین ہوں گے۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

| |

الحمدللہ، پولیس نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے اب سرکاری طور پر بھی "حورین" کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے لیکن اب بحیثیتِ قوم ہ...
23/05/2026

الحمدللہ، پولیس نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے اب سرکاری طور پر بھی "حورین" کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے لیکن اب بحیثیتِ قوم ہم اس ناسور کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ہماری جتنی بچیاں، بچے اور جوان ان درندوں کے قبضے میں ہیں، اُن سب کیلئے آواز بھی اٹھائیں گے اور ساتھ میں ریاست سے ان درندوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کرینگے۔ ساتھ ہی اب یہ سوال بھی ہمارا فرض ہے کہ معصوم حورین سندھ تک کیسے پہنچی؟ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کرینگے۔
اس دوران معصوم حورین کی بازیابی کیلئے جتنے بھی ساتھیوں نے کوششیں کئے، ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Address

Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ولی باغ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share